پاکستان کا اعزاز: ’ویژن پاکستان‘ نے آغا خان آرکیٹیکچر ایوارڈ 2025 جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
اسلام آباد کی عمارت ’ویژن پاکستان‘ نےعالمی شہرت یافتہ آغا خان آرکیٹیکچر ایوارڈ 2025 اپنے نام کرلیا ہے۔
یہ ایوارڈ 16ویں سائیکل کے تحت دیا گیا، جس میں پاکستان سمیت 7 ممالک کے نمایاں منصوبوں کو منتخب کیا گیا دیگر فاتح ممالک میں بنگلہ دیش، چین، مصر، ایران اور فلسطین شامل ہیں۔
آغاخان آرکیٹیکچر ایوارڈ 2025 کا اعلان
اسلام آباد میں واقع "ویژن پاکستان" عمارت نے آرکیٹیکچر کا عالمی ایوارڈ حاصل کرلیا
ویژن پاکستان عمارت کو 16ویں ایوارڈ سائیکل کے تحت 7 ممالک کے ساتھ منتخب کیا گیا ہے
ایوارڈ حاصل کرنے والے دیگر ممالک میں بنگلہ دیش، چین، مصر، ایران اور… pic.
— A.Waheed Murad (@awaheedmurad) September 4, 2025
’ویژن پاکستان‘ اسلام آباد میں قائم ایک جدید طرز کی عمارت ہے جسے آرکیٹیکٹ سیف اللہ صدیقی نے ڈیزائن کیا تھا جبکہ اس منصوبے کی تعمیر ڈی بی اسٹوڈیز نے کی ہے۔
عمارت کا ڈیزائن پاکستانی اورعرب فنِ تعمیر سے متاثر ہے اور یہ عمارت ایک خیراتی ادارے کے لیے بنائی گئی ہے جو پسماندہ نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرتا ہے۔
ایوارڈ جیتنے پرآرکیٹیکٹ سیف اللہ صدیقی نے بتایا کہ یہ عمارت دراصل ایک ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ہے، جس کا مقصد کم وسائل والے نوجوانوں کو خود مختاری اور بااختیار بنانے کے لیے سیکھنے کا ماحول فراہم کرنا ہے۔
سیف اللہ صدیقی کے مطابق، وہ اپنے بیشتر منصوبوں میں موسمیاتی تبدیلی کو بھی مدنظر رکھتے ہیں۔
ادارے کی کلائنٹ، رشدا طارق قریشی کا کہنا ہے کہ یہ عمارت صرف جمالیاتی لحاظ سے دلکش نہیں ہے بلکہ یہ زندگیوں کو بدلنے کی طاقت رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
’کوئی بھی نوجوان جو پہلے کبھی کلاس روم یا روشن مستقبل کا حصہ نہیں رہا، جب یہاں آتا ہے تو یہ جگہ اسے مکمل طور پر بدل دیتی ہے۔‘
’ویژن پاکستان‘ کا عالمی سطح پر یہ اعزاز پاکستان کے لیے نہ صرف ایک فخر کی علامت ہے بلکہ سماجی و تعلیمی ترقی کے سفر میں ایک نیا سنگ میل بھی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آرکیٹیکٹ آغا خان ایوارڈ رشدا طارق قریشی سیف اللہ صدیقی فن تعمیر موسمیاتی تبدیلی ویژن پاکستان
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آرکیٹیکٹ ا غا خان ایوارڈ سیف اللہ صدیقی موسمیاتی تبدیلی ویژن پاکستان سیف اللہ صدیقی ویژن پاکستان کے لیے
پڑھیں:
ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم(فائل فوٹو)۔پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ٹرمپ کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ میناب میں اسکول اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، امریکا اور اسرائیل کو 40 روزہ جنگ کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے پاکستان ثالث کے طور پر ابھرا، ہم مذاکرات میں اس لیے آئے کہ ہماری نیت ہے، ٹرمپ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔
ایرانی سفیر نے کہا ہمارے رہبر اعلیٰ نے فتویٰ دیا ہوا ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کو حرام سمجھتے ہیں، مذاکرات کی میز پر امریکی کہتے ہیں آپ یورینیم بھی افزودہ نہیں کرسکتے۔
رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں اور پرامن مقاصد کیلئے یورینیم افزودہ کرنا الگ ہے، امریکا اور مغرب کے سامنے ایران کبھی نہیں جھکے گا۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ صبح سے شام تک دیوانوں کی طرح باتیں کرتے رہتے ہیں، ان کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔