فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایران کا سرکاری دورہ، خطے کی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر اہم بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایران کا سرکاری دورہ، خطے کی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر اہم بات چیت WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ان کی ایرانی مسلح افواج کے چیف میجر جنرل محمد باقری سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، دوطرفہ دفاعی تعاون اور مشترکہ سرحدوں پر سیکیورٹی میکانزم بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک نے دفاعی رابطے مزید مضبوط کرنے اور باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایرانی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔
آرمی چیف نے اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ایرانی قیادت، جن میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور نو منتخب ایرانی صدر مسعود پزیشکیان شامل ہیں، سے ملاقاتیں کیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر وزیر اعظم کے ہمراہ ترکی، ایران اور آذربائیجان کے سرکاری دورے پر ہیں ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعدالت نے انتخابی نشان کافیصلہ کیا، پی ٹی آئی نے خود سمجھ لیا وہ سیاسی جماعت نہیں رہی، ججز سپریم کورٹ عدالت نے انتخابی نشان کافیصلہ کیا، پی ٹی آئی نے خود سمجھ لیا وہ سیاسی جماعت نہیں رہی، ججز سپریم کورٹ نوشکی، انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی،صدر اور وزیراعظم کی مذمت مودی کی حالیہ تقریر نفرت انگیز، پرتشدد اور عالمی اصولوں کی خلاف ورزی، عالمی برادری نوٹس لے،پاکستان ججز ٹرانسفر و سینیارٹی کیس میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاسوں کے منٹس طلب جھوٹا بھارتی بیانیہ بے نقاب کرنے کیلئے بلاول کی قیادت میں پاکستانی سفارتی ٹیم کا دورہ امریکا طے آرڈی اے مالیاتی ریکارڈ میں بے ضابطگیاں، ریاستی خزانے کو بھاری نقصانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر
پڑھیں:
وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران بارے بریفنگ دی
ملاقات میں وزارتِ داخلہ سے متعلق اہم امور، سکیورٹی صورتحال اور علاقائی روابط پر گفتگو ہوئی، وزیر داخلہ نے عمانی اور ایرانی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں زیر بحث آنے والے نکات، دوطرفہ سکیورٹی تعاون، امیگریشن مسائل، اور بارڈر منیجمنٹ پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقات کی جس انہوں نے اپنے حالیہ دورہ عمان اور ایران کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزارتِ داخلہ سے متعلق اہم امور، سکیورٹی صورتحال اور علاقائی روابط پر گفتگو ہوئی، وزیر داخلہ نے عمانی اور ایرانی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں زیر بحث آنے والے نکات، دوطرفہ سکیورٹی تعاون، امیگریشن مسائل، اور بارڈر منیجمنٹ پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے دونوں ہمسایہ ممالک سے قریبی تعاون کو خطے میں امن، استحکام اور معاشی ترقی کیلئے اہم قرار دیا، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ خطے میں سکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں بارڈر سکیورٹی ، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کیخلاف مشترکہ حکمت عملی کو مزید مؤثر بنایا جائے۔
ملاقات میں وزارتِ داخلہ کے دیگر جاری منصوبوں، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، شہروں کی سکیورٹی، ایف آئی اے کی کارکردگی اور نادرا کے ڈیجیٹل اصلاحاتی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے وزارتِ داخلہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سکیورٹی اداروں کو تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے۔