بابر مارکیٹ کو طویل عرصے سے انتظامی بے توجہی کا سامنا ہے، راشدعلی
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کے احکامات کی روشنی میں عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ناصر کالونی، کورنگی نمبر 1 میں ایک اہم کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس عوامی فلاحی اقدام کا مقصد شہریوں، دکانداروں اور کاروباری افراد کو براہِ راست متعلقہ افسران تک رسائی دینا، ان کے مسائل سننا اور موقع پر ہی حل نکالنا تھا۔کھلی کچہری کا انعقاد ریجنل آفس ڈسٹرکٹ کورنگی کی جانب سے کیا گیا، جبکہ اس کی میزبانی اور انتظامی تعاون معروف فلاحی تنظیم مون ویلفیئر سینٹر نے فراہم کیا۔ اس کھلی کچہری میں لانڈھی بابر مارکیٹ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سید راشد علی شاہ اور رکن صادق نے بھرپور شرکت کی اور مارکیٹ میں درپیش مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ سید راشد علی شاہ نے مارکیٹ میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں، سیکورٹی کے ناقص انتظامات، صفائی کی صورتحال، نکاسی آب کے مسائل، بجلی کی غیر اعلانیہ بندش اور پارکنگ کی کمی جیسے اہم نکات حکام کے سامنے رکھے۔ انہوں نے کہا کہ لانڈھی بابر مارکیٹ، کورنگی اور لانڈھی کے سنگم پر واقع ہونے کے باعث ہزاروں افراد کی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے لیکن بدقسمتی سے اسے طویل عرصے سے انتظامی بے توجہی کا سامنا ہے۔ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں جس سے نہ صرف دکاندار متاثر ہوں گے بلکہ صارفین بھی پریشان ہوں گے۔ ریجنل ڈائریکٹر شعیب احمد صدیقی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے تمام شکایات کو بغور سنا اور موقع پر موجود عملے کو ہدایات جاری کیں کہ مارکیٹ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔افسران نے واضح کیا کہ صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کی ہدایات کے مطابق شہری مسائل کا فوری حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن(Establishment Division) نے دفتری نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات، بائیومیٹرک حاضری اور لباس کے ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
جاری کردہ سرکلر کے مطابق تمام ملازمین کے لیے صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے سرکاری اوقاتِ کار پر مکمل عمل درآمد لازمی ہوگا، جبکہ مقررہ وقت پر دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک حاضری کے نظام پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلر میں سرکاری ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ بھی واضح کیا گیا ہے۔ ہدایات کے مطابق افسران اور اہلکار یا تو لاؤنج سوٹ پہنیں یا پھر شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ زیب تن کریں تاکہ دفاتر میں پیشہ ورانہ اور باوقار ماحول برقرار رکھا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے راہداریوں میں شور شرابے اور بلند آواز میں گفتگو سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران پرسکون اور منظم ماحول برقرار رہے۔
سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تمام ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور متعلقہ افسران کو ان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔