سیاحوں کی ہلاکت افسوسناک، ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے: فضل الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے دریائے سوات میں ہونے والے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ سوات میں اتنی بڑی تعداد میں سیاحوں کی ہلاکت افسوس ناک واقعہ ہے۔ سیاحوں کے تحفظ کے لئے حکومتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ، مولانا فضل الرحمن نے کھا کہ جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ کے غم میں جے یوآئی برابرکی شریک ہے۔ اس بات پر زور دیا کہ ریسکیو آپریشن مزید تیز کیا جائے اورفوری حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔ مولانا فضل الرحمٰن جاں بحق افراد کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی، عمارت میں آگ لگنے سے 2 خواتین جاں بحق
عمارت سے 8 افراد کو زندہ ریسکیو کیا گیا، جن میں سے 6 زخمی ہوئے، جبکہ کولنگ کے دوران 2 خواتین کی لاشیں ملیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈیفنس موڑ پر رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں دو رہائشی خواتین جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس موڑ پر قائم عمارت میں آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ حکام اور پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق آتشزدگی میں عمارت اور ایک کار بھی جلد کر راکھ ہوگئی، جبکہ آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ عمارت سے 8 افراد کو زندہ ریسکیو کیا گیا، جن میں سے 6 زخمی ہوئے، جبکہ کولنگ کے دوران 2 خواتین کی لاشیں ملیں، جو دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئی ہیں۔ جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت سمیعہ اور 60 سالہ صبحیہ کے ناموں سے ہوئی۔