Jasarat News:
2025-11-05@02:01:43 GMT

دبئی میں فضائی ٹیکسی کا تجربہ کامیاب

اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) گزشتہ روز یو اے ای سے موصول ہونے والی خبر کے مطابق دبئی میں فضائی ٹیکسی کی کامیاب آ پرواز مکمل کرلی گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق دبئی میں فضائی ٹیکسی کی آزمائشی پرواز کو ماہرین نے بڑی کامیابی سے مکمل کیا ہے۔
مذکورہ حوالے سے خلیج ٹائمز نے بتا یا ہے کہ دبئی نے فلائنگ ٹیکسی کی پہلی آزمائشی پرواز سرخرو کے ساتھ انجام دی ہے، جو مستقبل کی شہری نقل و حرکت کی جانب امارات کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
مندرجہ بالا پرواز نے 2026ءکے پہلے ششماہی میں متوقع تجارتی مرحلہ طے کرلیا ہے۔
پرواز کی بطور آزمائش شاہراہ دبئی العین کے ساتھ دبئی جیٹ مین ہیلی پیڈ پر جوبی کی تجرباتی سہولت پر مکمل ہوئی، آزمائشی طیارے نے میڈیا کے نمائندوں اور جوبی ایوی ایشن عملے کے سینئر اراکین کی موجودگی میں سہولت اور اردگرد کے صحرا پر کئی مرحلے مکمل کیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس موقع پر دبئی کے ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے تسلی بخش انداز میں کہا کہ کامیاب ٹیسٹ ہوائی ٹیکسی خدمات کے آغاز کی وسیع تر تیاریوں کا حصہ ہے، یہ دبئی کی اگلی نسل کے بنیادی ڈھانچے کا عالمی مرکز بننے کے عزائم کا واضح اظہار ہے، یہ نئی کامیابی فاصلوں کو کم کرے گی اور دبئی میں معیار زندگی کو بڑھائے گی اور یہ جدید ٹیکنالوجی متحدہ عرب امارات کی پوزیشن کو عالمی سطح پر مضبوط کرنے کے لیے اہم سنگ میل ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور کی لاش اور گاڑی کوٹ ڈیجی سے برآمد

فائل فوٹو

کراچی کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور کی لاش اور گاڑی خیرپور کے علاقے کوٹ ڈیجی سے برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول ڈرائیور کی گاڑی کھیتوں کے قریب ایک گھر سے ملی، ٹیکسی بُک کر کے ڈرائیور کو قتل کیا گیا اور گاڑی چھین لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • دبئی ولی عہد نے شہر کے لیے 15 ہزار نوکریوں اور جدید منصوبوں کی منظوری دیدی
  • ایئر کرافٹ انجینیئرز کا احتجاج، قومی ایئر انتظامیہ آپریشن بحال رکھنے میں کامیاب
  • انٹرمیڈیٹ میں ای مارکنگ کا کامیاب تجربہ کرنے والی ناظم امتحانات فارغ، عہدے پر لاڑکانہ سے افسر تعینات
  • دبئی میں دنیا کی مہنگی ترین کافی متعارف، قیمت سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے
  • بھارت تاجکستان میں فضائی اڈے سے بے دخل، واحد غیر ملکی فوجی تنصیب چِھن گئی
  • پی کے ایل آئی میں جگر کی پیوند کاری کے 1ہزار کامیاب آپریشن مکمل ہو گئے
  • پاکستان میں صحت کے شعبے میں تاریخی کامیابی، پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں جگر کے ایک ہزار کامیاب ٹرانسپلانٹس مکمل
  • جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی، اسرائیلی فضائی حملے میں جنوبی لبنان میں 4 افراد ہلاک، 3 زخمی
  • کراچی کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور کی لاش اور گاڑی کوٹ ڈیجی سے برآمد
  • بھارت سے آنے والی آلودہ ہواؤں نے لاہور کا سانس گھونٹ دیا، فضائی معیار انتہائی خطرناک