ٹک ٹاک ایڈ ایوارڈز 2025: پاکستان کی بہترین تخلیقی مہمات کی پذیرائی
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
ٹِک ٹاک کو فخر ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ، تُرکیہ، افریقا، پاکستان اور جنوبی ایشیا (METAP) کے خطے میں ٹک ٹاک ایڈ ایوارڈز کے دوبارہ انعقاد کا اعلان کر رہا ہے۔ ایوارڈز کی یہ تقریب دسمبر 2025 میں ریاض، سعودی عرب میں منعقد کی جائے گی۔ ان ایوارڈز میں اُن برانڈز اور ایجنسیوں کا جشن منایا جاتا ہے جو ٹِک ٹاک پر تخلیقی اور اعلیٰ کارکردگی کی حامل مہمات کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کر تے ہیں، اور اس پلیٹ فارم کی منفرد نوعیت کو اپناتے ہوئے شاندار اشتہاری تجربات فراہم کرتے ہیں۔
گزشتہ برس منعقد ہونے والے پہلے ایڈیشن کی کامیابی کو بنیاد بناتے ہوئے۔ ٹِک ٹاک ایڈ ایوارڈز2025 کی تقریب میں ایک مرتبہ پھر پورے خطے کی سب سے متاثر کن اشتہاری مہمات کو پیش کیا جائے گا۔ ان ایوارڈز میں اُن برانڈز کو سراہاجاتا ہے جنہوں نے تصدیق شدہ ہونے، تخلیقی صلاحیت، اورخوشگوار لمحات کو ٹِک ٹاک پر فروغ دیا اور ساتھ ہی شاندار کاروباری نتائج حاصل کیے۔
اس پروگرام کا مقصد ہے کہ ان اشتہارات کی غیر معمولی صلاحیت، جدت، اور اثرات کو تسلیم کیا جائے اور اعزازات سے نوازا جائے تاکہ ایسے تخلیقی ذہن جو ٹک ٹاک پر نئی راہیں ہموار کر رہے ہیں، بھرپور انداز میں سامنے آئیں۔
ان ایوارڈز میں شامل ہونے کا مرحلہ مؤرخہ18 اگست سے شروع ہو چکا ہے اور اس میں پاکستان سمیت سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، لبنان، عراق، مصر، ترکیہ، مراکش، کینیا، نائیجیریا، جنوبی افریقا، قازقستان، آذربائیجان، قبرص، بنگلا دیش اور سری لنکا میں قائم برانڈز اور ایجنسیوں کی شرکت کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ اہل مہمات لازمی طور پرمؤرخہ یکم اکتوبر، 2024ءسےمؤرخہ31 اکتوبر، 2025ء کے درمیان ٹک ٹاک پر چلائی گئی ہوں۔
اس سال کے پروگرام میں نو کیٹیگریز شامل ہوں گی:
اِٹز دی کری ایٹو فار می It’s the Creative for Me)): ایسے ٹک ٹاک فرسٹ آئیڈیاز کو اجاگر کرنا جو صرف اس پلیٹ فارم پر ممکن ہوں، تخلیقی حدود کو آگے بڑھاتے ہوئے ناظرین کو مؤثر طریقے سے شامل کرتے ہیں۔ کمیونٹی کور(Community Core): ایسے حقیقی تعاون کو تسلیم کرنا جو کری ایٹرزاور کمیونٹیز کے ساتھ ہوں اور جو انگیجمنٹ اور اثر پیدا کرتی ہوں۔ فل فنل فلیکس(Full Funnel Flex): ایسی جامع حکمتِ عملیوں کو تسلیم کرنا جو مکمل مارکیٹنگ فنل میں قابلِ پیمائش نتائج فراہم کریں۔ بِگ برانڈنگ انرجی(Big Branding Energy) : مارکیٹنگ کا ابتدائی بہترین مرحلے (upper-funnel)، حکمتِ عملیوں اور تخلیقی کہانی گوئی کا جشن منانا تاکہ برانڈ کو یاد رکھنے کی صلاحیت کو نمایاں طور پر حاصل کیا جا سکے۔ گول ڈگر(Goal Digger): ایسی مہمات کو سراہنا جنہوں نے اختتامی مرحلے(lower-funnel) کی کارکردگی میں بہترین نتائج دیے ہوں، خواہ وہ ROAS ہو، کنورژنز ہوں یا سیلز۔ بوجی آن اے بجٹ(Bougie on a Budget): ایسی مہمات کو نمایاں کرنا جنہوں نے پروڈکشن کے محدود بجٹ کو تخلیقی انداز میں استعمال کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ اثر پیدا کیا۔ ساؤنڈ آن پلیز(Sound On Please): ایسی مہمات کو سراہنا جن میں کہانی گوئی کے لیے آواز مرکزی حیثیت رکھتی ہو، اور موسیقی، آواز یا ایفیکٹس کو نئے اور یادگار انداز میں استعمال کیا گیا ہو۔دی پیپلز چوائس: اس تقریب میں تمام شرکاء کو لائیو ووٹنگ کا موقع دیا جائے گا تاکہ وہ ہمیں بتا سکیں کہ اُن کے خیال میں کون سی مہم ایوارڈ جیتنے کی حقدار ہے۔
سب سے بڑا اعزاز ’دی گریٹسٹ آف آل ٹائم (G.
سات مرکزی کیٹیگریز میں جمع کروائی جانے والی تمام درخواستیں خودکار طور پر G.O.A.T کے لیے اہل تصور کی جائیں گی۔
ایوارڈز میں شمولیت کے لیے درخواست دینے کا مرحلہ بتاریخ 31 اکتوبر، 2025ء کو بند ہو جائے گا اور اس طرح ممکن شرکاء کو تیاری کے لیے وافر وقت ملے گا۔
ان ایوارڈز کے بارے میں ٹک ٹاک کے جنرل منیجر، گلوبل بزنس سولوشنز مڈل ایسٹ، ترکیہ، افریقہ، سینٹرل اینڈ ساؤتھ ایشیا شادی قندیل نے کہا:”گزشتہ برس دیکھی گئی شاندار تخلیقی صلاحیتوں کے بعد ہم 2025 کے لیے بھی ٹک ٹاک ایڈ ایوارڈز پیش کرنے پر پُرجوش ہیں جو ریاض میں منعقد ہوں گے۔یہ ایوارڈز ایسے کام کا جشن منانے کے لیے ہیں جو محض اشتہار بازی سے آگے بڑھ کر ثقافتی لمحات تخلیق کرتے ہیں، خوشیاں بکھیرتے ہیں اور ٹھوس کاروباری نتائج فراہم کرتے ہیں۔ ہمیں اس سال METAP کے برانڈز اور ایجنسیوں کی جانب سے پیش کیے جانے والے جرأت مندانہ اور اختراعی کام کا بے حد انتظار ہے۔“
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایوارڈز میں کرتے ہیں مہمات کو جنہوں نے کو تسلیم ک ٹاک پر جائے گا ٹ ک ٹاک کے لیے ٹک ٹاک
پڑھیں:
متوسط اور تنخواہ دار طبقہ پس رہا ہے، حکومت بجٹ میں سہولیات دے، حافظ نعیم الرحمن
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے خبردار کیا کہ موجودہ بدترین ٹیکس نظام کی وجہ سے پروفیشنل افراد اور ماہرین تیزی سے ملک چھوڑ رہے ہیں، جو ایک خوفناک رجحان ہے۔ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو یہ ملک کے مستقبل کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ عوامی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے آئندہ بجٹ میں ٹیکس اصلاحات اور ریلیف پیکج کا اعلان کرے تاکہ عوام کو معاشی مشکلات سے نجات مل سکے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار اور مڈل کلاس طبقے کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے اور ان پر عائد بھاری ٹیکسوں میں نمایاں کمی کی جائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت نے متوسط اور تنخواہ دار طبقے سے 605 ارب روپے انکم ٹیکس وصول کیا ہے، جبکہ یہی طبقہ اس وقت شدید معاشی دباؤ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم، بجلی اور گیس کے بھاری بل، مہنگا پٹرول، ناجائز لیوی، اشیائے خورونوش پر ٹیکس، صحت و علاج کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور مہنگائی کے طوفان نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومتی اقدامات اور معاشی پالیسیوں نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، اس لیے حکومت کو بجٹ میں فوری ریلیف کے اقدامات کرنے چاہیئے۔
امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ ماہانہ ایک لاکھ 25 ہزار روپے تنخواہ پر عائد انکم ٹیکس مکمل طور پر ختم کیا جائے، جبکہ اس سے زیادہ تنخواہ حاصل کرنے والے افراد کے لیے انکم ٹیکس کی شرح کم از کم آدھی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ سے زیادہ ٹیکس کی شرح 35 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد مقرر کی جائے تاکہ تنخواہ دار اور پیشہ ور طبقے کو ریلیف مل سکے۔ حافظ نعیم الرحمن نے خبردار کیا کہ موجودہ بدترین ٹیکس نظام کی وجہ سے پروفیشنل افراد اور ماہرین تیزی سے ملک چھوڑ رہے ہیں، جو ایک خوفناک رجحان ہے۔ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو یہ ملک کے مستقبل کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ عوامی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے آئندہ بجٹ میں ٹیکس اصلاحات اور ریلیف پیکج کا اعلان کرے تاکہ عوام کو معاشی مشکلات سے نجات مل سکے۔