جے یوآئی کے تحت سندھ کے سرداروں کا تاریخی اجتماع
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت ) جے یو آئی کی جانب سے سندھ کے سرداروں کا تاریخی اجتماع، امن جرگہ علامہ راشد محمود سومرو کی قیادت میں 30 جون کو سکھر میں منعقد ہوگا۔خبر کے مطابق، جمعیت علمائے اسلام سندھ کے قائد علامہ راشد محمود سومرو کی قیادت میں 30 جون کو سندھ کے قبائل کے سرداروں کا امن اجلاس (جرگہ) سکھر شہر میں طلب کیا گیا ہے، جس کی صدارت جے یو آئی سندھ کے امیر حضرت مولانا عبدالقیوم ہالیجوی کریں گے۔جے یو آئی کے صوبائی پریس سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری نے بتایا ہے کہ سندھ کے قبائلی سرداروں کو خصوصی دعوت نامے بھیجے گئے ہیں تاکہ سندھ کے قبائلی، سماجی اور سیاسی ڈھانچے کو مضبوط بنایا جا سکے۔علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ قبائل کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد کے قیام، سندھ میں امن، بھائی چارے اور اتفاق کو فروغ دینے اور قبائل کے درمیان جاری جھگڑوں کے خاتمے کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سندھ میں امن و اتحاد چاہتے ہیں۔ جے یو آئی ہمیشہ قبائلی احترام، باہمی بھائی چارے اور قبائلی مسائل کے حل میں پیش پیش رہی ہے۔اسی سلسلے میں جے یو آئی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور ضلعی امیر مولانا محمد صالح انڈھڑ، ضلعی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالحمید مہر اور دیگر نے امن جرگے کے انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جے یو ا ئی سندھ کے
پڑھیں:
رائے ونڈ: عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ دعا کیساتھ ختم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
رائے ونڈ (صباح نیوز)رائے ونڈ میں جاری عالمی اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتامی دعا کے ساتھ ختم ہوگیا، اختتامی دعا سے قبل لاکھوں کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبیدا للہ خورشید نے کہا کہ دعوت وتبلیغ کے ذریعے مسلمانوں کی زندگیوں میں تبدیلی آنی چاہیے، دنیاوی معاملات کو اسلامی شریعت کے مطابق سرانجام دینا ہوگا، مسلمان کو دھوکا نہیں دینا ہے مسلمان نہ ہی دھوکہ دیتا ہے اور نہ ہی دھوکا کھاتا ہے، مساجد کو آباد کرنا ہوگا مساجد کی آباد کاری بہت بڑا عمل ہے، مسجد میں جانے کا مقصد نمازیوں کے حالات جاننا ہے، اجتماعی زندگی سیکھنااور سکھانا ہے، مسجد کے احترام کو لازمی پکڑیں،اللہ ہمارے دلوں کو روشن کردے۔ جدیدٹیکنالوجی کی موجودگی میں بھی اللہ کے دین کی دعوت ہر انسان تک پہنچانا ہر امتی کی ذمہ دا ری ہے دعوت کیلیے خود جانا ہے، تہجد اور نوافل کا اہتمام کیا جائے،فرض نماز تکبیر اولی کیساتھ پہلی صف میں ادا کی جائے، نماز زندگی کو پاکیزہ بناتی ہے نماز برے اعمال سے روک دے گی،ختم نبوت کی وجہ سے دعوت ہمارے ذمے لگ گئی ہے ہر بستی،ہر گھر سے دین کی سرفرازی اور سربلندی کیلیے نکلنا اور نکالنا ہوگا۔
رائے ونڈ : عالمی تبلیغی اجتماع کے آخری روز ملک کے مختلف علاقوںسے آئے مندوبین اجتماعی دعا میں شریک ہیں