پڈعیدن ،محتسب اعلیٰ کا عوامی شکایت پر کھلی کچہری کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پڈعیدن (نمائندہ جسارت) ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ نوشہرو فیروز خالد شیخ نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے گاؤں پنو سولنگی میں کھلی کچہری منعقد کی اور گاؤں والوں سے مسائل معلوم کیے۔ اس موقع پر کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ خالد شیخ نے کہا کہ محتسب اعلیٰ کا ادارہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کیلیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔ اب تک متعدد افراد کے جائز مسائل حل کرکے انہیں ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی شہری کو صوبائی محکموں کے خلاف کوئی بھی شکایت ہے تو وہ سادہ کاغذ پر تحریری طور پر محتسب اعلیٰ کے دفتر میں اپنی شکایات جمع کرا سکتا ہے، جس کا جائزہ لے کر فوری طور پر اس کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج کی کھلی کچہری کا مقصد یہ تھا کہ گاؤں والوں کی جانب سے تعلیم، صحت، سڑکوں، پبلک ہیلتھ، یونین کونسل اور دیگر محکموں کی جانب سے مسائل حل نہ کرنے کے بارے میں درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جن کا جائزہ لینے کے لیے کھلی کچہری منعقد کی گئی۔ خالد شیخ نے مزید کہا کہ گاؤں میں کھلی کچہری منعقد کر کے گاؤں والوں کے مسائل سنے گئے ہیں اور ان کے حل کیلیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی جائیں گی۔اس موقع پر گاؤں والوں نے ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ خالد شیخ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے پیش کردہ مسائل حل کیے جائیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کھلی کچہری محتسب اعلی خالد شیخ کہا کہ
پڑھیں:
ٹیکس گوشواروں میں جائیداد کی مالیت کم ظاہرکرنے والوں کیخلاف کارروائی کی تیاریاں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ایف بی آرنے ٹیکس گوشواروں میں جائیداد کی کم مالیت ظاہر کرنے والوں کے گرد شکنجہ کسنے کا فیصلہ کر لیا۔
میڈیاذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی ڈیڈلائن سےچند روز قبل انکم ٹیکس ریٹرن فارم میں تبدیلی کردی ، اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ، ایف بی آر نے وضاحت کی ہے کہ پہلے سے ریٹرن فائل کرنے والوں کو ترمیم یا دوبارہ کروانے کا نہیں کہا جائے گا ۔ جبکہ آن لائن پورٹل آئرس پر انکم ٹیکس ریٹرن کے فارم میں تبدیلی کر دی گئی ۔
ایف بی آر کے مطابق پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو میں سالانہ اضافے کی تفصیلات دینا ہوں گی ۔ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ تیس ستمبر ہے ۔
ٹیکس ریٹرن فارم میں تبدیلی پر مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لاکھوں افراد ریٹرن جمع کروا چکے اور اب فارم میں ترمیم کا کہا جا رہا ہے ۔ لوگ پہلے ہی بلند ٹیکس ریٹ اور ہراساں کئے جانے سے بھاگتے ہیں ۔ ٹیکس کنسلٹنٹس بھی پریشان ہیں ، ہراسانی بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ ریٹرن فارم میں تبدیلی کرنے کے بعد کم از کم نوے دن دینا لازمی ہوتا ہے ، کیا ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں تین ماہ کی توسیع ہوگی؟
ایف بی آر نے وضاحت کی ہے کہ بہت سے لوگ اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کے خانے میں صفر درج کر رہے تھے ۔ اس عمل کو روکا گیا تاکہ ٹیکس ریٹرن فارم میں درست معلومات درج ہوسکیں ۔ جائیداد کی مارکیٹ ویلیو کا خانہ ان امیر لوگوں کے جو پہلے سے ہی یہ معلومات درج کر رہے ہیں ۔ یہ دیگر لوگوں سے متعلق نہیں ۔