کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت پر عدم تعاون اور وعدہ خلافی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے لیے اربوں روپے کے وعدے کیے گئے، مگر حقیقت میں ایک روپیہ بھی نہیں ملا۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک وزیراعظم آیا، اس نے کراچی کے لیے 1100 ارب روپے کا اعلان کیا، لیکن ہمیں 11 روپے بھی نہیں ملے۔ پھر دوسرا آیا، اس نے 162 ارب روپے کا وعدہ کیا، مگر وہ بھی صرف زبانی کلامی نکلا۔

وفاق کی ’سست روی‘ پر عدم اطمینان
وزیراعلیٰ نے کے فور منصوبے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وفاق جس انداز سے کے فور جیسے اہم پروجیکٹ پر کام کر رہا ہے، ہم اس سے بالکل خوش نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت تو عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے سرگرم ہے، مگر وفاقی حکومت کی سست روی اور غیر سنجیدگی نے ترقیاتی منصوبوں کو متاثر کیا ہے۔
انتخابی عمل سے راہِ فرار پر تنقید
مراد علی شاہ نے ایک سیاسی جماعت پر بھی تنقید کی، جو الیکشن سے بھاگ گئی۔ انہوں نے خود کہا کہ ہم انتخابات نہیں لڑیں گے کیونکہ ہمیں شکست نظر آ رہی ہے۔
کراچی کے مسائل پر فعال اقدامات
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کچھ ماہ قبل کراچی کے شہری مسائل کے حل کے لئے خصوصی پورٹل متعارف کروایا تھا جس کا مقصد گلی محلوں کی سطح پر صفائی، نکاسی آب اور تجاوزات جیسے مسائل کی نگرانی تھا۔
مراد علی شاہ نے ہدایت دی تھی کہ اسسٹنٹ کمشنرز خود شہر کا دورہ کریں، گٹر ابلنے، صفائی کی خرابی، غیرقانونی پارکنگ جیسے مسائل کی نگرانی کریں، تمام صورتحال ڈیجیٹل پورٹل پر اپ لوڈ کی جائے تاکہ فوری کارروائی ممکن ہو

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مراد علی شاہ نے کراچی کے کہا کہ

پڑھیں:

کراچی کی ترقی کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)لیاری لی مارکیٹ گرین ٹمبر اینڈ آئرن مارکیٹ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام "معرکہ حق" اور جشنِ آزادی کی مناسبت سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں کراچی کے تاجروں انجمنوں کے نمائندے بڑی تعداد میں موجود تھے۔

تقریب میں شرکا نے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر وطنِ عزیز سے اپنی غیر متزلزل محبت اور وابستگی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے شرکا کو جشنِ آزادی کی پرخلوص مبارکباد پیش کی اور "معرکہ حق" میں بھارت کے خلاف کامیابی پر پاکستانی عوام، مسلح افواج اور شہدا کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پوری قوم کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے خطاب میں ملک کی معیشت کو سنبھالنے اور اسے بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری کے ثمرات نچلی سطح تک عوام کو منتقل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی ترقی، پاکستان کی ترقی ہے اور پاکستان کراچی کی ترقی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، انہوں نے کہا کہ آزادی اللہ تعالی کی ایک عظیم نعمت ہے اور ہمیں اس کی قدر کرتے ہوئے وطن کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنا ہوگا۔ تقریب میں علاقہ معززین، تاجروں اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی اور پاکستان کے حق میں نعرے بلند کیے۔ آخر میں پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • حب ڈیم سے پراجیکٹ افتتاح، کراچی کوابتدائی طورپر40 ایم جی ڈی پانی فراہم ہوگا، وزیراعلیٰ
  •  شہباز اسپیڈ اگر پنجاب کے لیے ہو تو کراچی کے لیے کیوں نہیں؟ بلاول بھٹو کا سوال 
  • ہمارے پانی کے حصے پر بھارت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان
  • دہشتگردی ناقابل قبول، وفاق نے افغانستان کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • کراچی کی ترقی کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، ڈاکٹر فاروق ستار
  • ہم نے پاکستان بنانے میں پہل کی تھی: مراد علی شاہ
  • بھارت میں مذہبی عدم برداشت کے سنگین نوعیت کے واقعات ہوتے ہیں: مراد علی شاہ
  • ہلاکتوں پہ گہرا دکھ، 15 روز میں ڈمپرز پر کیمرے اور لائسنس نہ ہوئے تو سخت کارروائی ہوگی، وزیر اعلیٰ سندھ
  • سندھ حکومت سے مذاکرات کامیاب، ٹرانسپورٹرز کا احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ