حیدرآباد :حالی روڈ سے امریکن کوارٹڑ تک بچائی گئی سیوریج لائن ناکارہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سچل سرمست ٹائون لطیف آباد کے علاقہ حالی روڈ سے امریکن کوارٹرز تک بچھائی گئی زیر زمین سیوریج کی لائن واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن حکام کی لاپرواہی اور غفلت کے باعث ناکارہ ہو چکی ہے اورحالیہ ہونے والی بارشوں کے بعد مذکورہ سیوریج لائن بند ہونے کے بعد گٹروں سے گند اپانی باہر نکل کرمرکزی سڑک اور گلی محلوں میں جمع ہو رہا ہے جبکہ محرم الحرام میں بھی نکاسی آب کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں ہے اور اسی طرح دیگر مذہبی تہواروں پر بھی مذکورہ سیوریج لائن کی صفائی پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے، امریکن کوارٹر زاور اس سے ملحقہ علاقوں کے آمد ورفت کیلئے یہ واحد سڑک ہے اور اس سڑک کے زیر زمین بند ہونے والی سیوریج لائن کو واسا کا عملہ کھولنے میں ناکام رہاہے اور عارضی طور پر سیوریج لائن کھول دی جاتی ہے اور اس کے دوسرے روز ہی دوبارہ گندا پانی جمع ہوجاتا ہے اور اب بھی مرکزی سڑک پر گذشتہ 15روز سے گندا پانی کھڑا ہے اور اس سڑک کے باالکل ساتھ ہی گورنمنٹ وزیر علی مڈل اسکول سمیت کئی اسکول اور کلینکس بھی ہیں لیکن علاقہ مکینوں کی شکایات کے باوجود واسا حکام سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان اور علاقہ سے منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندوںنے بھی خاموشی اختیار کررکھی ہے جبکہ پانی جمع ہونے سبب حالیہ تعمیر ہونے والا سی سی روڈبھی جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔مذکورہ زیر زمین سیوریج کی لائن بند ہونے کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ اس سیوریج لائن نجی رہائشی اسکیموں کی سیوریج لائنیں بھی اس لائن میں شامل کردی ہیں اور اس کے ساتھ ہی مذکور شاہراہ کے مین ہولز پر ڈھکن بھی نہیں ہیں اور پانی جمع ہونے کے بعد کھلے مین ہولز نظر نہیں آتے جس کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں لیکن واسا حکام کی جانب سے گندے پانی کی نکاسی سمیت سیوریج کی بند لائن کھلوانے کے لئے کسی بھی طرح کے اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔ امریکن کوارٹرز اور گلشن حالی کے مکینوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لے کرواسا کے افسران کے خلاف کاروائی کرکے علاقے میں جمع گندے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سیوریج لائن ہے اور اس
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔