سٹی42: خیبرپختونخوا حکومت میں کروڑوں کی بدعنوانی کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا، آڈٹ رپورٹ میں وزیراعلیٰ کے انتخابی حلقے میں سرکاری اسپتال میں کروڑوں کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں۔
مفتی محمود میمورل اسپتال ڈی آئی خان میں ادویات کی خریداری میں ہیرپھیراور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں کئی غیر قانونی بھرتیوں کا بھی انکشاف ہوا ہے، خیبرپختونخوا حکومت میں ایک اور کروڑوں کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔
ایران نے نگراں کیمرے ہٹا دیئے
آڈٹ رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے انتخابی حلقے میں واقع مفتی محمود میمورل اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان میں 52 کروڑ روپے کی بدعنوانیاں سامنے آئی ہیں۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ گزشتہ دو سالوں میں اسپتال میں ادویات کی خریداری میں مالی بے ضابطگیاں ہوئیں، جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں غیر قانونی بھرتیوں کا بھی پتہ چلا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق ان گھپلوں میں سرکاری فنڈز کا بے جا استعمال اور قواعد کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
مہرنگ کی حمایت کرنے کے بعد ایف آئی اے کی طلبی پر اختر مینگل رو پڑے
آڈٹ رپورٹ میں ان مالی بدعنوانیوں کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں، جس میں مفتی محمود میمورل اسپتال کے انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی بے ضابطگیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اسپتال میں آڈٹ رپورٹ
پڑھیں:
لاہور؛ مارکیٹوں میں واردات کرنے والا 5 رکنی خواتین گینگ پکڑا گیا، ویڈیو سامنے آ گئی
لاہور:گوالمنڈی چوکی میو اسپتال پولیس نے ایک کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے والے خواتین کے 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق 5 رکنی خواتین گینگ دکانوں اور مارکیٹوں میں وارداتیں کرتا ہے۔ تازہ واردات میں ملزمہ میو اسپتال علاج معالجے کے لیے آئی اور خواتین کے بیگ اور موبائل چوری کرتی رہی۔ ملزمان خواتین دوران واردات اسلحہ کا بھی استعمال کرتی رہیں۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں خواتین کو واردات اور اس کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ چوکی میو اسپتال پولیس نے خواتین پر مشتمل گینگ کو بروقت کارروائی کرکے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی۔
ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان خواتین ایک ساتھ دکان میں داخل ہوتی تھیں۔ ایک ملزمہ دکاندار کو خرید وفروخت میں الجھاتی اور باقی ساتھی اشیا چوری کرتی تھیں۔ مناواں کے علاقے میں بھی خواتین کے اسی گروہ نے دکان میں گھس کر اسلحہ کے زور پر واردات کی تھی۔
ریکارڈ یافتہ خواتین پر مشتمل یہ گروہ الیکٹرونکس و ہارڈویئر کی دکانوں کو نشانہ بناتا تھا۔ ملزمہ کے قبضہ سے تیز دھار خنجر موبائل اور نقد رقم برآمد کرلی گئی ہے۔ گرفتار خواتین ملزمان میں اللہ رکھی،سمیرا،عافیہ،سمیرا اور نازیہ شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔