پڈعیدن ڈکیتوں کے رحم وکرم پر، رات میں علاقہ نوگوایریا بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پڈعیدن( نمائندہ جسارت) پڈعیدن ریلوے پھاٹک روڈ بدامنی کی لپیٹ میں رات کے اوقات میں علاقہ نو گو ایریا موٹرسائیکلیں چھینا معمول مزاحمت پر نوجوان کو گولی ماردی گئی،ورثہ سراپا احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق پڈعیدن ریلوے پھاٹک روڈ رات کے اوقات میں شریف شہریوں کے لئے نوگو ایریا بن گیا بدامنی عروج پر پہنچ گئی ہے پڈعیدن فوڈ گودام چوک پر مسلح افراد نے عبدالحمید ولد عبدالعزیز راجپوت سے ڈکیتی کی کوشش کی مزاحمت پر گولی ماردی اور با آسانی فرار ہو گئے واقع کی اطلاع پر ورثہ و اہلے علاقہ نے پہنچ کر اسپتال منتقل کردیا اس موقع پر زخمی نوجوان کے ورثہ نے مبینہ الزام عائد کیا یے کہ ہمارا مریض شدید زخمی حالت میں پڈعیدن اسپتال میں پڑا تڑپتا رہا مگر اسپتال میں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تاہم کافی دیر بعد ایک ڈاکٹر کو بلوایا گیا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں نوابشاہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی:شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔
اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔
23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔
مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔
مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔
واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔