مری روڈ مدرسہ باہمی مشاورت سے منتقل، 200 طلبہ کیلئے جدید سہولیات
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
سٹی 42 : وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ مری روڈ پر واقع مدرسہ کو مدرسہ انتظامیہ کی مکمل مشاورت اور رضامندی سے منتقل کیا گیا ہے۔ نئے مقام پر 4 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید طرز کا مدرسہ تعمیر کیا گیا ہے، جہاں تقریباً 200 طلبہ کے لیے رہائش، کھانے پینے اور دینی تعلیم کی بہترین سہولیات موجود ہیں۔
طلال چودھری نے واضح کیا کہ گرین بیلٹ یا غیر مجاز جگہوں پر موجود مدارس یا مساجد کو منتقل کرنے عمل علما کرام اور انتظامیہ کی مشاورت سے ہی کیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں
اس موقع پر مدارس و مساجد کے بارے میں بے بنیاد افواہیں پھیلانے سے گریز کی اپیل بھی کی گئی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اسکولوں میں تمام سہولیات پہنچانے کیلیے کام شروع کردیا ہے،راول شرجیل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251110-05-7
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما راول شرجیل انعام میمن نے کہا ہے ضلع حیدرآباد کے تمام اسکولوں میں بچوں کا تمام تعلیمی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہم نے کام شروع کردیا ہے سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کو ہم فری میں بہترین تعلیمی ماحول اور تعلیم دیں گے ڈینگی سے بچاو کے لیے عوام احتیاطی تدبیروں پر عمل کرے انھوں نے یہ باتیں راول ہاوس ٹنڈوجام میں صوبائی سنیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے ضلع حیدرآباد کے سرکاری اسکولوں کو فرنیچر دیئے جانے کی تقریب اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا اچھی تعلیم اچھے ماحول میں حاصل کرنا ہر بچے کا حق ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ضلع حیدرآباد کے تمام سرکاری اسکول ماڈل اسکول بن جائیں اور وہاں پر پڑھنے والے بچوں کو بہترین تعلیم کے ساتھ بہترین تعلیمی ماحول بھی ملے انھوں نے کہا آج سے ضلع بھر کے اسکولوں کے لیے پہلے مراحلے میں فرنیچر پہنچا رہے ہیں اور مذید اسے اسکولوں کی فہرست تیار کی جارہی ہے جہاں پر بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں فرنیچر کی کمی کا سامنا ہے انھوں نے کہا ہم آنے والے دنوں میں تمام اسکولوں فرنیچر کے ساتھ سولر سسٹم بھی اسکولوں لگوائیں گے تاکہ بچے اور اساتذہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پریشان نہ ہوں انھوں نے کہا اس وقت ڈینگی وائرس کی وجہ سے ضلع حیدرآباد بہت زیادہ متاثر ہے ان حالات میں عوام کو بھی اس وائرس کو روکنے کے لیے حکومت کا ساتھ احتیاطی تدبیروںکو اپنا کر دینا چاہیے اور اپنے بچوں اور اپنی صحت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے انھوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس کے خلاف اسپرے روزانہ کی بنیاد پر کرایا جارہا ہے اگر کسی نے اس میں کوتاہی کی تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی انھوں نے کہا کہ حکومت کو عوام کی صحت اور تعلیم کا بہت خیال ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کارپورشن ٹنڈوجام کے چیئرمین بدر میمن وائس چیئرمین شفقت شاہ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔