Jasarat News:
2025-11-19@12:41:28 GMT

میرپور خاص: مہران پولیس اسٹیشن منشیات فروشوں کا گڑھ بن گیا

اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

250926-5-16

 

 

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) مہران پولیس اسٹیشن کی حد میں منشیات فروشوں کا گڑھ بن گیا تمام علاقوں میں چرس ہیروئن آئس کرسٹل کچی شراب کی فروخت کھلے عام جاری شہریوں نے درخواست اعلی حکام کو ارسال کردی ۔تفصیلات کے مطابق میرپورخاص شہر کے مہران تھانے کی حد کے تمام علاقوں کوری پھاٹک مالھی کالونی پاک کالونی کھپرو اسٹینڈ اور دیگر علاقوں میں کرسٹل آئس ہیروئن چرس کچھی شراب کی فروخت اور سلائی کرنے والے کے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ مہران تھانے کی حد پاک کالونی کوری پھاٹک کھپرو اسٹینڈ اور دیگر علاقوں میں بڑی تعداد میں موالی نشئی افراد مغرب کے بعد بڑی تعداد میں آئس کرسٹل کے لیے علاقوں میں موجود ہوتے ہیں جس سے علاقہ مکین سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔ ذرائع کے مطابق مہران تھانے کی حد میں کھلے عام آئس کرسٹل کچی شراب چرس ہیروئن سپلائر ان علاقوں میں رہائش پزیر ہیں جن کے نام علاقہ مکین کئی بار شکایت کی صورت میں مہران تھانے میں میں جمع کراچکے ہیں مگر کوئی سنوائی اب تک نہیں ہوسکی ہے ۔علاقہ مکینوں نے بتایا کہ کوری پھاٹک اور اطراف کے بھینسوں کے باڑوں میں کام کرنے والے گوالے بڑی تعداد میں ان علاقوں میں آئس اور کرسٹل لینے کے لیے پہنچتے ہیں جہاں وہ مختلف گھروں کے دروازے بجاتے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ اس تمام صورتحال میں ان علاقوں میں رہنا عذاب بن چکا ہے جبکہ متعلقہ تھانہ ان منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی نیہں کرتا ہے جس سے ان علاقوں میں کھلے عام یہ انسانی زہر کی فروخت کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق علاقہ مکینوں نے منشیات فروشوں کی ناموں کی لسٹ بنا کر آئی جی سندھ ڈی آئی جی ایس ایس میرپورخاص کو دینے کا فیصلہ کیا جس میں مہران تھانے کی ان منشیات فروشوں کی پشت پناہی اور سہولت کاری کے ثبوت بھی فراہم کئے جائیں گے۔

نمائندہ جسارت گوہر ایوب.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مہران تھانے کی منشیات فروشوں ان علاقوں میں علاقہ مکینوں

پڑھیں:

سندھ ہائیکورٹ نے کے ایم سی کو کنٹونمنٹ علاقوں سے ٹیکس وصولی سے روک دیا

سندھ ہائی کورٹ— فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے کے ایم سی کو کنٹونمنٹ کے علاقوں کے رہائشیوں سے بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے کنٹونمنٹ علاقوں سے میونسپل ٹیکس کی وصولی کنٹونمنٹ بورڈز کا اختیار قرار دیدیا۔

عدالت نے کے الیکٹرک کو کنٹونمنٹ علاقوں سے بجلی بل کے ذریعے ایم یو سی ٹی وصولی روکنے کا حکم دیا۔

کراچی: بجلی کے بل میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کیخلاف کیس، کے ایم سی کی مہلت کی استدعا

سندھ ہائی کورٹ میں بجلی کے بل کے ذریعے میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملیر کنٹونمنٹ بورڈ پہلے ہی کنزرونسی ٹیکس وصول کر رہا ہے۔

عثمان فاروق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ کے ایم سی نے بجلی کے بل میں میونسپل چارجز بھی شامل کردیے ہیں، بیک وقت دو ادارے میونسپل ٹیکس وصول کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کے ایم سی کو کنٹونمنٹ علاقوں سے میونسپل ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا گیا
  • سندھ ہائیکورٹ نے کے ایم سی کو کنٹونمنٹ علاقوں سے ٹیکس وصولی سے روک دیا
  • کوٹری انتظامی عدم توجہی کے سبب زبوں حالی کا شکار
  • سرینگر کے قلب میں اس مقدار دھماکہ خیز مواد پولیس اسٹیشن کیسے پہنچایا گیا، عمر عبداللہ کا سوال
  • ملک کے پسماندہ ترین علاقوں کی فہرست جاری، بلوچستان کے کتنے اضلاع شامل ہیں؟
  • بنوں میں پولیس اسٹیشن کے قریب خودکش دھماکا
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں دو پولیس مقابلے، 3 زخمی سمیت 4 ڈاکو گرفتار
  • میرپور خاص: دوشیزہ کے قتل میں الزام میں گرفتاروالد کی رپورٹ جاری
  • سندھ بلڈنگ ،پی ای سی ایچ ایس میں بلند عمارتوں کی بے ضابطہ تعمیر
  • چاچا کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کی تحقیقات کی جائے‘حافظ الرحمن