ایک جماعت شہداء اور مسلح افواج کیخلاف ہرزہ سرائی کر رہی ہے: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جس نے کبھی یونین کونسل نہیں چلائی، ملک کی چابیاں اس کے حوالے کر دی گئیں، انہوں نے 4 سال میں نفرت، گالم گلوچ اور مخالفین پر جھوٹے مقدمے بنانے کے سوا ملک کو کچھ نہیں دیا۔
نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بزدار حکومت نے پنجاب کو تباہ کر کے رکھ دیا، جو پنجاب دنیا میں ترقی کی علامت تھا اس کو اندھیروں میں دھکیل دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آج شہباز شریف کی قیادت میں میں پاکستان پھر سے اڑان بھر رہا ہے، مسلم لیگ ن ہی ملک کی ترقی کی ضمانت ہے، آج ملک کو اتحاد اور یک جہتی کی ضرورت ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ 10 مئی کو بھارت کو عبرت ناک شکست ہوئی جو اس نے اپنی تاریخ میں نہیں دیکھی، پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ریاست، مسلح افواج اور سپہ سالار کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس فتح کے بعد اگر کسی کو رونا چاہیے تو وہ تو بھارت ہے، آج بھارت کو پوری دنیا میں رسوائی کا سامنا ہے، جو پاکستان کی فتح پر بھارت کا بیانیہ بولے کیا وہ ملک کا وفادار ہے یا بھارت کا؟
احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے گھناؤنے عزائم عوام کے سامنے آ چکے ہیں، اللّٰہ کی مدد کے بعد ایک مضبوط فوج ہی اس ملک کی حفاظت کی ضمانت ہے، کل دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ہمارے 13 بہادر جوان شہید ہوئے، ہمارے جوان ملک کی حفاظت کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک جماعت ہمارے شہداء اور مسلح افواج کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہی ہے، یاد رکھنا، ہماری فوج مضبوط ہے تو ملک مضبوط ہے، ملک مضبوط ہے تو ہم مضبوط ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: احسن اقبال نے کہا نے کہا کہ انہوں نے ملک کی
پڑھیں:
احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس، رمضان سے قبل زیادہ طلب والی اشیاء کی پلاننگ کا حکم
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ وزیر منصوبہ بندی نے رمضان سے پہلے زیادہ طلب والی اشیاء کی پیشگی نشاندہی اور پلاننگ کا حکم دیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ مہنگائی میں کمی ہوئی، اکتوبر 2024ء میں 7.2 فیصد تھی، اکتوبر 2025 میں 6.2 فیصد پر آگئی۔ ضروری اشیاء کا سپلائی پلان آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ زرعی اجناس کے کولڈ چین قائم کئے جائیں تاکہ رسد اور طلب کے درمیان توازن رکھا جاسکے۔ وزیر منصوبہ بندی نے محکموں کو ڈیٹابیس پر مبنی تجزیاتی رپورٹس بنانے کی ہدایت کی۔ احسن اقبال نے کہا کہ صوبے اور ضلعی انتظامیہ مارکیٹ مانیٹرنگ تیز کرنے کے لئے عملی اقدامات لیں۔ مربوط حکمت عملی سے قیمتوں میں استحکام برقرار رکھا جائے گا۔