کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور ہماری قومی میراث ہے، وزیراطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کا پاکستان سے رشتہ لازوال ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور ہماری قومی میراث ہے، سید علی گیلانی کا نعرہ ’’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے‘‘ پوری دنیا میں آج بھی گونج رہا ہے، پاکستان دنیا کے ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑتا رہے گا۔
منگل کو یہاں ڈی چوک میں یوم استحصال کشمیر ریلی کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پانچ اگست تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب بھارت نے ایک مذموم سازش کے تحت اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر کے وہاں غیر قانونی قبضہ مسلط کرنے کی کوشش کی۔ بھارت کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ یہ وہ وادی ہے جہاں برہان وانی جیسے نوجوان پیدا ہوتے ہیں جن کے جنازے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم میں لپٹے ہوتے ہیں۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان سے کشمیریوں کا لازوال رشتہ ہے،آج بھی سید علی گیلانی کا نعرہ ’’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے‘‘ پوری دنیا میں گونج رہا ہے اور کشمیریوں کی موثر آواز بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم استحصال کشمیر تجدید عہد کا دن ہے، وزیراعظم پاکستان نے ہر بین الاقوامی فورم پر مظلوم کشمیریوں کی آواز بلند کی ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کا موقف بھرپور طریقے سے پیش کیا اور واضح کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،کشمیر صرف ہماری تاریخ نہیں، ہماری شہ رگ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جنت نظیر وادی کشمیر میں مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت ضرور ملے گا کیونکہ یہ ان کا بنیادی اور ناقابل تنسیخ حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ موثر انداز میں لڑا ہے اور آج کے دن اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ تنہا نہیں، پاکستان ان کے ساتھ ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نریندر مودی نے بزدلانہ حملے کر کے اپنا شوق پورا کرلیا۔جب اس نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو صرف اس کے طیارے ہی نہیں گرے بلکہ اس کا غرور اور گھمنڈ بھی زمین بوس ہوا،افواج پاکستان نے اس کو دھول چٹائی،بھارت کو نہ صرف عسکری میدان میں شکست فاش ہوئی بلکہ بیانیہ اور سفارتی محاذ پر بھی شکست ہوئی، افواج پاکستان نے بھرپور جرات اور دلیری کے ساتھ دشمن کو جواب دیا اور پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر اپنے وطن کا دفاع کرتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے غیر معمولی حکمت عملی اور شجاعت کا مظاہرہ کیا جو دنیا بھر کے عسکری اداروں میں بطور مثال پیش کی جائے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ قوم کے نوجوانوں، میڈیا اور تمام طبقات نے مسئلہ کشمیر پر یکجہتی اور اتحاد کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں فتح نے کشمیریوں کے حوصلے بلند کئے اور بھارت کا غاصبانہ قبضہ اب زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکے گا، کشمیری آج بھی ایک ہی نعرہ لگاتے ہیں کہ ’’ہم کیا چاہتے ہیں ۔ آزادی، کشمیر بنے گا، پاکستان‘‘۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کشمیر کاز کے لئے ہمیشہ فعال کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور قومی میراث ہے، پاکستان ہر موقع پر کشمیریوں کی آواز بنے گا اور دنیا کے ہر فورم پر ان کا مقدمہ لڑتا رہے گا۔ اس موقع پر نائب وزیراعطم اسحاق ڈار، وزیر امور کشمیر امیر مقام، وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان سمیت زمرد خان، شبیر عثمانی، وجیہہ قمر، رانا قاسم نون، سردار تنویر الیاس اور حریت کانفرنس کے رہنما ئوں و قائدین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ قبل ازیں یوم استحصال کشمیر ریلی دفتر خارجہ سے شروع ہوئی جو ریڈیو پاکستان چوک سے ہوتی ہوئی ڈی چوک پہنچی۔ ریلی میں دفتر خارجہ کے سینئر حکام سمیت مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، طلباء و طالبات اور خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔ ریلی میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرائے گئے جبکہ ریلی کے شرکانے کشمیر بنے گا پاکستان اور بھارتی قبضہ نامنظور کے نعرے لگائے۔ ڈی چوک پہنچنے پر ٹھیک 10 بجے سائرن بجائے گئے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے تحریک آزادی کشمیر کے شہداکو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وفاقی وزیر اطلاعات انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی پاکستان نے پاکستان کی فورم پر
پڑھیں:
سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے معاشی بحالی کا روڈ میپ پیش کردیا
وقاص عظیم: چیئرمین ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ اور سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے معاشی بحالی کا روڈ میپ پیش کردیا۔
سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معاشی ترقی نیا قرضہ لے کر یا پرانے قرضوں کی ری شیڈول سے ممکن نہیں۔
گوہر اعجاز نے کہا کہ قرضوں پر ملک کو چلانے سے ترقی و خوشحالی نہیں آ سکتی، قرضے عارضی معاشی ریلیف فراہم کرتے ہیں قرضہ آئی سی یو میں داخل معیشت کو محض سہارا دے سکتا ہے تاہم معاشی کامیابی کے لیے تجارت ، سرمایہ کاری اور صنعتوں کو چلانا اہم ہے۔
نادرا لاہور ریجن میں ’’میری شناخت، میرا تحفظ‘‘ کے موضوع پر خصوصی آگاہی ہفتہ شروع
سابق نگراں وفاقی وزیرنے کہا کہ پاکستان کو دنیا کی پانچویں معیشت بنایا جا سکتا ہے ،پاکستان آبادی کے لحاظ سے پانچواں بڑا ملک ہے ۔
گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ معاشی کامیابی کیلئے ملک میں کاروبار دوست ماحول پیدا کیا جائے۔
گوہر اعجاز نے تجویز دی کہ پائیدار معاشی ترقی کیلئے صنعتوں کو علاقائی ممالک کی نسبت یکساں مواقع فراہم کیے جائیں، معاشی خوشحالی کیلئے تجارت ، صنعت اور سرمایہ کاری کو پھلنے پھولنے کا موقع دیا جائے۔
سانحہ 9 مئی ، ٹرائل کی کارروائی 20 ستمبر تک ملتوی