آئی اے ای اے کے معائنہ کار ایران سے خارج
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
مغربی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے معائنہ کار ایران چھوڑ چکے ہیں اسلام ٹائمز۔ معروف مغربی صحافی نے دعوی کیا ہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے سکیورٹی خدشات اور اپنے انسپکٹروں کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لئے، ایران سے اپنے معائنہ کاروں کو واپس بلا لیا ہے۔ وال اسٹریٹ جورنل کے رپورٹر لارنس نارمن نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مزید دعوی کیا کہ آئی اے ای اے کے معائنہ کار، آج شمال مغربی سرحد کے ذریعے ایران سے نکلے اور آرمینیائی علاقے میں داخل ہوئے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق، آئی اے ای اے نے بھی اعلان کیا کہ اس کے معائنہ کار آج ایران چھوڑ گئے ہیں جو فی الحال ویانا میں قائم اس ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر واپس پہنچیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے معائنہ کار
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج کیس، پی ٹی آئی کے 3 ایم این ایز کی ضمانت کی درخواستیں خارج
اے ٹی سی کے جج نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 3 ایم این ایز کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں منسوخ کر دیں۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے 3 ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی ایم این ایز آصف خان، فضل محمود اور ساجد مہمند کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں منسوخ کر دیں۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز تھانہ کوہسار میں درج 26 نومبر احتجاج کیس میں نامزد ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے عدالت سے ضمانت کیلئے رجوع کیا تھا۔