زائرین کیلئے کوئٹہ سے ایران اور عراق براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی:وزیر دفاع
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت، اربعین کے زائرین کے لیے زمینی سفر پر پابندی کے بعد ضروری اقدامات کر رہی ہے، اور اس حوالے سے بلوچستان حکومت کو کوئٹہ سے ایران اور عراق کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت دی گئی ہے۔سرکاری خبر رساں اے پی پی کے مطابق ہر سال پاکستان سے شیعہ مسلمان اسلامی مہینے صفر میں کربلا (عراق) کی زیارت کے لیے ایران کے راستے زمینی سفر کرتے ہیں تاکہ اربعین کے روحانی اعمال میں شرکت کر سکیں۔ اربعین، امام حسینؓ کی شہادت (واقعہ کربلا) کے بعد چالیس روزہ سوگ کے اختتام کی علامت ہوتی ہے۔
گزشتہ ماہ کے آخر میں حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اعلان کیا تھا کہ پاکستانی زائرین کو اربعین کے لیے ایران اور عراق تک زمینی راستے سے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اس فیصلے پر سندھ حکومت، سینیٹرز، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی ، جبکہ ایران نے زائرین کو 7 اگست تک ای ویزا حاصل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔آج قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع نے اعتراف کیا کہ یہ پابندی سنگین سیکیورٹی خدشات کے باعث عائد کی گئی تھی، خاص طور پر اس وجہ سے کہ زائرین کے قافلوں پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ’ ان خطرات سے نمٹنے کے لیے، وفاقی حکومت نے بلوچستان حکومت کو براہ راست پروازوں کی اجازت دی ہے تاکہ زائرین ہوائی سفر کے ذریعے محفوظ طریقے سے اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔’انہوں نے مزید کہا کہ’ ایران نے اب تک ایک پرواز کی اجازت دی ہے، ہم ان پر زور دے رہے ہیں کہ وہ باقاعدہ پروازوں کا آغاز کریں۔’انہوں نے بتایا کہ ایران اور عراق کے ہوائی اڈوں سے زائرین کو ان کی زیارت گاہوں تک پہنچانے کے لیے بھی انتظامات کیے جا چکے ہیں۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ’ گذشتہ چار دنوں سے اخبارات میں اشتہارات دیے گئے ہیں جن میں نجی ایئرلائنز کو اس روٹ پر پروازیں چلانے کی دعوت دی گئی ہے، اور تمام لائسنس یافتہ نجی ایئرلائنز کو خدمات فراہم کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔’انہوں نے کہا کہ’ زیادہ سے زیادہ زائرین کو محفوظ طریقے سے سفر کی سہولت دینے کے لیے چارٹرڈ فلائٹس کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔’انہوں نے نجی فضائی کمپنیوں اور مارکیٹ سے اپیل کی کہ وہ دی گئی اجازت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، اور تسلیم کیا کہ یہ تمام اقدامات زمینی سفر کے خطرات سے بچتے ہوئے زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہ معاملہ ایرانی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران بھی زیر بحث آیا، اور ایران نے پاکستانی زائرین کی سہولت کے لیے ایک اضافی پرواز کی اجازت دے دی ہے۔وزیردفاع نے کہا کہ’ میں ایوان اور پوری قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت اربعین کے تمام زائرین کو محفوظ، آرام دہ اور بروقت سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔’
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایران اور عراق وزیر دفاع زائرین کو اربعین کے دی گئی ہے کی اجازت انہوں نے کے لیے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
کوئٹہ، ایم ڈبلیو ایم کا عمران خان کی رہائی کیلئے احتجاج میں شرکت کا فیصلہ
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے فیصلہ کیا کہ عمران خان کی رہائی کیلئے ریلی اور جلسے میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان بھی شرکت کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے ریلی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ کوئٹہ میں گزشتہ روز تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام پشتونخواہ عوامی ملی پارٹی کے مرکزی آفس میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت تحریک انصاف کے رہنماء نور خان خلجی نے کی۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی و ضلعی رہنماء علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، علامہ سہیل اکبر شیرازی، حاجی غلام حسین نے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر 5 اگست کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری اور قید و بند کے خلاف ریلوے اسٹیشن کوئٹہ سے ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جو شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جلسے کی شکل اختیار کرکے اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے کہا کہ علمدار روڈ کوئٹہ سے بھی ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان اس احتجاجی ریلی اور جلسے میں شرکت کریں گے۔