نوجوان سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ، نفرت انگیز مواد سے پرہیز کریں، حسین شاہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
محکمہ ایریگیشن و واٹر منیجمنٹ گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر حسین شاہ نے محرم الحرام کے موقع پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اس مقدس مہینے میں تمام مکاتبِ فکر، بالخصوص نوجوان طبقہ، سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز اور نفرت آمیز مواد سے مکمل اجتناب کریں تاکہ معاشرے میں امن و امان کی فضا قائم رہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ ایریگیشن و واٹر منیجمنٹ گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر حسین شاہ نے محرم الحرام کے موقع پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اس مقدس مہینے میں تمام مکاتبِ فکر، بالخصوص نوجوان طبقہ، سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز اور نفرت آمیز مواد سے مکمل اجتناب کریں تاکہ معاشرے میں امن و امان کی فضا قائم رہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوان ہماری پہچان اور ہمارا سرمایہ ہیں، جن کی دانشمندی، شعور اور سماجی ذمہ داری ہی اس خطے کو ہر قسم کے فتنہ و فساد سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔ نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ پوسٹس، نفرت انگیز تبصروں اور اشتعال انگیزی سے مکمل پرہیز کریں اور صبر، برداشت اور رواداری کو اپنائیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ یاد رکھیں، ایک مثبت اور ذمہ دارانہ پوسٹ ہزاروں دلوں کو جوڑنے کا ذریعہ بن سکتی ہے، جبکہ ایک نفرت آمیز لفظ کئی دلوں کو توڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں اتحاد، ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے، اس لیے ہمیں چاہیے کہ ان ایام میں بھائی چارے اور محبت کو فروغ دیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر نے کہا کہ
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر اے آئی فیک نیوز بہت بڑا چیلنج: گورنر پنجاب
لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آگے بڑھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ صحافت اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میں اے آئی ٹیکنالوجی سے ترقی کرسکتے ہیں۔ معاشرے کو بہتر بنانے کے لیے ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔ دنیا کے ساتھ چلنا ہے تو ہمیں تیزی سے آگے بڑھنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی میں سکول آف ماس کمیونیکیشن کے زیر اہتمام صحافت میں اے آئی ٹیکنالوجی کے استعمال پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی سے صحافت، زراعت سمیت ہر شعبے میں ترقی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر اے آئی کی وجہ سے فیک نیوز بہت بڑا چیلنج ہے۔ وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمن نے کہا اے آئی ٹیکنالوجی ہمارا مستقبل ہے۔ سیمینار میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، سینیئر صحافی مجیب الرجمن شامی، چیئرپرسن میڈیا اینڈ ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عائشہ اشفاق اور اکیڈیمیہ سے تعلق رکھنے والے افراد اور کثیر تعداد میں طلبہ موجود تھے۔ دریں اثناء،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اسلام آباد کچہری کے باہر فتنہ الخوارج کے خودکش دھماکے، جنوبی وزیرستان کیڈٹ کالج وانا میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔