چین اور افریقہ نے مشترکہ طور پر افریقہ ڈے منایا، چین کی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
چین اور افریقہ نے مشترکہ طور پر افریقہ ڈے منایا، چین کی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں افریقی سفیروں سے ملاقات کی اور افریقہ ڈے منایا۔ چین میں تعینات افریقی ممالک کے دیگر سفیروں نے چین اور افریقہ کی یکجہتی اور مشترکہ خوشحالی کے لئے مل کر کام کرنے کی آمادگی ظاہر کی۔
اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی سفیروں سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ چین افریقی ممالک کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کو سفارتکاری کی ترجیح کے طور پر برقرار رکھے گا ، بنیادی مفادات اور خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھے گا اور افریقی ممالک کا سب سے مخلص دوست اور قابل اعتماد شراکت دار بنے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ رواں سال چین افریقہ تعاون پر فورم کے قیام کی 25 ویں سالگرہ ہے اور چین افریقہ تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں داخل ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چین افریقہ تعاون پر فورم کے نتائج پر عمل درآمد کے لیے کوآرڈینیٹرز کا وزارتی اجلاس صوبہ حونان میں منعقد ہوگا۔ ہم اس اجلاس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین اور افریقہ کی مشترکہ جدیدکاری کو تیز کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین نے روس اور یوکرین تنازع میں کبھی کسی فریق کو مہلک ہتھیار فراہم نہیں کیے، چینی وزارت خارجہ مسلسل نئی کامیابیوں کے حصول کے لئے یانگ پائنیئرز کے نصب العین کو فروغ دیا جائے، چینی صدر ہواوے کا ہارمونی او ایس ترقی پذیر ممالک کو “ڈیجیٹل اعتماد” فراہم کرتا ہے ، چینی میڈیا چین ملائیشیا کے حوالے سے قریبی اعلی ٰ سطح تبادلوں کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، چینی وزیراعظم چین میں 2025 کے لیے ثقافتی طاقتور ملک کی تعمیر پر فورم کا افتتاح چینی صدر کا فودان یونیورسٹی کی 120ویں سالگرہ پر مبارکباد کا خط ،سماجی علوم ،ہنرمندی اور سائنس و ٹیکنالوجی پر زور دیا سول ملٹری تنخواہوں پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا، تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس میں کمی کے اقدامات کررہے ہیں، وزیر خزانہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چین اور افریقہ
پڑھیں:
ٹرمپ انتظامیہ وزارت خارجہ میں 1350برطرفیوں کے درپے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدے دار نے بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی منصوبہ بندی کے مطابق وزارت خارجہ 1350 سے زائد سفارت کاروں اور سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے والی ہے۔ سینئر عہدیدار نے بتایا کہ وزارت خارجہ عن قریب 1107 سول ملازمین اور 246 ایسے اہل کاروں کو برطرفی کے نوٹس بھیجے گی جو فارن سروس کے ارکان ہیں اور جن کی تعیناتی امریکا کے اندر ہی ہے۔ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے اس برطرفی کے عمل کو تاخیر سے کیا گیا تاہم ناگزیر قدم قرار دیا ہے، جس کا مقصد سرکاری ڈھانچے کو مزید مؤثر اور کارآمد بنانا ہے۔ تاہم موجودہ اور سابق سفارت کاروں نے اس فیصلے پر سخت تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امریکا کے سفارتی اثر و رسوخ اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو کمزور کر دے گا۔ یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکی سفارتی نظام کی تشکیل نو کے لیے کوششیں کر رہی ہے اور اس نے وفاقی حکومت کے حجم میں کمی لانے کی پالیسی اپنائی ہے۔ اس میں یو ایس اید (امریکی ادارہ براہ بین الاقوامی ترقی) اور محکمہ تعلیم جیسے اداروں کو ختم کرنے تک کی کوششیں شامل ہیں۔ حالیہ دنوں میں امریکی سپریم کورٹ کے ایک فیصلے نے ان برطرفیوں کی راہ ہموار کر دی ہے، حالانکہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی جاری ہے، جس میں اس عمل کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔ وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز با ضابطہ طور پر ملازمین کو مطلع کیا تھا کہ چند افراد کو جلد ہی برطرفی کے نوٹس موصول ہوں گے۔ اگرچہ برطرفیوں کا دائرہ کافی وسیع ہے، تاہم یہ اْس شدت سے کم ہے جس کا خدشہ بہت سے ملازمین نے ظاہر کیا تھا۔