data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)پہلی برسات نے حیسکو کی دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی ٹنڈوجام سمیت نواحی علاقوں میں بجلی کی فراہمی چوبیس گھنٹے سے معطل عوام کا حیسکو کے خلاف حیدرآباد میرپورخاص ہائے پر مظاہرہ اور دھرناتفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام میں مون سون کی پہلی ہلکی برسات نے حیسکو آپریشن ٹنڈوجام کے ان دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی جس میں انھوں نے فیڈر کی مینٹیننس کے نام پر دس دس گھنٹے بجلی بند رکھ کہا تھا کہ مون سون کے موسم میں عوام کو تکلیف نہیں اُٹھانے پڑے گی ٹنڈوجام سٹی میرکالونی کسانہ موری گوٹھ ابڑی گوٹھ مراد جمالی گوٹھ مھرو مگسی گوٹھ بہادر کان چانڈیو سمیت بہت علاقوں کے لوگوں کے مطابق ان کے علاقوں میں چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی کی سپلائی بحال نہیں ہو سکی ہے میرکالونی ٹنڈوجام کے لوگوں حیدرآبادمیر پور خاص روڑ پر حیسکو کے خلاف دھرنا دیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ حیسکو نے ان کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے نہ موسم سرما میں نہ موسم گرما میں نہ بہار میں نہ برسات ان کے پاس لائٹ ہے لیکن اس کے باوجود انھوں نے لوٹ مار مچائی ہوئی ہے لیکن کوئی ان سے حساب لینے والا نہیں یوسی66 کے کونسلر عظمت ابڑو کا کہنا تھا کہ حیسکو اب عوام کے لیے ایک عذاب بن چکی ہے اس کی کارکردگی صفر ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی، میمن گوٹھ میں پولیس مقابلہ، دو زخمی سمیت تین اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی:

شہر قائد کے علاقے میمن گوٹھ میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی جبکہ تینوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان حاجی اور محمد موسیٰ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ تیسرے ملزم ممتاز علی کو تھانے منتقل کیا گیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو پستول، لوٹے گئے موبائل فونز، نقدی رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔

 ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کی نیت سے علاقے میں گشت کر رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • صحافیوں کامتحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے، راؤ حامد گوہر
  • دبئی میں پہلی فلائنگ ٹیکسی نے کامیاب آزمائش مکمل کرلی
  • وادیٔ نیلم: موسمِ سرما کی پہلی بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ
  • یونیورسٹی روڈ کی بندش
  • نئی دہلی دھماکا: عینی شاہد کے بیان نے بھارتی پروپیگنڈے کی قلعی کھول دی
  • کراچی، میمن گوٹھ میں پولیس مقابلہ، دو زخمی سمیت تین اسٹریٹ کرمنلز گرفتار
  • کوئٹہ تا پشاور چلنے والی جعفرایکسپریس 13 نومبر تک معطل
  • ٹنڈو جام: گوٹھ مرزا کلیری کے رہائشی علاقے میں ترقیاتی کام نہ کروانے پر چیئرمین کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
  • ٹنڈو جام: علاقے میں ترقیاتی کام نہ کروانے پر چیئرمین کیخلاف احتجاج
  • بھارتی جیلوں میں خطرناک مجرموں کی شراب پارٹیوں نے حکومتی رٹ کا بھرم کھول دیا