انٹرنیشنل فنانس ایوارڈز 2025: تیز ترین ترقی کا اعزازپاک قطر فیملی تکافل کے نام
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک-قطر فیملی تکافل لمیٹڈ (پی کیو ایف ٹی ایل) کو انٹرنیشنل فنانس ایوارڈز 2025ء میں “پاکستان کی تیز ترین ترقی کرنے والی فیملی تکافل کمپنی” کے پُروقار اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ یہ بین الاقوامی سطح پر ایک غیر معمولی اعتراف ہے، جو پی کیو ایف ٹی ایل کو پاکستان کی واحد فیملی تکافل کمپنی کے طور پر ممتاز کرتا ہے ۔ یہ کامیابی کمپنی کی مسلسل ترقی، جدید حکمتِ عملی، صارفین پر مرکوز خدمات، تکافل کے شعبے میں مؤثر قیادت، اور پاکستان میں اسلامی مالیاتی نظام کے فروغ کے لیے اس کے مضبوط عزم کی واضح عکاسی کرتی ہے۔
پاک قطر فیملی تکافل کی شاندار ترقی ایک مؤثر حکمتِ عملی اور عملی مہارت کے امتزاج پر مبنی ہے۔کمپنی نے مسلسل طور پر باصلاحیت افراد کی تربیت میں سرمایہ کاری کی ہے، اپنی ٹیموں کو مضبوط تربیتی پروگراموں اور انڈسٹری میں پہلی بار متعارف کرائے گئے مصنوعات کے ذریعے بااختیار بنایا ہے، اور ہر سطح پر ’’افراد کو اولین ترجیح‘‘ دینے کے اصول کو اپنایا ہے۔اس طرزِ عمل کے ساتھ ساتھ صارفین کی سہولت کے لیے ڈیجیٹلائزیشن نے ان کے اعتماد کو مستحکم کیا ہے۔
ٹیکنالوجی کو اپنانے اور شریعت پر مبنی نگرانی کے مضبوط نظام کو برقرار رکھتے ہوئے، پاک -قطر فیملی تکافل نے نہ صرف اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اپنے اعتماد کو مزید پختہ کیا ہے بلکہ اپنے طریقۂ کار کو بھی مؤثر انداز میں مربوط کر کے صارف پرمرکوز خدمات کی ہموار فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔ جدت اور عزم کا یہ امتزاج پی کیو ٹی ایف ایل کو فیملی تکافل کے شعبے میں ایک اعلیٰ معیار کا درجہ دلا چکا ہے۔
پاک- قطر فیملی تکافل لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، جناب وقاص احمدکا کہنا تھا کہ، ”یہ ایوارڈ ہماری محنتی ٹیم کی انتھک کوششوں اور پراڈکٹ کی تیاری و صارف پر مرکوز حکمتِ عملی میں ہماری جدت کا اعتراف ہے۔“ انہوں نے مزید کہا:” بہترین کارکردگی کے لیے ہماری ٹیم کاجوش و جذبہ، اور ایک ایسے پیشہ ورانہ ماحول نے، جو اخلاقی اقدار کے ساتھ ہم آہنگ ہے، ہمیں تکافل کی پاکستانی صنعت کا پیش رو بنا دیاہے۔ ہم اپنی پراڈکٹس کو مسلسل بہتر بنا کر اور ملک بھر میں مزید خاندانوں تک رسائی حاصل کر کے نئی بلندیوں تک پہنچنے کے لیے پُرعزم ہیں۔“
انٹرنیشنل فنانس ایوارڈز مالیاتی خدمات میں مثالی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہیں۔ معزز جیوری کی قیادت، جدت طرازی، مالی کارکردگی اور اسٹریٹجک صلاحیت کی بنیاد پر کمپنیوں کا سخت جائزہ لیتی ہے۔
یہ ایوارڈ پاک قطر فیملی تکافل کی پاکستان کے تکافل منظرنامے میں پیش پیش مقام کے طور پر حیثیت کو مزید مستحکم کرتا ہے اور ملک بھر میں خاندانوں کو اخلاقی اور قابل اعتماد مالی تحفظ اور بچت فراہم کرنے کے اس کے مشن کو تقویت دیتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پب جی گیم سے متاثر ہوکر فیملی کو قتل کرنیوالے ملزم کو 100 سال قید کا حکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور:۔ لاہورکی سیشن عدالت نے پب جی گیم سے متاثر ہوکر گھر والوں کو قتل کرنے والے ملزم کو 100 سال قید کا حکم دے دیا۔لاہور کی مقامی عدالت نے 2022 میں والدہ، بھائی اور دو بہنوں کو قتل کرنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 100سال قید اور 40لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
ایڈیشنل سیشن جج ریاض احمد نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزم علی زین نے 2022 میں والدہ، بہن اور بھائیوں کو قتل کیا، عمر کی وجہ سے ملزم کو 4 بار عمر قید کی سزادی جارہی ہے۔
تھانہ کاہنہ پولیس نے 2022ءمیں مقدمہ درج کیا تھا، پراسیکیوٹر نے گواہان کوپیش کیا، عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم نے رات کے2 بجے گیم سے متاثر ہوکر گھر والوں پر فائرنگ کردی تھی۔