پاکستان کا ایک اور عالمی اعزاز، ڈبلیو ایچ او نے ٹریکوما کے خاتمے پر اعلی ایوارڈ سے نواز دیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
پاکستان کا ایک اور عالمی اعزاز، ڈبلیو ایچ او نے ٹریکوما کے خاتمے پر اعلی ایوارڈ سے نواز دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)عالمی ادارہ صحت نے ٹریکوما کے خاتمے پر پاکستان کو عالمی ایوارڈ سے نواز دیا، یہ ایوارڈ وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے وصول کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو عالمی سطح پر اعلی اعزاز ملا، عالمی ادارہ صحت نے ٹریکوما کے خاتمے پر وفاقی وزیر صحت یہ اعزاز دیا۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق ورلڈ ہیلتھ اسمبلی جنیوا کے دوران پاکستان کو اعزاز سے نوازا گیا اور مصطفی کمال کو ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک اعزازی سرٹیفکیٹ پیش کیا۔
وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک عظیم سنگ میل ہے، یاد رہے ٹریکوما ایک بیکٹیریا سے پیدا ہونے والی آنکھوں کی بیماری ہے جو اگر بروقت علاج نہ ہو تو مستقل نابینائی کا سبب بن سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی عوامی صحت کے شعبے میں ایک بڑی کامیابی ہے۔ وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ حکومت نے پولیو کے خاتمے کے لئے بھی ایسا کرنے کا عہد کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکم عمری کی شادیوں کی روک تھام کا بل سینیٹ سے منظور، جے یو آئی کا بائیکاٹ کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کا بل سینیٹ سے منظور، جے یو آئی کا بائیکاٹ وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو بااعتماد، خودمختار اور کارآمد شہری بنانے کیلئے ضروری وسائل، مہارتیں اور مواقع فراہم کر رہا ہے، سیدہ آمنہ بتول شاہ سلمان کا ایک ہزار فلسطینی شہدا کے اہل خانہ کو حج کرانے کا اعلان علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان تلخیاں ختم، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے مہم تیز کرنے کا فیصلہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے 3بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا شوق پورا کر لیں ، تحریک عدم اعتماد کی خبروں پر اسپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی کو چیلنجCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نے ٹریکوما کے خاتمے پر
پڑھیں:
امریکا کی ’ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی‘ نے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کیلیے خدمات کا آغاز کردیا
لاہور:امریکا کی صف اول کی ’ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی‘ نے پاکستان میں پہلی بار اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں خدمات کا آغاز کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی یونیورسٹی پاکستان میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) لاہور کے ساتھ شراکت داری سے عالمی معیار کے ڈگری پروگرامز، دہری ڈگری کے مواقع، بین الاقوامی تبادلے اور صنعت سے ہم آہنگ سرٹیفیکیشنز فراہم کرے گی۔
پاکستانی طالب علموں کو ملک کے اندر ہی امریکی یونیورسٹی کی معیاری تعلیم ، تربیت اور ڈگری کی فراہمی ممکن ہوگئی ہے۔ 16 اپریل 2025ء کو ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ٹیمپے کیمپس میں، دونوں تعلیمی اداروں کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے۔
یہ چھ براعظموں پر پھیلی 30 سے زائد یونیورسٹیز کا نیٹ ورک ہے جس سے پاکستان کی نوجوان نسل کے لیے، عالمی معیار کی تعلیم، بین الاقوامی تبادلے اور جدت پر مبنی کیریئرز کے دروازے کھل جائیں گے۔
لندن یونیورسٹی سے فارغ التحصیل وکیل شاہ زیب اعوان اور ہارورڈ سے ایم بی اے کرنے والے جہانزیب برانا، این آئی ٹی لاہور میں پہلا کیمپس قائم کریں گے جس میں اسکول آف بزنس اسٹڈیز اور اسکول آف ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے شعبے شامل ہوں گے۔
جہانزیب برانا کے مطابق ڈی ایچ اے فیز سات کے قریب واقع یہ کیمپس عالمی معیار کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کا پلیٹ فارم بنے گا۔
ممتاز ماہر تعلیم اور پاکستانی و بین الاقوامی تعلیمی حلقوں میں انتہائی معتبر نام ڈاکٹر فیصل باری، وائس چانسلر کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ ڈاکٹر باری نے کہاکہ یہ درس گاہ بدلتی ہوئی عالمی معیشت میں کامیاب ہونے کے لیے ضروری علم اور مہارتیں فراہم کرے گی۔