2025-08-14@01:27:24 GMT
تلاش کی گنتی: 162

«فرزند پاکستان ایوارڈ»:

    سٹی 42 : فیلڈ مارشل آرمی چیف سید عاصم منیر کے کامیاب امریکی دورے اور بھارتی عزائم بے نقاب کرنے پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے استحکام پاکستان پارٹی کے ایم پی اے شعیب صدیقی نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کر دی۔  قرارداد کے متن کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بھارت کادہشتگردانہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب کرنا اورملکی وقار بلند کرنا قابل ستائش ہے۔ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو عالمی دہشتگرد تنظیمیں قراردینا فیلڈ مارشل کی کاوشوں کا ثمر ہے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟  قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بھارتی سپانسرڈ...
    اسلام آباد (وقائع نگار)قومی اسمبلی نے فوجداری قوانین میں 2 ترامیم کی منظوری دے دی جن کے تحت خاتون کے کپڑے پھاڑنے اور ہائی جیکر سے ملاقات یا تعلقات پر سزائے موت ختم کردی گئی ہے۔سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر قانون اعظم تارڑ نے فوجداری قوانین ترمیمی بل 2025 ء ایوان میں پیش کیا۔وزیر قانون اعظم تارڑ نے ایوان کو بتایا کہ ترمیمی بل پر جے یو آئی کی رکن عالیہ کامران نے مخالفت کی جس پر ایوان میں رائے شماری کرائی گئی، رائے شماری پر ایوان نے کثرت رائے سے بل منظور کر لیا۔قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پاکستان شہریت ترمیمی بل 2025 ء میں پیش کیا،...
      پیرس: فرانس نے نصف صدی سے اخبار فروخت کرنے والے پاکستانی شہری کو اپنے اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کردیا۔ 73 سالہ علی اکبر کا تعلق راولپنڈی سے ہے، وہ 1973 سے پیرس کے معروف اور فیشن ایبل علاقے لاطینی کوارٹرمیں سڑکوں، ریستورانوں اور دیگر مقامات پر اخبارات بیچ رہے ہیں۔ ٹی وی اور انٹرنیٹ کے باعث جب اخبارات کی مانگ میں کمی واقع ہوئی تو انہوں نے اخبارکی فروخت کےلئے مزاج کا سہارا لیا۔  ستمبرمیں فرانسیسی صدر علی اکبر کوایوارڈ سے نوازیں گے  فرانسیسی حکومت کی جانب سے ان کی طویل خدمات، محنت اور کمیونٹی سے وابستگی کے اعتراف میں انہیں یہ اعزاز دیا جا رہا ہے۔ ستمبرمیں فرانسیسی صدرایمانوئیل میکخوال علی اکبر کو دی نیشنل آرڈرآف میرٹ...
    پیرس میں50 سال سے اخبار بیچنے والے پاکستانی کے لیے اعلیٰ ایوارڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز فرانس کے دارالحکومت پیرس میں نصف صدی سے اخبار بیچنے والے پاکستانی شخص کو فرانس کا اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق 73 سالہ پاکستانی شہری علی اکبر کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور وہ 1973 سے شہر کے فیشن ایبل علاقے لیٹن کوارٹر کی سڑکوں، ریستورانوں اور دوسرے مقامات پر اخبارات فروخت کرتے آ رہے ہیں۔ٹی وی اور انٹرنیٹ پر آن لائن ایڈیشن آنے کے بعد جب اخبارات کی مانگ میں کمی ہوئی تو انہوں نے فروخت کے لیے مزاح اور بعض دوسرے ایسے اقدامات سے کام لیا جن کی...
    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 32 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا، جس میں اسلام آباد میں زیر زمین پانی کی کمی پر توجہ دلاؤ نوٹس جب کہ پاکستان شہریت ایکٹ 1951ء میں ترمیم کا بل پیش ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 32 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا، جس میں اسلام آباد میں زیر زمین پانی کی کمی پر توجہ دلاؤ نوٹس جب کہ پاکستان شہریت ایکٹ 1951ء میں ترمیم کا بل پیش ہوگا۔ اسی طرح موٹر وہیکلز انڈسٹری ڈویلپمنٹ بل بھی اجلاس کا حصہ ہے، سی ڈی اے ترمیمی آرڈیننس 2025ء، نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی آرڈیننس ایوان میں پیش ہوں گے،...
    اسلام آباد: صدر آصف زرداری اور ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی، ایوانِ صدر میں انکا پُرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ صدر آصف زرداری نے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا ایوانِ صدر میں پُرتپاک خیرمقدم کیا، اس موقع پر پاکستان اور ایران نے دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں ممالک نے وسیع اور باہمی فائدے کے شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔پاکستان اور ایران کے صدور کا علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی ہوا. دونوں رہنماؤں نے تنازعات بڑھنے سے روکنے اور امن کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر اینڈریا وِکے نے ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات کی، صدرِ مملکت نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں سفیر کی خدمات کو سراہا۔ ایوانِ صدر کے پریس وِنگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ صدرِ مملکت نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں آسٹرین سفیر کی خدمات کو سراہا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پاکستان آسٹریا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ آسٹریا کے سرمایہ کار...
    لاہور: پاکستان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’دیمک‘ نے شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن فلم فیسٹیول 2025 ء میں بیسٹ ایڈیٹنگ اور فلم نایاب نے اسپیشل جیوری ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ ایس سی او فلم فیسٹیول چینی ضلع یانگ ژو میں پانچ روز تک جاری رہا۔ فلم دیمک کے ہدایتکار رافع راشدی اور اداکارہ سونیا حسین نے بیسٹ ایڈیٹنگ ایوارڈ وصول کیا جبکہ فلم نایاب کے ہدایتکار عمیر ناصر علی اور اداکار اسامہ خان نے اسپیشل جیوری ایوارڈ وصول کیا۔ فلم فیسٹیول میں پاکستانی وفد میں پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد رفیق ( جیوری ممبر)، فلم ڈسٹریبیوٹر ندیم مانڈوی والا،عرفان ملک، وزیر مملکت برائے تعلیم وجہیہ قمر، ڈائریکٹر جنرل ڈی ای ایم پی ثمینہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو احتجاج کا حق حاصل ہے، مگر کرسیاں مارنا، مائیک توڑنا اور ایوان کی املاک کو نقصان پہنچانا احتجاج نہیں بلکہ قانون شکنی ہے، ایسے عناصر کے خلاف قانون کو حرکت میں آنا چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ایوان کے وقار اور جمہوری روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسئلے کا ایسا حل نکالیں گے جو ایوان کے تقدس کو برقرار رکھے۔ پنجاب اسمبلی میں 26 اراکین کی معطلی اسپیکر کے دائرہ اختیار میں آتی ہے، اسپیکر ایوان کے سربراہ ہیں، ان کے اختیارات کسی گھر کے بڑے جیسے ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں...
    پاکستانی سینما کیلئے ایک اور تاریخی لمحہ! جیو فلمز کی سنسنی خیز اور کامیاب ہارر فلم ”دیمک“ نے بین الاقوامی سطح پر سب کو حیران کر دیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) فلم فیسٹیول 2025 میں نا صرف باضابطہ طور پر شرکت کی، بلکہ بیسٹ ایڈیٹنگ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ فلم کے ہدایتکار رافع راشدی اور فلم کی مرکزی کردار سونیا حسین نے چین کے شہر چونگچنگ میں ایک پروقار تقریب کے دوران تالیوں کی گونج میں ایوارڈ وصول کیا۔  فوٹو اسکرین گریب۔سی سی ٹی وی اس موقع پر فلم کی مرکزی اداکارہ سونیا حسین اور دیگر ٹیم اراکین کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جس نے محفل کو مزید یادگار بنا دیا۔ اس فلمی میلے کی میزبانی چین کی...
    پاکستانی فلمی صنعت نے 2025 کے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) فلم فیسٹیول میں نمایاں کامیابی حاصل کی، جہاں فلم ’دیمک‘ نے بہترین ایڈیٹنگ ایوارڈ اور فلم ’نایاب‘ نے اسپیشل جیوری ایوارڈ اپنے نام کیا۔ 5 روزہ بین الاقوامی فیسٹیول میں فلم ’دیمک‘ کے ہدایت کار رفیق راشدی اور اداکارہ سونیا حسین نے ایڈیٹنگ ایوارڈ وصول کیا، جبکہ ’نایاب‘ کے ہدایت کار عمیر ناصر علی اور اداکار اسامہ خان نے جیوری ایوارڈ حاصل کیا۔ یہ بھی پڑھیں: رنگ فلم فیسٹیول، امریکا میں پاکستانی فلم میکرز کا عالمی ایوارڈ میلہ ایونٹ میں پاکستانی وفد کی قیادت پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد رفیق نے کی۔ وفد میں معروف فلمی شخصیات ندیم مندوی والا، عرفان ملک، وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکنڈ آئی ٹی فری لانسنگ ایوارڈز 2025 کی تقریب میں گورنر پنجاب نے صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری کے ہمراہ فری لانسرز کو ایوارڈز دیئے جس کا مقصد گمنام ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا تھا،جو ملک کیلئے بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ سارک چیمبر کے نائب صدر میاں انجم نثار، لاہور چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر علی حسام اصغر، سابق نائب صدر فہیم الرحمن سہگل، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران ، مدثر نعیم چوہدری ، کنوینر، سٹینڈنگ کمیٹی برائے آئی ٹی انفراسٹرکچر اینڈ ٹریننگ روانڈا کے لیے پاکستان...
    تصویر سوشل میڈیا۔ پاکستانی طلبہ نے منیلا میں 2025 اے پی اے سی سولیوشن چیلنج میں شرکت کی اور مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا۔یہ چیلنج عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی مقابلہ گوگل اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا جس میں ایشیا پیسیفک کے 12 ممالک سے شرکت کرنے والی 750 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا۔اسلام آباد کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی ٹیم جیو جیما کو مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال کے پر ایوارڈ دیا گیا۔ترجمان پاکستانی سفار ت خانہ کے مطابق ایوارڈ قدرتی آفات کا ابتدائی وارننگ الرٹس نظام متعارف کروانے پر دیا گیا، فلپائن میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر عاصمہ ربانی نے پاکستانی ٹیموں کے لیے اپنی رہائش گاہ پر دعوت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور( نمائندہ جسارت ) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کی پارلیمان میں موجودگی اسلام کے دروازے کھولنے کے مترادف ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام آباد کے ایوانوں میں اسلام کے نفاذ کی آواز بلند کی جائے اور حقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھی جائے۔وہ جماعت اسلامی جوہر ٹاؤن لاہور کے زیرِ اہتمام ایک اہم تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں جماعت اسلامی کے مقامی و مرکزی قائدین، الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ بیدار ہو چکی ہے اور دنیا بھر میں اسلامی انقلاب کی لہر اُبھر رہی ہے۔ عوام جس طرح الخدمت...
    فرزند پاکستان ایوارڈ ملنے پر چوہدری شفقت کا اظہارِ تشکر، وطن کیلئے زرمبادلہ اور مضبوط معیشت کی خواہش کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز جدہ(خالد نواز چیمہ) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں معروف پاکستانی انونیسٹرچوہدری شفقت محمود کے اعزاز میں قومی یکجہتی فورم کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام ہوا۔چوہدری شفقت محمود کو لندن میں ترجمان انٹرنیشنل ایوارڈ کی جانب سے انہیں فرزند پاکستان ایوارڈ ملنے پر قومی یک جہتی کی تقریب میں جدہ میں پاکستانی کمیونٹی، جدہ قونصلیٹ کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شفقت نے یک جہتی فورم اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری...
    فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی پر مستقل ثالثی عدالت کی طرف سے دیے گئے ضمنی ایوارڈ کا خیرمقدم کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے سے پاکستانی بیانیے کو تقویت ملی ہے، عدالتی فیصلے کے مطابق بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ آبی وسائل پر کام کر رہے ہیں، پانی ہماری لائف لائن ہے۔ سندھ طاس معاہدے کی عارضی معطلی کا اعلان غیرقانونی، بھارت ثالثی نہیں روک سکتا، عالمی عدالت کا بڑا فیصلہاسلام آباد عالمی ثالثی عدالت نے پاکستانی مؤقف... وزیراعظم نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور اعوان کی کاوشوں کی تعریف بھی کی ہے۔واضح رہے کہ عالمی ثالثی عدالت (پی سی...
    کراچی: اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے طلبا نے 2025 کے اے پی اے سی سولیوشن چیلنج میں”اے آئی کے بہترین استعمال کا ایوارڈ“ اپنے نام کر لیا ہے پاکستانی طلبا کی اختراعی صلاحیتیں 2025 کے اے پی اے سی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن فورم میں اُس وقت توجہ کا مرکز بن گئیں جب انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے طلبا پر مشتمل ٹیم کو بہترین اے آئی استعمال  کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز گوگل ڈیویلپرز گروپس اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے زیر اہتمام ہونے والے اے پی اے سی سولیوشن چیلنج میں دیا گیا۔ یہ مقابلہ پورے ایشیا و بحرالکاہل اے پی اے سی کے خطے سے طالبعلموں کی قیادت میں تیار کیے گئے منصوبوں کو یکجا کرتا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستانی نوجوان ایک بار پھر عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی (IST) سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے 2025 کے اے پی اے سی سولیوشن چیلنج میں اے آئی کے بہترین استعمال کا ایوارڈ جیت کر پاکستان کو فخر سے ہمکنار کیا ہے۔یہ مقابلہ گوگل ڈیویلپر گروپس اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے منعقد کیا گیا، جس کا مقصد ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں نوجوانوں کی جانب سے تیار کردہ ان منصوبوں کو اجاگر کرنا تھا جو جدید ترین مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے دنیا کے پیچیدہ اور فوری نوعیت کے مسائل کا حل پیش کرتے ہیں۔IST کے...
    لاہور: پاکستان کی ہونہار طالبہ اور کم عمر سماجی کارکن علینا اظہر کو بنکاک میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب کے دوران "گلوبل ایڈووکیٹ آف پیس ایوارڈ” سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انہیں عالمی تنظیم "وائس فار رائٹس” کی جانب سے ان کی غیر معمولی سماجی خدمات اور پسے ہوئے طبقات کی آواز بننے کے عزم کے اعتراف میں دیا گیا۔ علینا اظہر نے محض 11 سال کی عمر میں فلاحی خدمات کا آغاز کیا۔ وہ "آسرا پاکستان” اور "آسرا ترکی” کی بانی ہیں، یہ تنظیمیں جھونپڑیوں اور کچی آبادیوں میں مقیم خواتین کی مدد، اسکول اور یونیورسٹی کی سطح پر تعلیم کے فروغ، غریب خاندانوں اور پسماندہ علاقوں کے لیے فنڈز جمع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظہبی (اے پی پی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو ابوظہبی میں ابوظہبی فنڈ برائے ترقی کے ڈائریکٹر جنرل محمد سیف السویدی کو ہلالِ قائداعظم کا ایوارڈ پیش کیا۔ حکومت پاکستان نے محمد سیف السویدی کو پاکستان-یو اے ای تعاون کے فروغ میں ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں ہلالِ قائداعظم کا ایوارڈ دیا ہے۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے صدر پاکستان کی جانب سے ایوارڈ پیش کیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی، سعودیہ کو پیرس ایئر شو 2025 کے 55ویں ایڈیشن میں منعقد ہونے والے اسکائی ٹریکس ورلڈ ایئر لائن ایوارڈز2025 میں ”بہترین ایئر لائن اسٹاف سروس” کے اعزاز سے نوازاگیا ہے۔ ایئر لائن عالمی اسکائی ٹریکس کی درجہ بندی میں بھی تین درجے اوپر رہی، اوردنیا بھر میں لاکھوں مسافروں پر مشتمل ایک جامع ووٹنگ کے عمل کے بعد دنیا کی بہترین ایئر لائنز میں 17 واں مقام حاصل کیا۔لاکھوں پاکستانی مسافروں کے لیے جو حج، عمرہ، ملازمت اور کاروبار کے سلسلے میں سعودی عرب کا سفر کرتے ہیں، یہ اعتراف سفر کے معیار میں ایک اہم بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔ سعودی ایئرلائن (سعودیہ) کی جانب سے کراچی، لاہور، اسلام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک-قطر فیملی تکافل لمیٹڈ (پی کیو ایف ٹی ایل) کو انٹرنیشنل فنانس ایوارڈز 2025ء میں “پاکستان کی تیز ترین ترقی کرنے والی فیملی تکافل کمپنی” کے پُروقار اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ یہ بین الاقوامی سطح پر ایک غیر معمولی اعتراف ہے، جو پی کیو ایف ٹی ایل کو پاکستان کی واحد فیملی تکافل کمپنی کے طور پر ممتاز کرتا ہے ۔ یہ کامیابی کمپنی کی مسلسل ترقی، جدید حکمتِ عملی، صارفین پر مرکوز خدمات، تکافل کے شعبے میں مؤثر قیادت، اور پاکستان میں اسلامی مالیاتی نظام کے فروغ کے لیے اس کے مضبوط عزم کی واضح عکاسی کرتی ہے۔پاک قطر فیملی تکافل کی شاندار ترقی ایک مؤثر حکمتِ عملی اور عملی مہارت کے امتزاج پر مبنی...
    پاکستان کی ہونہار طالبہ اور کم عمر سماجی کارکن علینا اظہر کو بنکاک میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب کے دوران “گلوبل ایڈووکیٹ آف پیس ایوارڈ” سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انہیں عالمی تنظیم “وائس فار رائٹس” کی جانب سے ان کی غیر معمولی سماجی خدمات اور پسے ہوئے طبقات کی آواز بننے کے عزم کے اعتراف میں دیا گیا۔ علینا اظہر نے محض 11 سال کی عمر میں فلاحی خدمات کا آغاز کیا۔ وہ “آسرا پاکستان” اور “آسرا ترکی” کی بانی ہیں، یہ تنظیمیں جھونپڑیوں اور کچی آبادیوں میں مقیم خواتین کی مدد، اسکول اور یونیورسٹی کی سطح پر تعلیم کے فروغ، غریب خاندانوں اور پسماندہ علاقوں کے لیے فنڈز جمع کرنے، بزرگ شہریوں اور...
    ویب ڈیسک: پاکستان کی ہونہار طالبہ اور کم عمر سماجی کارکن علینا اظہر کو بنکاک میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب کے دوران "گلوبل ایڈووکیٹ آف پیس ایوارڈ" سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انہیں عالمی تنظیم "وائس فار رائٹس" کی جانب سے ان کی غیر معمولی سماجی خدمات اور پسے ہوئے طبقات کی آواز بننے کے عزم کے اعتراف میں دیا گیا۔ علینا اظہر نے محض 11 سال کی عمر میں فلاحی خدمات کا آغاز کیا۔ وہ "آسرا پاکستان" اور "آسرا ترکی" کی بانی ہیں، یہ تنظیمیں جھونپڑیوں اور کچی آبادیوں میں مقیم خواتین کی مدد، اسکول اور یونیورسٹی کی سطح پر تعلیم کے فروغ، غریب خاندانوں اور پسماندہ علاقوں کے لیے فنڈز جمع کرنے، بزرگ شہریوں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمٰن نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جاری بجٹ اجلاس سے متعلق امور، سینیٹ میں بحث اور قانون سازی کے عمل میں پیپلز پارٹی کے مؤثر کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹر شیری رحمٰن نے صدرِ مملکت کو بھارت-پاکستان حالیہ بحران کے دوران کوآلیشن جوائنٹ کمیٹی کی جانب سے کی گئی سفارتی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے پاکستان کا امن پسند اور ذمہ دارانہ اسٹریٹجک مؤقف عالمی برادری کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی معروف ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کمپنی زونگ فورجی نے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز 2025 کے موقع پر ”Best Digital Campaign (TikTok) “ کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز کو ملک میں ڈیجیٹل شعبے کی بہترین پہچان سمجھا جاتا ہے، جہاں ایوارڈز کا فیصلہ ایک آزاد ماہرین کی کمیٹی کرتی ہے۔ یہ ایوارڈز نہ صرف تخلیقی اثرات بلکہ حقیقی اور مثبت نتائج پر مبنی ڈیجیٹل جدت کو سراہتے ہیں۔ یہ اعزاز زونگ فورجی کی اس حکمت عملی کا مظہر ہے جو اسے پاکستان کے ڈیجیٹل منظرنامے میں ایک نمایاں مقام پر فائز رکھتی ہے اور اس کے سلوگن ” Let’s Get Digital “ کو الفاظ کی بجائے عملی اقدامات میں ڈھالتی ہے۔اس کامیاب مہم کا مرکزی خیال صارفین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)فاطمہ فرٹیلائزر نے ایک بار پھر پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز 2025 میں دو مزید ایوارڈز جیت کر مسلسل چھٹے سال ان ایوارڈز میں کامیابی کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔اس سال ہونے والے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز میں فاطمہ فرٹیلائزر کی سرسبز UNDP کیمپین کو گرین ڈیجیٹل اشتہاری مہم کا ایوارڈ اور بہترین کانٹینٹ کا ایوارڈ رمضان کی مہم اللہ ہو کو نوازا گیا جس میں مشہور گلوکار عاطف اسلم شامل تھے۔پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز ایک غیر جانبدار پلیٹ فارم ہے جوپاکستان کے ڈیجیٹل شعبے میں شاندار کارکردگی دکھانے والی کمپنیوں، ویب سائٹس، ایپس، اور تخلیق کاروں کو سراہتا ہے۔گرین ڈیجیٹل ایوارڈ حاصل کرنے والی فاطمہ فرٹیلائزر کی سرسبزUNDP کیمپین اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے ساتھ ایک شراکت...
    مدینہ منورہ !!( نمائندہ نوائے وقت جاوید اقبال بٹ) سعودی  وزارت حج و عمرہ   نے پاکستان حج مشن کے  ڈی جی حج جناب عبدالوہاب سومرو کو حج مشن کے انتہائی جدت پسند اور مستعد سربراہ ہونے اور پاکستان کے حجاج کے لیے ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف  پر   سعودی وزیر حج توفیق بن ربعیہ نے بہترین کارکردگی پر   ایکسی لینسی     ایوارڈ سے نوازا  گیا ہے۔ یہ اس سال کا ایک اور تاریخی اور خوبصورت پہلا لمحہ ہے کہ پاکستان حج مشن کے سربراہ  ڈی جی عبدالوھاب   سومرو شاندار انتظامی  حج 2025 کی تکمیل پر خصوصی ایکسی لینسی ایوارڈ کا مستحق ٹھہرایا اور ایوارڈ سے نوازہ گیا۔
    وفاقی وزیرِمذہبی امور سردار یوسف—فائل فوٹو وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ بہترین حج انتظامات پر سعودی وزارت حج وعمرہ نے پاکستان کو ایکسیلنسی ایوارڈ دیا۔ ان کے مطابق پاکستانی حج مشن ایوارڈ پانے والے سات مشنز میں پہلے نمبر پر آیا ہے۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے پریس کانفرنس میں کہا رواں برس عازمین حج کو بہترین سہولیات دی گئیں، حج کامیابی سے مکمل کرنے پر سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے سعودی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت نے 1 لاکھ 15 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی میزبانی کی، بہترین انتظامات کےلیے تعاون پر خادم حرمین شریفین کا شُکریہ ادا...
    پاکستان کے حج مشن کو 2025 کے کامیاب حج انتظامات پر سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ایکسلینس ایوارڈ سے نوازا گیا، یہ ایوارڈ ایک خصوصی تقریب میں دیا گیا جو حج کے اختتام پر مکہ مکرمہ میں منعقد ہوئی۔ ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو نے یہ ایوارڈ پاکستان حج مشن کی جانب سے وصول کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز پاکستانی عملے، معاونین اور گروپ لیڈرز کی انتھک محنت اور حکومتی تعاون کا ثمر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا حج کے بہترین انتظامات پر سعودی عرب سے اظہار تشکر ڈائریکٹر جنرل حج کا کہنا تھا کہ ایکسی لینسی ایوارڈ بہترین حکومتی سرپرستی ، معاونین اور حج ناظمین کی بہترین کارکردگی کی بدولت ممکن...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ پر نظر ثانی کے لیے پہلی میٹنگ بلانے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کا حصہ دوگنا کردیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف پشاور میں گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے اگست میں پہلی میٹنگ کرنے جارہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ 2010 کے این ایف سی ایوارڈ میں پہلا نکتہ خیبرپختونخوا کو دہشتگردی کے خلاف وسائل کی فراہمی ہے، مختلف ادوار میں 700 ارب روپے خیبرپختونخوا کو دیے گئے، اور دہشتگردی کے خاتمے تک فنڈز کی فراہمی کا یہ سلسلہ جاری رہےگا۔ انہوں نے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کے...
    وزیراعظم کا این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کے حصے پر کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کے حصے پر کمیٹی تشکیل دوں گا۔پشاور میں وزیراعظم شہباز شریف جرگہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جرگے میں شرکت میرے لیے عزت کی بات ہے، ہم یہاں آپ کی بات سننے کے لیے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام دلیر اورغیورہیں، خیبرپختونخوا پاکستان کا خوبصورت ترین صوبہ ہے،علی امین گنڈا پور نے این ایف سی ایوارڈ کو ریویو کرنے کی بات کی ہے، قبائلی عمائدین اورخیبرپختونخوا کے لوگ غیرت مند ہیں۔وزیراعظم...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما میاں رضا ربانی نے سالانہ بجٹ پرانے این ایف سی کے ساتھ پیش کرنے کی مذمت کردی۔روز نامہ جنگ کے مطابق انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 7ویں این ایف سی ایوارڈ پر 2009ء میں دستخط ہوئے، 2010ء میں نافذ ہوا، 15 سال گزر چکے اور نئے این ایف سی ایوارڈ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 160 کے تحت ہر 5 سال بعد این ایف سی ایوارڈ جاری کرنا ضروری ہے، وفاقی تقسیم شدہ پول میں سے صوبوں کو ان کے جائز حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔رضا ربانی نے کہا کہ...
    کراچی: کیمبرج کے پرچے پاکستان میں آؤٹ ہونے کا معاملہ ملک کے ایوانوں تک جا پہنچا اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے اس معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کیمبرج پر عدم اعتماد اور معاملے پر باقاعدہ اور خود تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل ’’ایکسپریس میڈیا گروپ‘‘ نے اس معاملے پر خبر دیتے ہوئے کیمبرج کے پاکستان میں گرتی ہوئی ساکھ کو موضوع بنایا تھا۔ علاوہ ازیں، قائمہ کمیٹی کا اجلاس جمعے کی صبح چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی عظیم زاہد کی زیر صدارت ہوا، جس میں فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے رکن محمد علی سرفراز نے ’’اے اور او لیول‘‘ کے مئی سیریز کے پرچے لیک ہونے...
    یو اے ای(نیوز ڈیسک)شوبز انڈسٹری میں نمایاں خدمات سر انجام دینے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں موجود پاکستانی سفارتی مشن نے اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو خصوصی ایوارڈز سے نواز دیا۔ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید اس وقت اپنی آنے والی فلم ’لو گُرُو‘ کی بین الاقوامی پروموشن میں مصروف ہیں، اسی سلسلے میں وہ یو اے ای بھی گئے۔ فلم پروموشن کے دوران ہی یو اے ای میں موجود پاکستانی سفارت خان نے دونوں اداکاروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا اور اس دوران دونوں کو اعزازی ایوارڈز بھی پیش کیے گئے۔ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے اعزاز میں سفارت خانے کی جانب سے دی گئی دعوت کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے...
    اسلام آباد (خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) ایوان بالا نے سول کورٹس ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا، جبکہ دیگر بلز متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کردئیے گئے۔ اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی وزیر کی عدم موجودگی اور بل کی وضاحت نہ ہونے پر شدید اعتراض کیا۔ جمعہ کو سینٹ اجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی شزرہ منصب نے سول کورٹس ترمیمی بل 2025ء پیش کیا۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے ایوان کو بل کے حوالے سے اگاہ کرنے کا مطالبہ کیا جس پر وزیر مملکت شزرہ منصب نے کہا کہ یہ بل صوبوں میں منظور ہوچکا ہے۔ اب وفاق کی سطح پر پیش کیا گیا ہے اور یہ بل متعلقہ...
    فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ کی کوششوں اور کاوش اور پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلی کے تعاون سے معاہدے کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر، سفیر نکولس گیلی نے فرانس کی خارجہ پالیسی میں صنفی شمولیت اور موسمیاتی عمل کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ ایوارڈ فرانس کی جانب سے پاکستان میں شروع کیا گیا ایک اہم اقدام ہے، اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف کوششوں میں پاکستان کی حمایت کے لیے فرانس کے عزم کا اعادہ کیا۔ ‎جینڈر کلائمیٹ ایوارڈ کا تیسرا ایڈیشن فرانسیسی سفارت خانے اور مختلف شراکت داروں (UNDP، پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ/PPAF، آغا خان فاؤنڈیشن، UN Women) کے ذریعے سول سوسائٹی کولیشن فار کلائمیٹ چینج (CSCCC) اور اس کی CEO عائشہ...
    پاکستانی فارم لورالائی اولیوز کو بہترین زیتون کی پیداوار کرنے پر عالمی ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے۔  وزارت غذائی تحفظ و تحقیق کے مطابق زیتون کی پیداوار کرنے والا فارم لورالائی اولیوز کی عالمی کامیابی وزارت کے وژن کی تعبیر ہے جس کی وجہ سے نیویارک میں پاکستانی زیتون کے تیل کو سلور ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر نے کہا کہ پاکستان زرعی خود کفالت کی جانب گامزن ہے اور لورالائی کی کامیابی ہر پاکستانی کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ رانا تنویر کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے پیدا ہونے والا زیتون کا تیل دنیا کے بہترین برانڈز میں شامل کیا جاتا ہے۔ پاکستان 4.5 ارب ڈالر کے خوردنی تیل کا متبادل خود پیدا کر سکتا ہے۔...
    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان سپہ سالار جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وفاقی کابینہ کے فیصلے کی مکمل تائید اور حمایت کرتا ہے، جنرل عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے عظیم قومی فتح حاصل کی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے کی تائید میں قرارداد جمع کروا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ قراردار میں وفاقی کابینہ کے فیصلے کی مکمل تائید کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر کی قیادت کو سراہا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان سپہ سالار...
    راؤدلشاد:پنجاب اسمبلی میں جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے کی تائید میں قرارداد جمع، قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان سپہ سالار جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے، پنجاب اسمبلی کا ایوان وفاقی کابینہ کے فیصلے کی مکمل تائید اور حمایت کرتا ہے،جنرل عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے عظیم قومی فتح حاصل کی۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل جنرل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں سے پاک فوج نے اقوامِ عالم میں تاریخ ساز جنگ جیتی،پاکستانی عوام افواج پاکستان...
    سی ڈی اے بورڈ ،، لینڈ ڈائریکٹوریٹ کا ڈھانچہ تبدیل کرنے کا فیصلہ ،بورڈ سے منظوری لیے جانے کا امکان،کون کونسی تبدیلیاں کی جائیں گی؟تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ایڈیٹر انوسٹی گیشن) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے لینڈ ڈائریکٹوریٹ کا نظم و نسق تبدیل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، سب نیوز کو دستیاب ڈرافٹ کے مطابق ڈپٹی ڈی جی لینڈ و اسٹیٹ کی پوسٹ کو ختم کیا جائے گا ، ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے ڈائریکٹر لینڈ کے طور پر بھی کام کریں گے ،، ڈپٹی کمشنر کے ماتحت دو ڈپٹی ڈائریکٹر اور ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر ہونگے جبکہ اکاؤنٹس...
    پاکستان کا ایک اور عالمی اعزاز، ڈبلیو ایچ او نے ٹریکوما کے خاتمے پر اعلی ایوارڈ سے نواز دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)عالمی ادارہ صحت نے ٹریکوما کے خاتمے پر پاکستان کو عالمی ایوارڈ سے نواز دیا، یہ ایوارڈ وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے وصول کیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو عالمی سطح پر اعلی اعزاز ملا، عالمی ادارہ صحت نے ٹریکوما کے خاتمے پر وفاقی وزیر صحت یہ اعزاز دیا۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق ورلڈ ہیلتھ اسمبلی جنیوا کے دوران پاکستان کو اعزاز سے نوازا گیا اور مصطفی کمال کو ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک اعزازی سرٹیفکیٹ پیش کیا۔وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا کہ یہ پاکستان...
    صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا کی پولیس افسر انعم خان نے دبئی میں عالمی انویسٹی گیشن ایوارڈ جیت لیا۔ پاکستانی پولیس افسر انعم خان محمد شیر نے دبئی میں ورلڈ پولیس سمٹ ایوارڈز 2025 میں ’’ایکسلیس اِن کرمنل انویسٹی گیشن‘‘ کا عالمی ایوارڈ جیت لیا۔ انعم خان پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں بطور تحقیقاتی آفیسر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ انعم خان کو عالمی اعزاز ان کی غیر معمولی تفتیشی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ قیادت پر دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ دبئی پولیس کی میزبانی میں ایک شاندار تقریب کے دوران پیش کیا گیا، جس میں دنیا کے 90 سے زائد ممالک سے پولیس سربراہان اور سیکیورٹی ماہرین نے شرکت کی۔ انعم خان کو یہ اعزاز...
    پاکستان پولیس نے بین الاقوامی سطح پر ایک شاندار اعزاز حاصل کر لیا، اے ایس پی انعم شیر خان نے ورلڈ پولیس سمٹ کا بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اے ا یس پی انعم شیر خان نے تفتیشی عمل میں بہترین کردگی پر پہلی پوزیشن لی تھی، یہ ایوارڈ خاتون پولیس افسر کو دبئی میں واقع ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہونے والی ایک پر وقار تقریب میں دبئی پولیس کے کمانڈر ان چیف نے دیا۔اس ایوارڈ کیلئے دنیا کے 192 ممالک سے پولیس افسران کی مختلف کیٹیگریز میں غیر معمولی کارکردگی زیر غور آئی۔ خاتون پولیس افسر نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی قابلیت اور پیشہ ورانہ مہارت سے عالمی ججز کا اعتماد حاصل...
    لاہور: پاکستانی پولیس فورس کو بین الاقوامی سطح پر ایک شاندار اعزاز حاصل ہوا ہے۔ اے ایس پی انعم شیر خان نے ورلڈ پولیس سمٹ 2025 میں "Excellence in Criminal Investigation" کیٹیگری میں اول پوزیشن حاصل کرتے ہوئے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ ایوارڈ انعم شیر خان کو دبئی میں واقع ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہونے والی ایک پر وقار تقریب میں دبئی پولیس کے کمانڈر ان چیف نے پیش کیا۔ اس ایوارڈ کیلئے دنیا کے 192 ممالک سے پولیس افسران کی مختلف کیٹیگریز میں غیر معمولی کارکردگی کو جانچا گیا۔ ترجمان کے مطابق اے ایس پی انعم شیر خان نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی قابلیت اور...
    گلگت بلتستان اسمبلی نے حالیہ بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے قراردادیں متفقہ طور پر منظور کر لی۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے عوام بھارتی عزائم خاک میں ملا دینے کے لیے پرعزم یہ قراردادیں ایوان میں اپوزیشن اور حکومتی بینچوں کی جانب سے پیش کی گئیں جن میں افواج پاکستان کے کامیاب دفاعی اقدامات اور قوم کی جرات کو سراہا گیا۔ قرارداد میں آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے تحت پاک فوج کی بروقت اور بھرپور کارروائی کو عسکری تاریخ کا سنہری باب قرار دیا گیا۔ ایوان نے اس بات کا اعتراف کیا کہ 5 روزہ جنگ نے دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستانی قوم نہ صرف باوقار اور غیرت مند...
    اسلام آباد؍ لاہور (وقائع نگار+ خصوصی نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی تاریخی کامیابی پر متفقہ قراردادیں منظور کی گئیں جن میں پاکستان کی مسلح افواج اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ پاکستان  کا ساتھ دینے پر دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا گیا۔ قومی اسمبلی میں متعدد بلز اور رپورٹس پیش کی گئیں۔ ایوان کو یہ بھی بتایا گیا کہ آئندہ 4 سال میں یوٹیلٹی سٹورز سمیت 24 اداروں کی نجکاری ہو گی۔ اجلاس قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت شروع ہوا۔ سپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ 7 مئی کو بھارت کی طرف سے بزدلانہ حملوں میں درجنوں...
    قومی اسمبلی نے افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے قرارداد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے متحد ہوکر پاکستان کیلئے کردار ادار کیا اور ہم نے تمام جماعتوں کی مشاورت سے یہ قرارداد تیار کی ہے۔ قرارداد کے متن کے مطابق قوم نے تمام اختلافات سے بالاتر ہوکرقیادت کے پیچھے ایک آواز ہوکراتحاد کا مظاہرہ کیا، ایوان پاکستانی افواج کو ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور جرات پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ افواج نے بھارت کی بلااشتعال جارحیت کےخلاف انتہائی ذمہ داری...
    قومی اسمبلی میں افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے قراداد پیش کی گئی، جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔اجلاس کے دوران افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے قرارداد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی، اور کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے متحد ہوکر پاکستان کےلیے کردار ادار کیا، ہم نے تمام جماعتوں کی مشاورت سے یہ قرارداد تیار کی ہے۔قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان پاکستانی افواج کو ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور جرأت پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، قوم نے تمام اختلافات سے بالا تر ہوکر قیادت کے پیچھے ایک آواز ہو کر اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی بات چیت میں جنگ بندی جاری رکھنے پر...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی نے بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر مسلح افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی، تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے متفقہ قرارداد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی جبکہ ایوان نے ملکی دفاع کے لئے جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے پاکستان کی بھارتی جارحیت کے خلاف فتح اور مسلح افواج کو سراہنے کے لئے قرارداد پیش کی گئی، جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔قرارداد...
    ویب ڈیسک : پاک افواج کی عظیم کامیابی پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔  تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد اور مہوش سلطانہ کی جانب سے پاک افواج کی عظیم کامیابی پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی گئی۔  قرارداد میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ 10 مئی کو ہر سال ’’یومِ فتحِ پاکستان‘‘ کے طور پر سرکاری سطح پر منایا جائے، یہ ایوان پاکستان کی مسلح افواج کو مئی 2025 کی جنگ میں عظیم کامیابی پر مبارکباد دیتا ہے، بھارت کی جانب سے طاقت کا توازن بدلنے کی کوشش ناکام ہوئی۔ مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے  جمع کرائی گئی...
    اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی پر مبنی اعلی سطح وفد بنایا جائے گا۔ وفد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت زرتاج گل وزیر اور انجینئر حمید حسین شامل ہونگے، وفد وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور سے ملاقات کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کی پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر سے قومی اسمبلی میں ملاقات ہوئی، جس میں موجودہ ملکی صورتحال سمیت پارا چنار کرم کے مسئلہ پر خصوصی طور پر گفتگو کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ...
    صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی ہے۔ وزیر اعظم نے صدر مملکت کو بھارتی جارحیت اور پاکستان کی جانب سے آپریشن "بنیان مرصوص" کی صورت میں بھارت کو دیئے جانے والے مؤثر جواب بارے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے بھارتی بلا اشتعال جارحیت اور میزائل حملوں کا منہ توڑ جواب دینے پر ملک کی مسلح افواج کی غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہا۔ صدرمملکت نے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان نے ایک ذمہ دار اور امن پسند قوم کی حیثیت سے بھارتی اشتعال انگیزیوں...
    اجلاس کے دوران ایوان میں ''پاکستان زندہ باد'' اور افواج پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے گونجے اور قومی پرچم لہرایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس جمعرات کے روز سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور بھارتی حملوں کے دوران شہید ہونے والوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ ایوان میں وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے پاکستان کی سلامتی و استحکام، کشمیر کی آزادی اور شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا کروائی۔ اجلاس کے دوران ایوان میں ''پاکستان زندہ باد'' اور افواج پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے گونجے اور قومی پرچم لہرایا گیا۔ وزیر...
    اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات دشمن نے پاکستان پر حملے کی ناپاک کوشش کی، مسلح افواج نے ہندوستان کے مکروہ حملے کا منہ توڑ جواب دیا، مسلح افواج نے تاریک رات کو چاندنی رات بنا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے دشمن کے مکروہ حملے کا جواب دے کر تاریک رات کو چاندنی بنا دیا، بھارت کے مزید طیارے گرا سکتے تھے، پاک افواج نے تاریک رات کو چاندنی رات بنا دیا، شہباز شریف نے کہا پھرواضح کر دوں پہلگام واقعہ سے پاکستان کا دوردورتک کوئی تعلق نہیں۔ وزیراعظم کا...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کئی جنگیں ہوئیں لیکن انڈس واٹر ٹریٹی کے خلاف کچھ نہیں ہوا۔ اس دفعہ پہلی بار مودی نے معاہدہ ختم کیا، پاکستان اس معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے جائے، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کیخلاف جرم ہے، پاکستان دہشت گردی برآمد نہیں کررہا بلکہ خود دہشت گردی کا شکار ہے، پاکستانی قوم نے ڈر کر جینا نہیں سیکھا۔ پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے کہا ہم پاکستان کے...
    ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کے حالیہ جارحانہ اقدامات کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر آواز بلند کی، ایوان بھارت کی جارحیت، فالس فلیگ آپریشن اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر ایک زبان دکھائی دیا۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر سردار ایاز صادق نے کی جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کے خلاف جرم ہے، پاکستان دہشتگردی برآمد نہیں کر رہا بلکہ خود اس کا شکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم نے ڈر کر جینا نہیں سیکھا، بھارت اپنی نااہلی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے...
    ٹیکنو فیسٹ 2025ء میں پاکستانی طالبات نے میدان مار لیا۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر انہوں نے صدر اِردوان سے ایوارڈ وصول کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق  پاکستانی طالبات نے عالمی سطح پر ایک بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ لاہور کے ڈریم گارڈن کیمپس کی طالبات عاصمہ فاطمہ اور انائیہ خان نے ترکیہ میں ہونے والے ’’ٹیکنو فیسٹ 2025‘‘میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یہ مقابلہ ایروسپیس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور جدید ایجادات کے میدان میں منعقد ہوا، جس میں پاکستانی طالبات نے سیکڑوں بین الاقوامی طلبا کے مقابلے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ خصوصی تقریب میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اِردوان نے ہونہار طالبات سے ملاقات کی اور انہوں نے عاصمہ فاطمہ اور انائیہ خان کو...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پورا ایوان یک زبان ہوگیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان دونوں ہمسایے ہیں، بار بار جنگ کی بات نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کئی جنگیں ہوئیں لیکن انڈس واٹر ٹریٹی کے خلاف کچھ نہیں ہوا ۔ اس دفعہ پہلی بار مودی نے معاہدہ ختم کیا ۔ پاکستان اس معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے جائے۔ بھارت نے کوئی مس ایڈونچر کیا تو پاکستان سخت ترین جواب دے گا ۔ بیرسٹر گوہر کا...
    قومی اسمبلی اجلاس؛ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینےکےلئے پورا ایوان یک زبان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پورا ایوان یک زبان ہوگیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان دونوں ہمسایے ہیں، بار بار جنگ کی بات نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کئی جنگیں ہوئیں لیکن انڈس واٹر ٹریٹی کے خلاف کچھ نہیں ہوا ۔ اس دفعہ پہلی بار مودی نے معاہدہ ختم کیا ۔ پاکستان اس معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی نے پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ پارلیمنٹ سے بھی جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کو پیغام دے دیا گیا کہ بھارت نے کوئی بھی غلطی کی تو 27 فروری 2019ء جیسا منہ توڑ جواب ملے گا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں معمول کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک پیش کی گئی۔ تحریک وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی۔ وزیر قانون نے کہا کہ سپیکر پر یہ فیصلہ چھوڑتے ہیں کہ وہ اس تاریخ کو بڑھانا چاہیں تو بڑھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی خاطر...
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر)قومی اسمبلی میں بھارت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، قرار داد طارق فضل چوہدری نے پیش کی۔ قومی اسمبلی کے اسپیکرسردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے خطاب کیا اور معمول کا بزنس معطل کرنے کی تحریک پیش کی۔ایک ایسے موقع پر جب بھارت پہلگام واقعہ کی آڑمیں پاکستان کے خلاف کشیدگی بڑھارہاہے، قومی اسمبلی میں بھارت کے خلاف متفقہ قرارداد کی منظوری ایک سیاسی اقدام ہے، جوملکی سلامتی کے لئے پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے درمیان ایک واضح ہم آہنگی کی علامت ہے،متفقہ قرارداد کے ذریعیواضح کردیاگیاہے کہ بھارت کی حالیہ جارحانہ پالیسیوں، لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزیوں، یا کشمیر میں انسانی حقوق...
    سعودی وزیر حج و عمرہ کی جانب سے پاکستانی عازمین حج کو سہولیات فراہم کرنے والی طوافہ کمپنی الراجحی کو بہترین سروس پر ایکسی لینس ایوارڈ دیا گیا ہے۔ طوافہ کمپنی الراجحی کے چیئرمین بندر الراجحی نے ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ڈائریکٹر جنرل حج پاکستان عبدالوہاب سومرو سے رابطہ کرکے پاکستان حج مشن کے مثالی تعاون اور بہترین رابطہ کاری کی بدولت ایکسیلنسی ایوارڈ ملنے پر شکریہ اداکیا۔ طوافہ کمپنی نے ایکسیلنس ایوارڈ ملنے کی خوشی میں اعزازی طور پر 3 ہوٹلوں کے پاکستانی عازمین کو مدینہ منورہ کی زیارتیں بھی کروائیں، 14 خصوصی بسوں کے ذریعے عازمین حج کو مدینہ طیبہ کے اسلامی تاریخی مقامات کی مکمل زیارات کروائی گئیں۔ ڈائریکٹر جنرل حج پاکستان عبدالوہاب سومرو نے طوافہ...
    بین الاقوامی سطح پر نامور پاکستانی فلم میکر محمد علی (مو) نقوی کو 2024 کے ایمی ایوارڈز میں نامزد کیا گیا ہے۔مو نقوی کو یہ نامزدگی نیٹ فلکس کی ڈاکیومنٹری سیریز "Turning Point: The Bomb & The Cold War" میں اُن کی شاندار ہدایتکاری پر ملی، جو تاریخی ڈاکیومنٹریز کی کیٹیگری میں بہترین قرار پائی ہے۔یہ سیریز سرد جنگ کے دوران ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ، عالمی طاقتوں کی چالاکیوں اور تاریخ کے ان لمحات کو اُجاگر کرتی ہے جو دنیا کو ایٹمی تباہی کے دہانے تک لے گئے۔مو نقوی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ سیریز نہ صرف تکنیکی اعتبار سے بہترین ہے بلکہ تاریخی حوالوں سے بھی ایک اہم دستاویز سمجھی جا رہی ہےیاد رہے کہ مو نقوی اس...
    پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی کو ایک بار پھر ایمی ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے۔ اس بار نامزدگی ان کی دستاویزی فلم “ٹرننگ پوائنٹ: دی بمب اینڈ دی کولڈ وار کے ذریعے ملی ہے، فلم کو بہترین تاریخی دستاویزی فلم کی کیٹیگری میں جگہ دی گئی ہے۔ محمد علی نقوی کی ایمی ایوارڈ کے لیے یہ چوتھی نامزدگی ہے، 2023 میں پرائم ٹائم ایمی میں نامزدگی حاصل کر نے والے وہ پہلے پاکستانی تھے۔ علی نقوی کا کہنا ہے کہ ایمی ایوارڈ کے لیے ایک بار پھر نامزد ہونا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نےکہا کہ بین الاقوامی سطح پر سرحدوں سے پار تک کہانیاں پہنچانا ایک ایسا اعزاز ہے جسے وہ ہلکا نہیں...
    دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 2 مئی 2025ء)متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور پاکستانیوں کی خدمات کے حوالے سے خاور حسین کسی تعارف کے محتاج نہیں، Generaltec کمپنی کے مالک خاور حسین، جن کی مصنوعات گلف اور دیگر ممالک میں ایک معتبر برانڈ بن چکی ہیں، نے اپنی محنت، معیار اور دیانت داری سے کاروباری حلقوں میں مضبوط مقام بنایا۔ انہوں نے سینکڑوں پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرکے نہ صرف ان کی زندگی سنواری بلکہ پاکستان کا نام بھی روشن کیا۔(جاری ہے) خاور حسین کو دبئی میں قونصلیٹ آف پاکستان کی جانب سے یوم پاکستان کی تقریب میں خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا، جو انہیں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے پیش...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 اپریل ۔2025 )امریکی رکن کانگریس اورایوان نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے ممبرجیک برگمین نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے. رپورٹ کے مطابق برگمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پرانہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے دورہ پاکستان کے بعد وہاں اور امریکا میں راہنماﺅں اور کمیونٹیز سے بات چیت کے بعد میں عمران خان کی رہائی کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتا ہوں.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط شراکت داری، جمہوریت، انسانی حقوق اور معاشی خوشحالی جیسی مشترکہ اقدار پر مبنی ہے، آئیے آزادی اور استحکام کے لیے مل...
    ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کو سیالکوٹ میں بہترین سفیر کے ایوارڈ سے نوازا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کو یونیورسٹی آف سیالکوٹ کی جانب سے بہترین سفیر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں بہت کم وقت میں دو طرفہ، علاقائی اور کثیر الجہتی فورمز پر دونوں برادر ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں ان کی مثالی سفارتی کاوشوں اور اہم کردار کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے چیئرمین جناب فیصل منظور نے سفیر کو ان کے یونیورسٹی دورے کے دوران یہ ایوارڈ پیش کیا۔اس موقع پر سفیر نے سیالکوٹ یونیورسٹی کی...
    وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم کی زیر صدارت اوورسیز پاکستانیوں کے امور پر ہونے والے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں بڑا پیکج دیا ہے اور مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو سول ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ممالک میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دیا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں شہباز شریف کی زیر صدارت اوورسیز پاکستانیوں کے امور پر خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں بڑا پیکج...
    وزیراعظم کا ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سمندر پار مقیم پاکستانی ملک کے سفیر بن کر بڑی خدمات انجام دے رہے ہیں، ملک میں زیادہ سرمایہ کاری کرنے والوں کو سول ایوارڈ دیا جائے گا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سمندر پار پاکستانیوں کے امور پر خصوصی اجلاس ہوا۔جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزرا اور متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی، بیرون...
    پاک فوج کے زیراہتمام کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے ہوئے جس کی اختتامی تقریب میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور ایوارڈز تقسیم کیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشق میں پاک فوج کی 7 ٹیموں، پاک بحریہ کی ایک ٹیم اور دوست ممالک کی15 ٹیموں نے حصہ لیا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گورک کی خصوصی شرکت آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشق میں بحرین، بیلاروس، چین، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکیہ، امریکا اور ازبکستان کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔ فوج کے...
    لکس اسٹائل ایوارڈز 2025ء منسوخ کر دیے گئے، منسوخی کی بڑی وجہ بھی سامنے آ گئی۔ پاکستان کے سب سے بڑے اور طویل المدتی لکس اسٹائل ایوارڈز کو 2001ء میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے محنتی فنکاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے شروع کیا گیا تھا، ہر سال یہ ایوارڈز شوبز، فیشن، میوزک اور ٹی وی کی دنیا کے بہترین ستاروں کو اعزازات سے نوازتے ہیں۔ اس سال 24 ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب 7 مئی کو لاہور میں منعقد ہونے والی تھی، لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق لکس اسٹائل ایوارڈز 2025ء کو باضابطہ طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس خبر کی منتظمین نے خود تصدیق کی ہے اور یہ اطلاع...
    پاکستان کی زرعی جدت و تحقیق کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔ صوبہ سندھ کی درسگاہ شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور کے ممتاز پاکستانی محقق، ڈاکٹر غلام سرور مہرخند کو ابوظبی میں منعقدہ تقریب میں "بااثر شخصیت" کی کیٹیگری میں خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ فار ڈیٹ پام اینڈ ایگریکلچرل انوویشن سے نوازا گیا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر غلام سرور مہرخند نے ایوارڈ کو اپنی تحقیق کے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیا۔انہوں نے بتایا کہ "بااثر شخصیت" کی کیٹیگری میں 28 ممالک کے 180 سے زائد محققین اور اسکالرز نے اپنی تحقیق جمع کروائی، جن میں پاکستان اور مصر نے اس کیٹیگری کے اعلیٰ اعزازات جیتے۔ پاکستان امارات کا مفاہمتی معاہدہ: زرعی تعلقات مضبوط بنانے کی جانب اہم...
    اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں رہتےہوئےتمام سیاسی جماعتیں اپنےحقوق کی جنگ لڑسکتی ہیں۔ 27اپریل کواسرائیل مردہ بادملین مارچ کریں گے۔ پشاورمیں 11مئی کوبہت بڑاملین مارچ کریں گے۔ مائنزاینڈمنرلزبل جےیوآئی کانہیں۔ پائیدارامن کیلئےسب کومل کرکام کرنےکی ضرورت ہے۔ خیبرپختونخواحکومت ایوان میں بل پیش کرتی ہےاورپارٹی مخالفت کرتی ہے۔ افغانستان میں امن ہےتومہاجرین کی واپسی کامیکنزم طےکریں۔ 40سال ہم نےمہمان رکھالات مارکرنکالنےسےاس کی نفی ہوگی۔ مہاجرین یکطرفہ مسئلہ نہیں پاکستان اورافغانستان کادوطرفہ مسئلہ ہے۔ قانون سازی میں ایوان میں کچھ لایاجاتاہےپیچھےکچھ اورہوتاہے۔ پی ڈی ایم حکومت میں ر یکوڈک سےمتعلق قانون سازی رکوائی۔ آئین کےحق کی جنگ لڑیں گےپاکستان سےنکلنےکی کوئی ضرورت نہیں۔ کرپشن کابازارگرم ہے17ہزارملازمین نوکری سےنکال دیےگئے۔
    اسلام آباد: داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیراتی لاگت میں اضافے کے معاملے پر واپڈا نے وضاحت جاری کر دی۔ ترجمان واپڈا کے مطابق پراجیکٹ کی لاگت میں اضافے کا تقریباً 85 فیصد ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی پر مشتمل ہے۔ 2014 میں امریکی ڈالر کی قدر 100 پاکستانی روپے جبکہ 2025 میں 280 روپے ہے۔ واپڈا نے اپنی وضاحت میں کہا ہے کہ 15 فیصد اضافہ پراجیکٹ کی پیچیدہ نوعیت کی وجہ سے اسکوپ آف ورک میں اضافہ کی وجہ سے ہے۔ قراقرم ہائی وے کی ازسر نو تعمیر سمیت دیگر کنٹریکٹس بین الاقوامی مسابقتی بولی کے ذریعے ایوارڈ کیے گئے ہیں، یہ کنٹریکٹس بنیادی طور پر پاکستانی روپے میں ایوارڈ کیے گئے...
    فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں وفد نے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور ان کی ٹیم کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر اسکاٹ لینڈ کے کاروباری اداروں کے نیٹ ورک اسکاٹش چیمبرز کی ڈاکٹر جینیٹ فوربز بھی موجود تھیں، ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان کاروباری مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے وفد کو مشن کی جانب سے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے برطانیہ کی حکومت اور نجی اداروں کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقاتوں کے انعقاد کیلئے ہائی کمشنر اور ان...
    ہر سال کی طرح اس سال بھی 23 مارچ کو سول ایوارڈز کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔ مجھے بھی اس تقریب کے دوران ’’تمغہ امتیاز‘‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ پاکستان میں سول ایوارڈز کی نامزدگی ایک ایسا عمل ہے جس پر ہر سال بحث اور تنقید قومی روایت کا حصہ بن چکی ہے۔ یہ روایت اصولی طور پر ایک اچھا عمل ہے۔ ہر سال ان ایوارڈز کے حوالے سے ایک بات تواتر سے کہی جاتی ہے کہ ایوارڈ کے لیے نامزدگی اور اسے تفویض کرنے کے عمل میں پوری طرح شفافیت اور انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جاتے ہیں۔ ہر حکومت اپنے چاہنے والوں کو اس اعزاز سے نوازتی ہے۔ اگر ہم ایوارڈز کا...
    پاکستانی ناول نگار علشبہ خان بڑیچ نے ‘ینگ وومن آف دی ایئر’ ایوارڈ جیت لیا، انہیں یہ اعزاز ‘ویمن چینجنگ دی ورلڈ ایوارڈز 2025’ کے تحت دیا گیا۔ یہ ایک بین الاقوامی پروگرام ہے جو دنیا بھر میں خواتین کی مثبت خدمات کو سراہنے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔ علشبہ کو 3 اپریل کو لندن میں منعقدہ تقریب میں باضابطہ طور پر عالمی فاتح قرار دیا گیا، اُنہیں زمبابوین امریکی ڈاکٹر ٹرینٹ اور برطانیہ کی شہزادی سارہ فرگوسن نے ایوارڈ سے نوازا۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ علشبہ کا کام خاص طور پر بلوچستان کے حوالے سے غالب بیانیوں کو از سر نو ترتیب دینے پر مرکوز رہا ہے۔ وہ پاکستان کی سب سے کم...
    پاکستانپنجاب پولیس کی خاتون افسر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز لاہور: پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے عالمی اعزاز کیلئے منتخب ہو کر پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ایس پی عائشہ بٹ کو ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈ 2025 کے لئے منتخب کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ گلاسگو سکاٹ لینڈ میں اس سال ستمبر میں منعقد ہونے والی 62 ویں سالانہ کانفرنس میں ایس پی عائشہ بٹ کو عالمی ایوارڈ سے نوازا جائے گا، ایس پی عائشہ بٹ ان دنوں سٹی ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔...
    پنجاب پولیس کی خاتون افسر کا عالمی اعزاز ، پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا جب کہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ایس پی عائشہ بٹ کو Excellence in Performance Award ایوارڈ 2025ء کے لئے منتخب  کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گلاسگو اسکاٹ لینڈ میں اس سال ستمبر میں منعقد ہونے والی 62ویں سالانہ کانفرنس میں ایس پی عائشہ بٹ کو عالمی ایوارڈ سے نوازا  جائے گا، ایس پی عائشہ بٹ ان دنوں سٹی ٹریفک افسر گوجرانوالہ کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔  ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سے ایک خاتون پولیس افسر کو اپنے معاشرے کیلئے...
    برطانوی پارلیمنٹ نے اداکار فیروز خان کو اسٹار آف پاکستان ایوارڈ سے نواز دیا۔ ہاؤس آف لارڈز میں منعقد کی گئی ایک تقریب میں فیروز خان کو اسٹار آف پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا اس موقع پر ان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب بھی شریک تھیں۔ ایوارڈ کی تقریب کا اہتمام بھارتی نژاد برطانوی لارڈ کلدیپ سنگھ سوتھ اور بارونس آلڈین نے کیا تھا جس میں دیگر برطانوی رکن اسمبلی بھی موجود تھے۔ تقریب میں فیروز خان کے مداحوں سمیت میڈیا اور سوشل میڈیا سے وابستہ معروف یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر فیروز خان نے برطانوی پارلیمنٹ اور تقریب کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لیے باعثِ افتخار ہے۔ فیروز خان نے خانی، عشقیہ، خدا اور محبت، رومیو ویڈز ہیر...
    ٹیکساس کی ایوان نمائندگان میں 23 مارچ کو ‘یومِ پاکستان’ تسلیم کرنے کی قرارداد منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )ٹیکساس کی ریاستی ایوانِ نمائندگان نے 23 مارچ کو یومِ پاکستان کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کر لی۔ یہ تاریخی اقدام ٹیکساس میں مقیم پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے لیے ایک اہم اعزاز ہے، جو ان کی سماجی، مذہبی، لسانی اور اقتصادی خدمات کے اعتراف کے طور پر سامنے آیا ہے۔یہ قرارداد ریاستی رکنِ اسمبلی ڈاکٹر سلیمان لالانی نے پیش کی، جس میں تسلیم کیا گیا کہ پاکستانی ٹیکسانز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، ثقافتی پسِ منظر اور امن و خوشحالی کے اصولوں کے ذریعے ٹیکساس کی ترقی میں نمایاں...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ ۔2025 )امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان پر سابق وزیراعظم پر ظلم و ستم سمیت انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستان کے ریاستی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا بل پیش کر دیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ کے نام سے یہ بل جنوبی کیرولائنا سے کانگریس کے ریپبلکن رکن جو ولسن اور کیلیفورنیا سے ڈیموکریٹ جمی پنیٹا نے پیش کیا جسے غور و خوض کے لیے ایوان نمائندگان کی خارجہ امور اور عدالتی کمیٹیوں کو بھیج دیا گیا ہے.(جاری ہے) مجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان نے انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات نہ کیے تو 180...
    سٹی 42: صدر آصف علی زرداری کی جانب سے پاکستان آرفن کیئر فورم کے زیرِ کفالت یتیم بچوں کیلئے ایوانِ صدر میں افطار ڈنر کا اہتمام  کیا گیا  صدر مملکت نے رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں اور خوشیوں میں یتیم بچوں کو شامل کرنے کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا،صدر مملکت  نے یتیم بچوں کیلئے افطار ڈنر پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا بچے ہمارا مسقبل ہیں،بچے اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں، بچے محنت کریں تاکہ کامیاب انسان بن سکیں، آپ سب مجھے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہیں،  شادی میں رکاوٹ ؛ بیٹی نے باپ کو گولیاں مارکر قتل کردیا صدر مملکت نے آرفن کیئر فورم کے زیرکفالت بچوں میں بطور تحفہ کمپیوٹر ٹیبلٹس بھی تقسیم...
    مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ ہانیہ عامر کو ایوارڈ دینے کی تقریب پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ افضل خان نے منعقد کی، تقریب میں برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سمیت دیگر ارکان پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی۔  تقریب کے دوران برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے ہانیہ عامر سے ملاقات بھی کی اور ساتھ ہی انہیں بتایا کہ وہ ان کے بڑے مداح ہیں۔ سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز وائرل ہیں، جن میں اداکارہ نے ایوارڈ ملنے پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے۔   View this post on Instagram   A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews) ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے قابلِ فخر...
    اسلام آباد(خبرنگار)پاکستانی نوجوان عبدالرحمن نے امریکہ کے شہر نیو یارک میں ہونے والیبیسٹ ڈپلومیٹ کے مقابلے میں دو ایوارڈز اپنے نام کر لئے۔عبدالرحمن پاکستان کی ٹاپ یونیورسٹی فاسٹ میں ڈائریکٹر فنانس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ مقابلے میں 50 سے زائد ممالک نے شرکت کی اس مقابلے میں انہوں نے ا پنی مذاکراتی صلاحیتوں اور قائدانہ بصیرت سے پوری دنیا سے 50سے زائد ممالک کے ڈپلومیٹس کے سامنے اپنا لو ہا منوایا اور "بیسٹ ڈپلومیٹک سٹانس ایوارڈ اور "ٹ سٹینڈنگ ڈپلومیسی ایوارڈ اپنے نام کر لئے انہوں نے مقابلے میں حصہ لینے والے ممالک میں سب سے زیادہ ایوارڈز جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔ ان کی اس کامیابی سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں ٹینلنٹ کی...