اسلام آباد، وزیر اعلیٰ جی بی حاجی گلبر خان کی چیئرمین واپڈا سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
چیئرمین واپڈا نوید اصغر چوہدری نے وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ متاثرین ڈیم اور واپڈا کے مابین طے پانے والے معاہدے پر تیزی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے اور متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کی محرومیوں کو دور کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے چیئرمین واپڈا نوید اصغر چوہدری سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے نوید اصغر چوہدری کو چیئرمین واپڈا کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دیامر کے عوام نے ملک کے وسیع تر مفاد میں قربانیاں دی ہیں۔ متاثرین ڈیم کے جائز تحفظات کے ازالے کیلئے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے بنائی جانے والی وزارتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں وزیر اعظم پاکستان کی منظوری سے متاثرین ڈیم اور واپڈا کے مابین طے پانے والے معاہدے پر فوری عملدرآمد کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کے CBMs پر بھی عملدرآمد کو تیز کیا جائے تاکہ متاثرین میں پائی جانے والی محرمیوں کا ازالہ کیا جا سکے۔ دیامر بھاشا ڈیم ملک کے روشن مستقبل کیلئے انتہائی اہم منصوبہ ہے، ہماری خواہش ہے کہ اس منصوبے کی تعمیر میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ ہو۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے داریل میں واپڈا کی جانب سے تعمیر کئے جانے والا پاور پروجیکٹ کی تکمیل کے حوالے سے بھی بات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے چیئرمین واپڈا کو گلگت بلتستان دورے کی دعوت دی جس کو چیئرمین واپڈا نوید اصغر چوہدری نے قبول کر لی۔چیئرمین واپڈا نوید اصغر چوہدری نے وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ متاثرین ڈیم اور واپڈا کے مابین طے پانے والے معاہدے پر تیزی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے اور متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کی محرومیوں کو دور کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چیئرمین واپڈا نوید اصغر چوہدری دیامر بھاشا ڈیم متاثرین ڈیم وزیر اعلی
پڑھیں:
چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا عاصم مخدوم کی اٹلی میں پوپ لیو سے ملاقات
چیئرمین کل مسالک بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہا کہ ویٹی کن سٹی اٹلی میں 2 روزہ نوسترا آئی تاتے کی60ویں سالگرہ کی تقریب ہوئی جس میں پوپ لیو کی دعوت پر دنیا بھر سے عالمی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس تقریب میں پاکستان سے چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم کو بھی پوپ لیو کی جانب سے مدعو کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ نے اٹلی میں پوپ لیو سے ملاقات کی۔ مولانا محمد عاصم مخدوم نے بین المذاہب رواداری کے حوالے سے خدمات پر پوپ لیو سے اظہار تشکر کیا۔ تفصیلات کے مطابق 27 رکنی پاکستانی وفد نے 2 روزہ 60 سالہ گولڈن جوبلی کی تقریب میں شرکت کی۔ چیئرمین کل مسالک بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہا کہ ویٹی کن سٹی اٹلی میں 2 روزہ نوسترا آئی تاتے کی60ویں سالگرہ کی تقریب ہوئی جس میں پوپ لیو کی دعوت پر دنیا بھر سے عالمی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس تقریب میں پاکستان سے چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم کو بھی پوپ لیو کی جانب سے مدعو کیا گیا۔
فادر جیمز چنن، فادر نقاش اعظم، چیئرمین پاکستان پیس فاؤنڈیشن مولانا محمد زبیر عابد و دیگر بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر فادر جیمز چنن نے مولانا محمد عاصم مخدوم کی پاکستان میں بین المذاہب خدمات کا تذکرہ کیا جس پر پوپ لیو نے خوشی کا اظہار کیا۔ مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہا کہ ویٹی کن سٹی روم میں 60 سالہ گولڈن جوبلی بین المذاہب رواداری کے فروغ کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔ پوپ لیو کی بین المذاہب رواداری کے حوالے سے کی گئی تقریر تاریخی دستاویز کی حامل ہے۔ پاکستانی وفد نے پوپ لیو کو پاکستانی قالین کا تحفہ بھی پیش کیا جسے پوپ لیو نے بہت پسںد کیا اور وفد کا شکریہ ادا کیا۔