data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خیرپور (بیورورپورٹ ) خیرپور اور آس پاس کے علاقوں میں شہدائے کربلا کی یاد میں عزاداری کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔3 محرم الحرام کو محلہ علی مراد میں واقع سید طاہر شاہ کے پڑھ سے چار امام بارگاہوں کا ماتمی جلوس برآمد ہوگا۔ جلوس سے قبل مجلس عزا منعقد کی جائے گی جس سے معروف ذاکر خطاب کریں گے۔ جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا چار مختلف امام بارگاہوں میں پہنچے گا۔مرکزی امام بارگاہ انجمن حیدری میں مولانا سید عرفان علی شاہ اور مولانا منظور حسین سولنگی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ”کربلا والوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر یہ درس دیا کہ چاہے ظلم کتنا ہی طاقتور ہو، اصولوں پر قائم رہنا ہی اصل کامیابی ہے۔ امام حسینی نے اللہ کی رضا کی خاطر اپنی اور اپنے اہل خانہ کی قربانی دینے سے دریغ نہ کیا۔مجالس میں نظامت کے فرائض معروف عزادار در محمد کولاچی اور سید سمیع حیدر کاظمی نے ادا کیے۔”امام بارگاہ قصر زینب ثانی زہرہ، امام بارگاہ فیض حسینی، امام بارگاہ قصر حسینی، امام بارگاہ امام بارگاہ لقمان، امام بارگاہ امام بارگاہ قصر پنجتنی، امام بارگاہ سجادیہ، امام بارگاہ شاہ کربلا، امام بارگاہ قصر عباس، امام بارگاہ عون محمد، امامیہ، دبیر حسین کاظمی، امام مہدی، ہاشمیہ، محبان حیدری، پنجتن سرائی والا، بھرگری، امام بارگاہ میں مختلف علمائے کرام نے مجلس سے خطاب کیا، جن میں علامہ غلام باقر ڈیراج، مولانا منظور حس?ن سولنگی، علامہ عباس حیدر نقوی، سید باقر حسین زیدی، علامہ مستجاب حیدر عابدی، مولانا قمر عباس کریمی، مولانا علی گوہر قمی، مولانا حسن لاشاری، مولانا ذوالفقار لای، مولانا میثم عباس، مولانا شاہد حسین مغل نے مجالس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “محرم، تلوار پر خون کی فتح کا مہینہ ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: امام بارگاہ قصر

پڑھیں:

کیمبرج نے پہلی بار پاکستانی طلبہ کے لیے آنسر اسکرپٹ دکھانے کا سلسلہ شروع کردیا

کراچی:

کیمبرج ایگزامینیشن بورڈ نے ملک کے سرکاری تعلیمی بورڈز کے برعکس پاکستانی طلبہ کے لیے پہلی بار ان کی آنسر اسکرپٹ دکھانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا، جو شفافیت کے اصولوں کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

کیمبرج ایگزامینیشن بورڈ کی کنٹری منیجر پاکستان عظمیٰ یوسف نے اپنے دورہ کراچی کے موقع پر مقامی ہوٹل میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کی اور اس موقع پر ان کے ہمراہ کیمبرج کے مارکیٹنگ کمیونیکیشن منیجر ارسلان ربانی بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ سندھ سمیت ملک کے تمام صوبوں اور آزاد جموں کشمیر کے تعلیمی بورڈز کے قوانین طلبہ کو اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ وہ میٹرک یا انٹر کی سطح پر اپنی آنسر شیٹس دیکھ سکیں۔

اے اور او لیول کے طلبہ کو آنسر اسکرپٹ دکھانے کے حوالے سے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے عظمیٰ یوسف نے بتایا کہ کیمبرج سے وابستہ تمام اسکولوں کو ان کے متعلقہ انرولڈ طلبہ کی ہر مضمون کی امتحانی کاپیوں تک رسائی دے دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب جو طالب علم اپنی کاپی دیکھنا چاہے وہ اپنے اسکول آکر آنسر اسکرپٹ دیکھ سکتا ہے یہ عمل بالکل مفت ہوگا اور کیمبرج اسکولوں سے اس کے کسی بھی قسم کے چارجز نہیں لے گا اور آنسر شیٹ دیکھنے کے بعد اگر طالب علم سمجھتا ہے تو وہ اسکروٹنی کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اے اور او لیول کی سطح پر دنیا بھر میں کیمبرج کے سب سے زیادہ طلبہ پاکستان میں انرولڈ ہیں، یہ تعداد ایک لاکھ 30 ہزار تک جاپہنچی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر انرولڈ طلبہ امریکا میں ہیں، چین، بھارت اور دبئی اس کے بعد ہیں، پاکستان میں 800 کے قریب اسکول کیمبرج سے وابستہ ہیں۔

عظمیٰ یوسف نے سندھ میں مخصوص سرکاری اسکولوں کو کیمبرج سے الحاق دینے کے حوالے سے کہا کہ اس پر وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ سے بات ہوئی ہے، سب سے پہلے ٹیچرز ٹریننگ سے معاملہ آگے بڑھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر تعلیم نے بتایا ہے کہ سندھ میں ٹیچرز ٹریننگ کے لیے ادارہ موجود ہے جو ایک خوش آئند بات ہے۔

انہوں نے نصاب میں غیر ضروری یا اضافی مواد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ پر بوجھ ہے کیمبرج کے نصاب کا موادمختصر ہے جس سے طلبہ وہی پڑھتے ہیں جو ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی حکومت لداخ خطے میں جابرانہ کارروائیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے، آغا سید حسن
  • علامہ راجہ ناصر عباس کا ہمشیرہ کی وفات پر سید حسین زیدی سے اظہار تعزیت
  • خیرپور: بارشوں کے بعد اوور ہیڈ برج پل بند کردیا گیا
  • غزہ: اسرائیلی حملوں کے باعث اسپتال بند ہونے کا سلسلہ جاری، فعال مراکز کتنے رہ گئے؟
  • کیمبرج نے پہلی بار پاکستانی طلبہ کے لیے آنسر اسکرپٹ دکھانے کا سلسلہ شروع کردیا
  • لکھنؤ میں حسینی آباد ٹرسٹ کی مبینہ بدعنوانیوں کے خلاف مولانا سید کلب جواد کا احتجاج
  • اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کی تقریر کے دوران مسلم ممالک کے ارکان کا واک آؤٹ، ہال خالی ہوگیا
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار
  • مولانا سیدابوالاعلیٰ مودودیؒ اورجماعت اسلامی!
  • سیدابوالاعلیٰ مودودیؒ بحیثیت نثر نگار