فرزند پاکستان ایوارڈ ملنے پر چوہدری شفقت کا اظہارِ تشکر، وطن کیلئے زرمبادلہ اور مضبوط معیشت کی خواہش کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
فرزند پاکستان ایوارڈ ملنے پر چوہدری شفقت کا اظہارِ تشکر، وطن کیلئے زرمبادلہ اور مضبوط معیشت کی خواہش کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز
جدہ(خالد نواز چیمہ) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں معروف پاکستانی انونیسٹرچوہدری شفقت محمود کے اعزاز میں قومی یکجہتی فورم کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام ہوا۔چوہدری شفقت محمود کو لندن میں ترجمان انٹرنیشنل ایوارڈ کی جانب سے انہیں فرزند پاکستان ایوارڈ ملنے پر قومی یک جہتی کی تقریب میں جدہ میں پاکستانی کمیونٹی، جدہ قونصلیٹ کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شفقت نے یک جہتی فورم اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری ہمیشہ یہ خواہش رہی ہے کہ سعودی عرب او دنیا بھر سے پاکستانی پاکستان کو اتنا ذرمبادلہ بھیجیں کہ پاکستان کو نہ ہی آئی ایم ایف اور نہ کسی ملک سے قرض لینا پڑے،
انہوں نے کہا دنیا بھر میں پاکستانی اپنے وطن کے بے انتہاء محبت کرتے ہیں اور جسطرح اس ملک کی سرحدیں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں مظبوط ہیں اسی طرح ہماری معیشت بھی مضبوط ہو تاکہ ہم دنیا میں معاشی حوالے سے بھی سر اٹھا کر جی سکیں، مسئلہ کشمیر ہو یا کوئی مسئلہ دنیا ہماری بات سنے،
شفقت محمود نے کہا کہ لندن کی تنظیم کی جانب سے ایوارڈ سے میرے وطن کے لئے کئے کاموں میں مزید حوصلہ دیا ہے، مجھے خوشی ہے قومی یک جہتی فورم جو پاکستان کی نیک نامی کیلئے کام کررہی ہے اس نے میرے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا، میں سمجھتا ہوں کہ یہ فرزند پاکستان ایوارڈ صرف مجھے نہیں بلکہ سعودی عرب میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کیلئے ایوارڈ ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی یکجہتی فورم کے کنونیئر ریاض بخاری نے کہا کہ شفقت محمود کی کمیونٹی اور پاکستان کیلئے خدمات نہ ہی کسی تعارف اور نہ کسی ایوارڈ کی محتاج ہیں ہمیٰں فخر ہے کہ انہیں ایوارڈ دیا گیا
انہوں نے پاکستان قونصلیٹ سے مطالبہ کیا کہ شفقت محمود جیسے فرزند پاکستان کو سرکاری ایوارڈ دینے کیلئے حکومت پاکستان سے درخواست کی جائے۔ تقریب سے سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین، چوہدری محمد اکرم، تصور چوہدری، مشاہد رضاء گجر، فیصل طاہر انجینئر عارف مغل نے خطاب کیا، قونصل جنرل کی ترجمانی جدہ قونصلیٹ سے محمد عرفان کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقومیتی یکجہتی کا صحیح معنوں میں تحفظ کرتے ہوئے بہتر زندگی تخلیق کی جائے، چینی صدر وزیراعظم کا بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کا امکان، این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کردیا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سی ایم ایچ بنوں آمد، زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی عیادت بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں 5.5شدت کا زلزلہ، 100 مکانات کو نقصان، 5 افراد زخمی محبت کی شادی پھر طلاق، تیونس سے آئی لڑکی کو سفارخانے نے اسلام آباد پہنچا دیا صدر مملکت اور وزیراعظم کی سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی مذمت
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فرزند پاکستان ایوارڈ چوہدری شفقت کرتے ہوئے کا اظہار
پڑھیں:
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مرکزی بینک کے پاس موجود غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 86 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ ماہرین نے اس پیش رفت کو ملکی مالیاتی استحکام اور بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت کے لیے مثبت اشارہ قرار دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے ترجمان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 18 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ ترجمان کے مطابق یہ اضافہ بیرونی ادائیگیوں کے مؤثر انتظام اور مالیاتی استحکام کے تناظر میں اہم پیش رفت ہے۔
اگرچہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ ہوا، تاہم ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر معمولی کمی کے بعد 22 ارب 66 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس موجود غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے، جس کے باعث مجموعی ذخائر میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں مسلسل اضافہ اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت بہتر ہو رہی ہے، جبکہ درآمدی بل کی ادائیگی اور روپے کے استحکام کے لیے بھی یہ مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
تاہم ماہرین نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں کمی ظاہر کرتی ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار ہے، جس پر مسلسل نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔
اقتصادی ماہرین کے مطابق اگر آنے والے ہفتوں میں ترسیلاتِ زر، بیرونی سرمایہ کاری، برآمدات اور بین الاقوامی مالی معاونت کا سلسلہ برقرار رہا تو پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مزید بہتری آنے کا امکان ہے، جس سے ملکی معیشت اور مالیاتی استحکام کو مزید تقویت مل سکتی ہے۔