اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاپتہ شہری عبد اللہ عمر کی بازیابی  کے لیے ان کی اہلیہ زینب زعیم کی درخواست پر چیئرمین لاپتا افراد بازیابی کمیشن کی عدم تعیناتی و متاثرہ فیملی کو 50 لاکھ کا چیک نہ دینے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ شہری کی بازیابی و توہین عدالت کیس کی سماعت کی، وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ و اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن اور  درخواست گزار کی جانب سے وکیل خالد محمود عباسی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو نئے چیئرمین لاپتہ افراد بازیابی کمیشن کی تعیناتی کے لیے 15 جولائی تک مہلت دی، عدالت عالیہ نے متاثرہ فیملی کو پچاس لاکھ کا چیک دو ہفتوں میں جاری کرنے کی آخری مہلت دی،  

ایڈیشنل اٹارنی جنرل  نے کہا کہ نئے چیئرمین لاپتہ افراد بازیابی کمیشن کی تعیناتی دو ہفتے تک ہو جائے گی، نئے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے نامزدگیاں کرکے نام کابینہ کو بھجوادیئے ہیں،۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اگر متاثرہ فیملی کو چیک نہ دیا گا تو وفاقی حکومت کے فنڈ فریز کردونگا،ہمارا مقصد ہوتا ہے کہ حکومت کو مشکل میں ڈالے بغیر مسئلہ حل ہو، یہاں لوگوں کی چھوٹی چھوٹی اناء کا مسئلہ بنا ہوتا ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن کے سابق سربراہ جسٹس ر جاوید اقبال کا نام لیے بغیر ذکر کیا اور ریمارکس دیے  کہ حکومت نے پہلے سپریم کورٹ کے سابق جج کو لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن کا سربراہ بنا کر انصاف فراہم نہیں کیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن نے انصاف فراہم نہ کرکے ظلم کیا، انصاف کی عدم فراہمی کے اس کام  میں عدلیہ بھی اسکا حصہ تھی،  اس کیس میں عدالت نے لاپتہ شہری کو مسنگ پرسن ڈکلیئر کیا ہوا ہے۔

انہوں نے ریمارکس دیے کہ حکومت کو احساس ہونا چاہیے اور متاثرہ فیملی کو پتہ تو ہو کہ انکا فیملی ممبر زندہ ہے یا مردہ ،  بدقسمتی سے حکومت لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے سنجیدہ نہیں ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے  جیسے لاپتہ افراد کی بازیابی کا مسئلہ کبھی حل نہیں ہوگا، پندرہ پندرہ سال سے لاپتہ افراد کے کیس التوا کا شکار ہیں۔

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ  کیا کہ حکومت کو بتائیں عدالتیں کسی کی پابند نہیں ہوتیں، نیا چئیرمین آئے گا اگر وہ استعفی دے گیا تو پھر نیا چیئرمین آ جائے گا، پھر نیا چیئرمین آگیا تو وہ کہے گا کام شروع سے کرنا ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ اس کیس میں آخری بار ان کیمرہ بریفننگ کا کہا تھا اسکا کیا بنا؟ سیکرٹری دفاع بتائیں ان کیمرہ بریفننگ کا کیا ہوا اگر وہ نہیں بتانا چاہتے تو انھوں نے ثابت کرنا ہوگا۔ جسٹس محسن اختر کیانی  نے کہا کہ اگر عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو متعلقہ سیکرٹریز دفاع و داخلہ  کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع ہوگی۔

کیس کی اگلی سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ افراد کی بازیابی متاثرہ فیملی کو اٹارنی جنرل لاپتہ شہری حکومت کو کے لیے

پڑھیں:

چین: سنکیانگ میں پل کا کیبل ٹوٹنے سے 5 افراد جاں بحق، 24 زخمی

چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ میں ایک معلق پل کا کیبل ٹوٹنے سے 5 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے۔ 

سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق، حادثے کے بعد سیاحتی مقام کو بند کر دیا گیا ہے اور تحقیقاتی کارروائی شروع ہو چکی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پل ایک طرف جھکا ہوا ہے، اس کے ہینڈ ریلز نیچے لٹک رہے ہیں اور پل کا ایک حصہ دریا کے اوپر سے گزر رہا ہے۔

متاثرہ علاقہ "شیاتا" (Xiata) کہلاتا ہے، جو 65 مربع کلومیٹر پر مشتمل ایک خوبصورت وادی، پہاڑی راستے، دریا اور قدیم آثار کے لیے مشہور ہے۔

چین کی مرکزی حکومت نے واقعے کی مکمل تحقیقات اور زخمیوں کے علاج کے لیے ایک خصوصی ٹیم متاثرہ مقام پر بھیج دی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • چین: سنکیانگ میں پل کا کیبل ٹوٹنے سے 5 افراد جاں بحق، 24 زخمی
  •   زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے، بلال اظہر کیانی
  • مصنوعی ذہانت کی پالیسی کے آغاز سے ہر شعبے میں نمایاں بہتری کی امید ہے، بلال اظہر کیانی
  •  سپریم کورٹ کا پولیس کو مذہب کی تبدیلی، پسند کی شادی کرنےوالی لڑکی اور فیملی کو تحفظ دینے کا حکم
  • دیامر: 20 وادیوں میں سیلاب سے تباہی، ریلیف آپریشن میں سست روی
  • درخت کاٹنا شہری کو مہنگا پڑ گیا، عدالت نے انوکھی سزا سنا دی
  • بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں سیلابی ریلے سے چار افراد ہلاک‘ 100 سے زیادہ افراد لاپتہ
  • شہری خرم شاہ کی بازیابی کا معاملہ لاپتہ افراد کمیشن میں بھیجنے کا حکم
  • متاثرہ فریق کی عزت نفس کا خیال رکھنا لازمی، زیادتی مقدمات کی تفتیش صرف خاتون افسر کرے گی: ہائیکورٹ
  • عارف علوی کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کیخلاف درخواست، تفتیشی افسر طلب