خیبرپختونخوا حکومت بجٹ 13 جون کو پیش کرے گی
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا حکومت مالی سال 2025/26 کا بجٹ 13 جون 2025 کو پیش کرے گی۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے بجٹ پیش کرنے کی خاطرصوبائی اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے لئے مراسلہ جاری کر دیا،مراسلہ حکومت خیبرپختونخوا کے سیکرٹری برائے قانون، پارلیمانی امور محکمہ انسانی حقوق اور صوبائی اسمبلی سیکرٹری کو جاری کیا گیا،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی منظوری سے 13 جون 2025 کو آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خطبہِ حج 5 مئی کو، عید الاضحیٰ 6 مئی کو ہو گی، سعودی حکومت نے اعلان کر دیا
مراسلے میں خیبرپختونخوا کا بجٹ پیش کرنے کے لئے 13 جون 2025 کو صوبائی اسمبلی اجلاس بلانے کی درخواست کی گئی ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
امیر مقام کی پشاورمیں پی پی پی کی ریلی پر حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد: وفاقی وزیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے پشاور میں صوبہ بچاؤ تحریک کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ریلی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پشاور میں پی پی ریلی پر حملہ قابلِ مذمت ہے۔ پرامن سیاسی سرگرمی پر نا اہل صوبائی حکومت کا لاٹھی چارج ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “خیبرپختونخوا میں سیاسی کارکنوں پر شیلنگ فاشزم کی بدترین مثال ہے۔ کرپشن اور نالائقی چھپانے کے لیے جبر کا سہارا لیا جا رہا ہے۔”ان کا مزید کہنا تھا کہ “صوبائی حکومت سیاسی اختلاف برداشت کرنے کا حوصلہ کھو چکی ہے۔ تشدد اور آنسو گیس سے آوازیں دب نہیں سکتیں۔”وفاقی وزیر نے کہا کہ “پی ٹی آئی حکومت کا اصل فاشسٹ چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے
Post Views: 4