کراچی‘ کانگو وائرس کا مشتبہ مریض اسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) گزشتہ روز کانگو وائرس کا شکار مریض کو اسپتال منقل کردیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے دارالخلافہ شہر کراچی میںجان لیوا مرض کانگو وائرس کے مشتبہ مریض کو جناح اسپتال سے سندھ انفیکشیئس ڈیزیز اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹرمیں داخل کرادیا گیا ہے۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق مریض کی علامات میں 7 دن سے بخارکے علاوہ اعضا شکنی اور الٹی بھی شامل ہے۔
ڈاکٹری رپورٹ کے مطابق مریض کے خون کے تجزیے میں پلیٹ لیٹس کی کمی کے ساتھ تیز بخار اور بلیڈنگ نوٹ کی گئی ہیں۔
مذکورہ صورتحال کے پیش نظر طبی ماہرین نے مریض کو ”وائرل ہیمرجک فیور“ اور ”ممکنہ کانگو“ کا کیس قرار دیتے ہوئے مریض کو ایمرجنسی میں فوری علاج کے بعد ریفر کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مریض کو
پڑھیں:
کراچی، میمن گوٹھ میں پولیس مقابلہ، دو زخمی سمیت تین اسٹریٹ کرمنلز گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے میمن گوٹھ میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی جبکہ تینوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان حاجی اور محمد موسیٰ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ تیسرے ملزم ممتاز علی کو تھانے منتقل کیا گیا۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو پستول، لوٹے گئے موبائل فونز، نقدی رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔
ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کی نیت سے علاقے میں گشت کر رہے تھے۔