محسن نقوی کی یو اے ای کے نائب وزیراعظم سے ملاقات، ویزا کے مسائل حل کرنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ابوظہبی میں یو اے ای کے نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان سے ملاقات کی ہے ۔ جس میں پاکستانی شہریوں کو درپیش یو اے ای ویزا کےمسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سیکیورٹی تعاون، انسداد منشیات و سمگلنگ ، غیرقانونی امیگریشن روکنے کیلئے تعاون اور ٹیکنالوجی تبادلے پر بھی گفتگو ہوئی ۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی اور یو اے ای کے نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ملاقات میں پاکستانی شہریوں کیلئے ورک ویزا میں آسانیاں پیدا کرنے سے متعلق ضروری اقدامات پر اتفاق کیا گیا ۔
اندراجِ مقدمہ سے انکار یا تاخیر نہیں کی جا سکتی، پولیس کے رویے کیخلاف سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان کی ویزا مسائل سے متعلق ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ محسن نقوی نے کہا یو اے ای کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہر پاکستانی کے لیے اثاثہ ہیں ۔ سیکیورٹی سمیت دوطرفہ تعاون کے ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں ۔ پاکستانیوں کی بڑی تعداد یواے ای کی معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کر رہی ہے ۔ چاہتے کہ پاکستانی شہری آسانی سے یو اے ای آ سکیں ۔ویزا پالیسی میں آسانی سے شہریوں کو بہت ریلیف ملے گا ۔
قبل ازیں یو اے ای وزارت داخلہ آمد پر محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ انہوں نے ابوظہبی پولیسنگ کے جدید نظام اور آپریشن روم کا دورہ بھی کیا ۔
"ضیا ء الحق نے شوگر انڈسٹری لگوائی تھی ، اب چینی صارف سے وصول کی گئی اضافی رقم پاکستان شوگزملزایسوسی ایشن کوادا کرنی چاہیے: رضوان رضی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: یو اے ای کے محسن نقوی کیا گیا
پڑھیں:
وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات،سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرمحسن نقوی کو مبارکباد دی اورکہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی،ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پربھی تفصیلی گفتگوہوئی۔
گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے اس موقع پر کہاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے،اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔