امریکی انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں نصب نہیں کیں۔ ایران نے گذشتہ ماہ خلیج فارس میں بحری جہازوں پر بارودی سرنگیں لوڈ کی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی انٹیلی جنس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کے بعد ایران نے گذشتہ ماہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی۔ امریکی انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں نصب نہیں کیں۔ ایران نے گذشتہ ماہ خلیج فارس میں بحری جہازوں پر بارودی سرنگیں لوڈ کی تھیں۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ایران نے بعد میں مائنز جہازوں سے آف لوڈ کی یا نہیں۔

امریکی حکام کے مطابق انٹیلی جنس نے سیٹلائٹ اور خفیہ ذرائع سے معلومات حاصل کی تھی۔ دوسری جانب خلیجی کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 10 فیصد کم ہوئی ہیں۔ آبنائے ہرمز سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور ایران سے یومیہ تقریباً 21 ملین بیرل تیل دیگر ممالک کو پہنچایا جاتا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ا بنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں امریکی انٹیلی انٹیلی جنس کے مطابق ایران نے

پڑھیں:

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 14 دہشت گرد مارے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 20 سے زائد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق خضدار کے علاقے زہری کے عوام نے سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا۔

سیکیورٹی فورسز فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز عوام کے تعاون سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گی۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کے بارڈر سے تیل کی آڑ میں بارودی مواد کی ترسیل کے شواہد ملے ہیں، آئی جی ایف سی
  • ایف آئی اے کی کارروائی، 2 ملزمان سے کروڑوں مالیت کی کرنسی برآمد کرلی
  • ایران نے اسرائیل سے روابط کے الزام میں 6 مبینہ دہشت گردوں کو پھانسی دے دی
  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک
  • سیف سٹی نے جدید ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے 430 لاوارث افراد کو پیاروں سے ملا دیا
  • ’’3 ہزار سال پرانا مسئلہ حل ہوگا؟‘‘ ٹرمپ کا غزہ امن منصوبے پر بڑا دعویٰ
  • کوئٹہ ایف سی ہیڈ کوارٹر حملہ: 2 حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
  • ملکی مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کیلئے لبنانی فوج و سکیورٹی فورسز کو 230 ملین ڈالر کی امریکی امداد
  • اسحاق ڈار کا سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
  • دنیا کی توجہ غزہ پرمرکوز! اسرائیل کا ایران پر دوبارہ حملے کا منصوبہ