2025-10-04@20:06:11 GMT
تلاش کی گنتی: 10594

«ا بنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں»:

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف اسپنر ابرار احمد دلہا بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی  شب کراچی کے مقامی ہال میں ابرار احمد کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، دلہنیا لینے کے لیے آمد پر27 سالہ  ابرار احمد کی بارات کا ڈھول کی تاپ پرپرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ تقریب میں  قریبی رشتہ دار و عزیزو اقارب شریک ہوئے، آمنہ رحیم سے رشتہ ازواج میں منسلک ہونے والے ابرار احمد کی دعوت ولیمہ اتوارکو مقامی بینکوئٹ ہال میں ہوگی۔ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی نمائندگی کرنے والے  کرکٹرکی دعوت ولیمہ میں کرکٹرز بھی شرکت کریں گے، 8 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ابراراحمد ولیمہ کے بعد ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کرلیں گے۔ کراچی میں رہائش پذیر ابرار احمد کا تعلق...
    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے ٹک ٹاک پر دوستی کے بعد اغوا ہونے والی 20 سالہ لڑکی ڈیڑھ سال بعد بازیاب ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن کی رہائشی 20 سالہ یسرا کی بازیابی کے بعد صوبائی وزیر ترقئ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی نے متاثرہ لڑکی یسرا کے گھر کا دورہ کیا اور متاثرہ سمیت اہلخانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق بھی انکے ہمراہ تھے۔ اپنے مبینہ اغوا، حبس بے جا میں رکھنے اور جنسی زیادتی سمیت اپنے ساتھ ہونے والے تمام مظالم کی داستان سناتے ہوئے یسرا نے صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی کو بتایا کہ اس کو ڈیڑھ سال قبل ٹک ٹاک پر تعلق قائم ہونے پر...
    وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جو افراد ہر معاملے پر ’مرسوں مرسوں‘ کے نعرے لگاتے تھے، وہ اب صوبائیت کا سہارا لے رہے ہیں، جبکہ پنجاب کو اپنے ہی حصے کے پانی کے استعمال کے لیے کسی اور صوبے سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔ ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہاکہ کسی بھی صوبے کے اندرونی معاملات میں مداخلت آئینی خلاف ورزی ہے، اور پیپلز پارٹی پنجاب کے امور میں دخل اندازی کرکے آئینی حدود سے تجاوز کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب اور گندم پر سیاست کرنے والوں کو جواب ملے گا، مریم اورنگزیب کا پیپلزپارٹی پر وار ان کا کہنا تھا کہ یا تو آپ اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں یا مریم نواز...
    شہر میں جاری ڈاکو راج کے ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی، جس کے بعد رواں سال میں اب تک ڈکیتی مزاحمت پر مارے جانے والے شہریوں کی تعداد 67 ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ اقبال مارکیٹ اورنگی ٹاؤن میں چند روز کے دوران ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور شہری کے قتل نے پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔  مقتول دکاندار نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ڈاکو سے اسلحہ چھین کر اسے فائرنگ کر نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ خلیل مارکیٹ کے علاقے میں دنداناتے ہوئے ڈاکوؤں نے لوٹ مار...
    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ اس بار ہم جغرافیائی استثنیٰ کے تصور کو توڑ دیں گے اور بھارتی علاقے کی دور دراز حدود تک نشانہ بنائیں گے، جہاں تک پاکستان کو نقشے سے مٹانے کی بات ہے، بھارت کو واضح طور پر معلوم ہونا چاہیے، اگر ایسے حالات پیش آئے تو ایک طرف نہیں دونوں طرف کو نقصان ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر نے بھارتی سکیورٹی اداروں کی اعلیٰ قیادت کے غیر حقیقی، اشتعال انگیز اور جنگی جنون پر مبنی بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ غیر ذمہ دارانہ بیانات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بھارت ایک بار پھر...
    سابق کرکٹر شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثنا جاوید کی شادی کو زیادہ عرصہ نہیں ہوا، لیکن حالیہ دنوں ان کے درمیان علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کرنے لگی تھیں۔ ان افواہوں کی وجہ دونوں کی سوشل میڈیا سرگرمیاں بنیں، جن میں وہ ایک دوسرے سے الگ دکھائی دے رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا شعیب ملک اور ثنا جاوید کی علیحدگی ہونے والی ہے؟ سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی محسوس کیا کہ حالیہ دنوں میں شعیب ملک اور ثنا جاوید کے درمیان وہ قریبی تعلق اور باہمی کیمسٹری نظر نہیں آئی، جو ماضی میں ان کا خاصا تھی۔ دونوں کے درمیان اس خاموشی اور فاصلے نے مختلف چہ مگوئیوں کو جنم دیا، اور سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں زور...
    کراچی: پولیس نے بچیوں کو اغوا کرکے اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والے گینگ کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق کھارادر میں دو روز قبل پولیس مقابلے کے دوران فرار ہونے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا، ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کی شناخت شہزاد عرف فیضو کے نام سے ہوئی ہے اور ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار عمران کالو گینگ سے ہے۔ واضح رہے کہ ملزم کا دو روز قبل کھارادر میں پولیس مقابلہ ہوا تھا جس میں  ملزم فرار ہوگیا تھا جبکہ ملزم کا ساتھی زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا بعد ازاں ملزم...
    افواج پاکستان نے بھارت کی اسکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی ہرزہ سرائی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے بیانات غیرذمہ دارانہ ہیں، جس پر ہمیں تشویش ہے۔ کسی بھی ایڈونچر کا بغیر کسی ہچکچکاہٹ کے بھرپور جواب دیا جائےگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہم نے بھارتی سیکیورٹی اداروں کی اعلیٰ ترین سطح سے سامنے آنے والے بے بنیاد، اشتعال انگیز اور جنگ پسندانہ بیانات کو گہری تشویش کے ساتھ نوٹ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ غیر ذمہ دارانہ بیانات حملے کے لیے من مانے بہانے تراشنے کی ایک نئی کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہیں، ایسی ممکنہ صورتحال جس کے نتیجے میں جنوبی ایشیا...
    ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان سمیت جن ممالک کو امریکہ اور اسرائیل سے خیر کی توقع ہے وہ خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں، امریکہ برطانیہ سمیت کئی یورپین ممالک کا دامن مسلمانوں کے خون سے آلودہ ہے جن کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی حنیف طیب نے کہا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا میں سوار افراد کو اسرائیلی فورسز کی جانب سے گرفتار کرنا وحشیانہ اقدام، دہشت گردی اور انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ صمود فلوٹیلا کا مقصد غزہ کے لوگوں کو ضروریات زندگی کی اشیاء، کھانا،...
    پاکستان و آزاد کشمیر کی حکومتوں اور جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کے بعد ریاست میں احتجاج ختم ہوگیا ہے، اور معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ وزیر امور کشمیر امیر مقام نے اس کامیابی کو بھارت کی شکست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دشمن ملک کے عزائم خاک میں مل گئے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی تشکیل کردہ وفاقی کمیٹی نے مظفرآباد میں جموں و کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی قیادت کے ساتھ مذاکرات کیے جس میں آزاد کشمیر حکومت کی نمائندگی وزیر لوکل گورنمنٹ راجا فیصل ممتاز راٹھور نے کی۔ یہ بھی پڑھیں: ’آزاد کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے رہیں گے‘، وفاقی مذاکراتی کمیٹی اسلام آباد پہنچ گئی...
    سابق کرکٹر شعیب ملک اور ان کی تیسری اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو بن گئے ہیں، جہاں ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ حال ہی میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں شعیب ملک اور ثنا جاوید کو ایک عوامی تقریب میں موجود دیکھا گیا، تاہم وہ ایک دوسرے سے فاصلے پر بیٹھے اور کم بات چیت کرتے نظر آئے۔ اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر “ایک اور بریک اپ راستے میں؟” جیسے تبصرے تیزی سے پھیلنے لگے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید کے درمیان تعلقات میں تناؤ ہے اور امکان ہے کہ یہ رشتہ بھی...
    آزاد کشمیر میں زندگی معمول پر آگئی، موبائل سروس بحال، بازار کھل گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز مظفرآباد(آئی پی ایس ) عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے۔مظفر آباد، باغ آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس بحال کردی گئی ہے جب کہ کاروباری مراز کھل گئے اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہوگیا۔باغ آزاد کشمیر میں بھی کاروباری مراکز مکمل طور پر کھل گئے ہیں اور سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری معمول پر آگئی جب کہ موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہورہی ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ...
    فلک جاوید—فائل فوٹو ضلع کچہری لاہور میں ریاست مخالف بیانات اور صوبائی وزیر کی نامناسب تصویر اپلوڈ کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے مقدمے کی سماعت کی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دنوں کی توسیع کر دی۔ یہ بھی پڑھیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید کو گرفتار کر لیا جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کا حکم دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید کو گرفتار کیا تھا۔انہیں ریاست مخالف بیانات اور صوبائی وزیر کی نامناسب تصویر اپلوڈ کرنے کے مقدمے میں گرفتار کیا...
    عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے۔ مظفر آباد، باغ آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس بحال کردی گئی ہے جب کہ کاروباری مراز کھل گئے اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہوگیا۔ باغ آزاد کشمیر میں بھی کاروباری مراکز مکمل طور پر کھل گئے ہیں اور سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری معمول پر آگئی جب کہ موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہورہی ہیں۔
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار شعیب ملک ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، تاہم اس بار معاملہ کرکٹ نہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی ہے۔  سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو کے بعد شعیب ملک اور ان کی تیسری اہلیہ، اداکارہ ثنا جاوید کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک کی حمایت میں متنازعہ پوسٹس، ثنا جاوید نے خاموشی توڑ دی ویڈیو میں شعیب ملک مداحوں کو آٹوگراف دیتے نظر آ رہے ہیں جبکہ ثنا جاوید لاتعلق دکھائی دیتی ہیں اور بار بار نظریں چراتی ہوئی رخ موڑ لیتی ہیں۔ اس رویے نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی اور بحث چھڑ گئی کہ دونوں کے درمیان تعلقات کشیدہ...
    ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں متعلقہ فائیلیںIslam Times V Log 04-10-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ Gaza Ceasefire or Occupation? Russia-Iran Alliance and Global Resistance   امن یا قبضے کا منصوبہ؟تابعداری،سپردگی اور خود کُشی کی دستاویز مزاحمت نے ٹھکرا دی   صمود فلوٹیلا پر حملہ پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد بھی گرفتار ،۔           روس-ایران اتحاد: نیا عالمی توازن یاعالمی جنگ کا طبل؟   ہفتہ وار پروگرام : وی لاگ        وی لاگر: سید عدنان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدلطیٰ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور دوطرفہ تعلقات کے اہم امور اور علاقائی پیش رفت بالخصوص غزہ کی سنگین صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا۔ ہفتے کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرا نے دوطرفہ تعلقات کے اہم امور اور علاقائی پیش رفت خصوصاً غزہ کی سنگین صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے نیویارک میں عرب اور اسلامی ممالک کے درمیان ہونے والی مشاورت سمیت جاری سفارتی کوششوں بارے تبادلہ خیال کیا جس کا مقصد فوری اور پائیدار جنگ بندی، بلا روک ٹوک انسانی امداد کو یقینی...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)رواں برس مئی میں آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستانی فورسز کی تابڑ توڑ جوابی کارروائیوں میں شکست کھانے والے بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کراچی پر حملہ کرنے کی دھمکیاں دینے لگے۔ بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ سرکریک سے ایک راستہ کراچی بھی جاتا ہے، کراچی پر حملہ کرسکتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر بھوج میں بارڈر سیکیورٹی فورس کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان یاد رکھے سر کریک سے ایک راستہ کراچی کی طرف بھی جاتا ہے۔بھارتی وزیرِ دفاع نے پاکستان پر...
    کراچی: اورنگی ٹاؤن کی رہائشی 20 سالہ یسریٰ کو مبینہ اغوا کے ڈیڑھ سال بعد بازیاب کرالیا گیا۔  صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ شاہینہ شیر علی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق متاثرہ لڑکی کے گھر پہنچے اور یسریٰ اور اس کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی کے مطابق یسریٰ کو ڈیڑھ سال قبل ٹک ٹاک پر تعلق قائم ہونے کے بعد مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا۔ اغواء کار حمزہ اور اس کی والدہ کی جانب سے مسلسل تشدد کے باعث یسریٰ شدید خوفزدہ رہی۔ متاثرہ لڑکی کے مطابق ملزم نے زبردستی جھوٹا نکاح نامہ بنوایا اور اسے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بناتا...
    لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی جاتی امرا میں ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی جاتی امرا رہائش گاہ پر موجود تھیں۔  وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ کو بیرون ممالک دورے سے متعلق آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان کو ملنے والی کامیابیوں اور معاہدوں سے بھی آگاہ کیا۔ مزید :
    — فائل فوٹو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے شاندار کامیاب سفر کے سلسلے میں متعدد آن لائن پورٹلز کا آغاز کردیا ہے، جن سے پی ایم اینڈ ڈی سی کی کارکردگی، شفافیت اور رسائی نمایاں طور پر بہتر ہوئی ہے۔مئی 2024 سے شروع ہونے والے اس ڈیجیٹلائزیشن منصوبے نے کونسل کے کام کرنے کے ڈھانچے کو یکسر بدل دیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان بھر کے میڈیکل و ڈینٹل پروفیشنلز، اداروں اور طلباء کو خدمات کی فراہمی میں عملی بہتری آئی ہے۔پی ایم اینڈ ڈی سی نے نئے پورٹلز اور ای سرٹیفیکیشن کے ذریعے درخواستوں کو تیز رفتاری سے نمٹاتے ہوئے شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ کیا اور التواء...
    اسلام آباد: شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ سینئر سول جج مبشر حسن چشتی کے روبرو آج کی سماعت میں بھی علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ بعد ازاں عدم پیشی پر عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
    فیفا نے ورلڈکپ 2026 کے  لیے منفرد خصوصیات والی آفیشل میچ بال متعارف کروادی۔ فیفا کی جانب سے آئندہ سال منعقد ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے متعاعف کروائی گئی آفیشل میچ بال جدید ٹیکنالوجی اور تین میزبان ممالک (امریکا، میکسیکو اور کینیڈا ) کی نمائندگی کرنے والے ڈیزائن پر مبنی ہے۔ جرمن کمپنی ایڈیڈاس کی ڈیزائن کردہ اس فٹبال کو ’ٹرائی اونڈا‘ کا نام دیا گیا ہے۔ لفظ ’ٹرائی اونڈا‘ دو الفاظ ’ٹرائی‘ (تین) اور اسپینش لفظ ’اونڈا‘ (لہر)کو ملاکر بنایا گیا ہے۔ بال میں سرخ، نیلا اور سبز رنگ نمایاں ہے، جن کے ساتھ ہر میزبان ملک کا علامتی نشان شامل ہے۔ کینیڈا کی نمائندگی کے لیے میپل کے پتے، میکسیکو کے لیے عقاب اور امریکا کے...
    معرکہ حق میں عالمی رسوائی کے باوجود انتہا پسند مودی کی  شکست خوردہ افواج  کا جنگی جنون برقرار ہے جب کہ معرکہ حق میں شکست کے بعد اپنی عوام کو مطمئن کرنے کیلئے بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کی گیدڑ بھبکیاں بھی جاری ہیں۔ آپریشن سندور میں منہ کی کھانے کے بعد بھارت عالمی سطح پر شرمندہ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے، اقتدار پر قابض مودی نے حسب روایت بہار انتخابات سے قبل  پاکستان دشمنی کا سہارا لے لیا جب کہ بھارت کی شکست خوردہ  عسکری قیادت کے حالیہ بیانات نے خطے کے امن کو دوبارہ داؤ پر لگا دیا۔ بھارتی آرمی چیف نے آپریشن سندور کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اشارہ دے دیا، بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندر دویودی...
    سٹی42: پولیس تفتیش کے نظام میں شفافیت، کارکردگی اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے نیا احتسابی و سرویلنس نظام متعارف کروا دیا ہے۔ ناقص تفتیش اور غفلت برتنے والے تفتیشی افسران اب کڑے احتساب کا سامنا کریں گے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے اور شفاف بنانے کے لیے دو خصوصی سیل تشکیل دیے گئے ہی۔ں انویسٹی گیشن ریویو سیل: مالیاتی اور انفرادی جرائم کی تفتیش کا تفصیلی جائزہ لے گا اور آئی آر سی (انویسٹی گیشن ریویو کمیٹی): تفتیشی افسران کی کارکردگی کا تجزیہ کرے گی اور طریقہ کار کی جانچ پڑتال کرے گی۔ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ تفتیش میں تاخیر، ایس...
    راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ڈینگی کے نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے کُل11897 مریضوں کی اسکریننگ کی گئی اور 759 ڈینگی کنفرم مریض آئے۔ رواں سال اب تک ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ ڈینگی کے 65 کنفرم مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ دوسری جانب ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی تعداد 1499 ہے اور اب تک 54 لاکھ 83 ہزار  466 گھروں کی چیکنگ کی جاچکی ہے۔ گھروں میں 1 لاکھ 68 ہزار 783   گھر ڈینگی پازٹیو رہے ہیں۔ اسپاٹ چیکنگ 14 لاکھ 88 ہزار ہے۔ جن میں سے 22 ہزار 731  اسپاٹ پازٹیو رہے۔ 1 لاکھ 91 ہزار 514 مقامات سے لاروا ملا جسے تلف کردیا گیا۔  ڈینگی ایس او پیز...
    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات کی تفتیش میں نقائص کی نشاندہی پر تفتیشی افسر کو کڑے احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے انویسٹی گیشن ونگ کی سرویلنس کیلئے 2 سپیشل سیل تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس نظام میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے، جس کا مقصد پولیس نظام میں بہتری لاکر اسے مثالی بنانا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات کی تفتیش میں نقائص کی نشاندہی پر تفتیشی افسر کو کڑے احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے انویسٹی گیشن ونگ کی سرویلنس کیلئے 2 سپیشل سیل تشکیل دے دیئے ہیں۔ انویسٹی گیشن ریوو سیل مالیاتی و انفرادی جرائم کی...
    پاکستان ایک ارب ڈالر سے زائد کی تیسری قسط حاصل کرنے کے لیے بہتر پوزیشن میں نظر آتا ہے، حالاں کہ کچھ معاملات میں معمولی کوتاہیاں ہوئی ہیں، حکام پیر کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دورہ کرنے والے جائزہ مشن کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز کر رہے ہیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ میں باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ تکنیکی سطح کے مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں فریقین کو پالیسی سطح کی بات چیت کے دوران چند نرمیوں پر اتفاق کرنا ہوگا، تاکہ رواں ہفتے کے آخر (9 یا 10 اکتوبر) تک وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ساتھ جائزہ مکمل کیا جا سکے۔...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی، علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور کیس کی مزید سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
    جنگ میں شکست پر بوکھلاہٹ کاشکار بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کھوکھلی دھمکیاں دی ہیں۔یہ زہرفشانی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گجرات میں فوجی اڈّے کے دورے پر اہلکاروں سے خطاب میں کی۔راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر پاکستان نے سرکریک سیکٹر میں کوئی کارروائی کی تو اس کی تاریخ اور جغرافیہ دونوں بدل دیں گے۔راج ناتھ سنگھ نے یہ جھوٹا دعویٰ بھی کیا کہ پاکستان سرکریک کے علاقے میں اپنی عسکری موجودگی اور انفرا اسٹرکچر میں اضافہ کر رہا ہے۔بھارتی وزیر دفاع نے روایتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان پر الزام عائد کیا ہے لیکن کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔بھارتی وزیر دفاع...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ پنجاب کے لیے آواز اٹھانے پر کبھی معافی نہیں مانگیں گی، معافی وہ ترجمان مانگیں جنھوں نے آفت کے وقت پنجاب پر تنقید کی۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول کو بتانا چاہتی ہیں کہ انھیں دکھ ہوا جب پنجاب پر آفت کے وقت تین تین پریس کانفرنس کرکے پنجاب کا مذاق اڑایا جارہا تھا۔انہوں نےکہا کہ پنجاب نے اپنے پیسوں سے نہریں نکالنی تھیں لیکن سی سی آئی میں اجازت نہیں دی گئی، بعد میں پنجاب کے خلاف احتجاج کروایا گیا، کیا یہ صوبائیت نہیں؟ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب پر بات کریں گے تو جواب ملے گا، زوردار...
    کیا آپ کو کسی نوعمر لڑکی یا لڑکے نے بتایا کہ وہ سٹریس اور تنہائی کا شکار ہے؟ آپ نے سوچا ہوگا یہ تو دنیا بھر سے جڑا ہوا ہے، ہزاروں دوست آن لائن ہیں، پھر کیسی تنہائی ؟ یہ ہے جین زی (Gen Z) ، وہ نسل ہے جو 1997 سے 2012 کے درمیان پیدا ہوئی اور آج ان کی عمریں قریباً 13 سے 28 برس کے درمیان ہیں۔ میرے اپنے بچے جین زی سے ہیں تو اس کالم کو ایک ماں کا مکالمہ سمجھا جائے۔ یہ نوجوان موبائل اور ٹیکنالوجی کے حصار میں بڑے ہوئے ہیں۔ ذہین ہیں۔ بہت سے معاملات میں اپنے سے پہلے کی نسل سے آگے ہیں، مگر سماجی سطح پر کوئی خلا بہر طور...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز سے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء اور فیکلٹی ممبرز نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے نیشنل سکیورٹی اینڈ وارکورس کے وفد کا خیر مقدم کیا۔ شرکاء نے وزیراعلیٰ کے عوامی فلاحی پراجیکٹ کو سراہا۔ مریم نواز نے پاکستان آرمی، پاکستان نیوی اور پاکستان ایئر فورس کو ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دیگر عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے وفد کو حکومت پنجاب کے اختراعی اور تاریخی پراجیکٹ سے آگاہ کیا۔ بنگلادیش کے مندوب نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی عوامی خدمات کو سراہا۔ مریم نواز نے کہا کہ احساس کا جذبہ گڈگورننس کا بنیادی اصول ہے۔...
    کراچی(این این آئی+سٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جامعہ کراچی کی جانب سے ڈگری منسوخی کا فیصلہ معطل کردیا۔جمعہ کوجسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جامعہ کراچی کی جانب سے ڈگری منسوخی کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ، رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر عمران صدیقی و دیگر اس موقع پر عدالت میں پیش ہوئے، جہاں رجسٹرار جامعہ کراچی نے کہا کہ ہمیں پرسوں نوٹس ملا ہے، لہذا جواب کے لیے مہلت دی جائے۔جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے استفسار کیا کہ جواب کے لیے آپ کو کتنا وقت چاہئے؟ درخواستگزار کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے مقف دیا کہ فریقین...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہنا ہے کہ پنجاب کے عوام کے زخموں پر آفت کے وقت نمک چھڑکا گیا مگر میں صوبے کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑوں گی اور ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہوں گی، جب میں اپنا پانی کہتی ہوں تو اس کا مطلب پنجاب کا پانی ہوتا ہے، یہ جاتی امرا کا پانی نہیں ہے۔ لاہور میں الیکٹرک بسوں کے فیز ٹو منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ بسیں عوام کے لیے تحفہ ہیں، ان کا کرایہ محض بیس روپے رکھا گیا ہے جبکہ انٹرنیٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خصوصی افراد اور بزرگ شہری الیکٹرک بسوں میں مفت...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جامعہ کراچی کی جانب سے ڈگری منسوخی کا فیصلہ معطل کردیا۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جامعہ کراچی کی جانب سے ڈگری منسوخی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ، رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر عمران صدیقی و دیگر اس موقع پر عدالت میں پیش ہوئے، جہاں رجسٹرار جامعہ کراچی نے کہا کہ ہمیں پرسوں نوٹس ملا ہے، لہٰذا جواب کے لیے مہلت دی جائے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے استفسار کیا کہ جواب کے لیے آپ کو کتنا وقت چاہئے؟ درخواستگزار کے وکیل بیرسٹر صلاح...
    پروفیسر شاداب احمد صدیقی مودی کی ہٹ دھرمی اور انا نے خطہ میں عدم استحکام پیدا کر دیا ہے ۔جنگ میں شکست فاش ہوئی جو کہ مودی نے مسلط کی تھی۔اگر جنگ زیادہ طویل ہوتی تو بہت زیادہ تباہی اور انسانی ہلاکتوں کا خدشہ تھا۔اس وقت جنگ بندی میں ٹرمپ نے اہم کردار ادا کیا۔بھارت نے خود جنگ بندی پر سکون کا سانس لیا کیونکہ بہت بری طرح بھارت کی فضائیہ رافیل طیارے پاکستان ائیر فورس نے تباہ کر دیے ۔پاکستانی افواج مسلسل بھارت کی حدود میں پیشرفت کر رہی تھی۔مودی کے ہتھیار ڈالنے پر بھارت کی اپوزیشن اور عوام نے اظہار برہمی اور ناراضی کا اظہار کیا۔ ٹرمپ اور مودی کے درمیان تعلقات کی خرابی کی اصل وجہ بظاہر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں ،اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ عوامی سطح پر فوری اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں تاکہ اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ وفاقی وزیر صحت کی زیر صدارت ڈینگی وائرس کی موجودہ صورتحال پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈینگی کی روک تھام کے لیے ایک مربوط حکمت عملی تشکیل دینے پر زور دیا گیا۔ وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے اس موقع پر کہا کہ ڈینگی وائرس سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ عوامی سطح پر فوری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ فوڈ اتھارٹی کی آپریشن ونگ نے قومی شاہراہ بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے 25 من سے زائد گوشت ضبط کرلیا، جو نجی سلاٹر ہاؤس سے کراچی فروخت کے لیے سپلائی کیا جا رہا تھا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر اسد جہانگیر کے مطابق گوشت پر سرکاری سلاٹر ہاؤس کی مہریں لگائی گئی تھیں لیکن میٹ فیٹنس سرٹیفکیٹ موجود نہیں تھا۔ حفظان صحت ایس او پیز کے برخلاف مختلف جانوروں کا گوشت مکس کر کے رکھا گیا تھا، اور سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو کارروائی کے دوران مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا، جس پر ایک شخص کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ ڈاکٹر اسد جہانگیر نے بتایا کہ گوشت کے نمونے لیب ٹیسٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> راصب خان جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان کے حوالے سے اہم سفارتی سرگرمیوں کا سلسلہ آئندہ ہفتے روس میں شروع ہوگا۔ چہار ملکی اجلاس 6 اکتوبر کو ماسکو میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان، ایران، روس اور چین کے نمائندے شریک ہوں گے۔ پاکستان کی نمائندگی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان کریں گے، چین کی نمائندگی خصوصی ایلچی یوی ڑاؤ ینگ، ایران کی جانب سے حسن کاظمی قمی جبکہ روس کی نمائندگی خصوصی ایلچی ضمیر کابلوف کریں گے۔ اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور علاقائی سیکورٹی پر تفصیلی غور ہوگا جبکہ انسداد دہشت گردی اور خطے میں تعاون کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔ خبر ایجنسی گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا جس کو دیکھو وہ منہ اٹھا کر پنجاب پر انگلی اٹھانے آجاتا ہے۔ جنہیں اپنے صوبے کی خبر نہیں، ان کے ہاں دہشت گردی، کرپشن، لاقانونیت اور بدانتظامی روزانہ دروازے پر دستک دیتی ہے۔ مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اپنے صوبے کی خبر نہیں اور پنجاب پر تنقید کرنے چلے ہیں ۔ مشیر خزانہ کے پی کے مزمل اسلم کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہا ہے کہ جس کو دیکھو وہ منہ اٹھا کر پنجاب پر انگلی اٹھانے آجاتا ہے۔ جنہیں اپنے صوبے کی خبر نہیں، ان کے ہاں دہشت گردی، کرپشن، لاقانونیت...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان ایک بار پھر دوسری اہلیہ سے متعلق انسٹاگرام اسٹوری کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنازع کا شکار ہوگئے۔ گزشتہ شب فیروز خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک اسٹوری شیئر ہوئی جس میں ان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کو ٹیگ کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے گئے۔ وائرل ہونے والی پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکار کو بلیک میل کرکے شادی پر مجبور کیا گیا اور انہیں والدہ اور بچوں کا ساتھ چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، ورنہ جھوٹے الزامات لگائے جائیں گے۔ A post common by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan) اسٹوری میں مزید کہا گیا کہ وہ نفسیاتی علاج کرا رہے ہیں مگر انہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹ کے تعاون سے منعقد کردہ ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں گزشتہ روز عالمگیر جیم خانہ نے محمد حسین کرکٹ کلب کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں محمد حسین کرکٹ کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5۔39 اوورز میں 197 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ خان شاہ احمد نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چوکوں 4 چھکوں کی مدد سے 85، اسمعیل شاہ نے 4 چوکوں 3 چھکوں کی مد د سے 47 اور عاقب رضوی نے 32 رنز بنائے۔ جواب میں...
    اورنگی ٹاؤن جرمن اسکول کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او پاکستان بازار امام بخش لاشاری نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر فور ایف جرمن اسکول کے قریب پیش آیا تھا۔ مقتول کی شناخت 30 سالہ حمزہ عرف گورکن کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ مقتول موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ عقب سے آنے والے موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ملزمان قریب آئے جس میں ایک ملزم نے مقتول کو انتہائی قریب سے چلتی ہوئی موٹر سائیکل پر فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) برطانیہ سے چوری ہونے والی ایک رینج روور گاڑی کی کراچی میں موجودگی کی اطلاع پر سندھ پولیس نے انٹرپول سے گاڑی کے ٹریکرز کا مکمل موومنٹ لاگ طلب کرلیا ہے تاکہ گاڑی کی از سر نو لوکیشنز اور ممکنہ راستوں کا ٹھوس ثبوت مل سکے۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر انٹرپول کی طرف سے فراہم کردہ معلومات میں سیاہ رنگ کی رینج روور کو کورنگی، صدر اور اعظم بستی کورنگی روڈ کے قریب ٹریس کیا گیا تھا مگر ایک واحد ٹریکر سگنل کی ایک لوکیشن پر انحصار کرتے ہوئے کار کی موجودگی کا یقینی تعین کرنا مشکل ثابت ہوا، اس لیے مکمل ٹریکنگ لاگ مانگا گیا ہے تاکہ ٹریکر کی ریکارڈ کردہ...
    لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) اس ماہ برطانیہ کے لیے اپنی پروازوں کا دوبارہ آغاز کرے گی۔اعلان میں کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی، جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ’ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سول ایوی ایشن اتھارٹی یوکے کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے آج فارن ایئرکرافٹ آپریٹنگ پرمٹ (ایف او پی) جاری کیا، جو برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی پروازوں کے آغاز کے لیے آخری دستاویز ہے۔’ بالفور ڈیکلریشن میں اسرائیلی ریاست کے قیام کا ذکر نہیں تھا، برطانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ آرتھر بالفور کے پڑپوتے کا انٹرویو میں انکشاف...
    جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی کے خلاف دائر درخواست پر ریمارکس دیتے ہوے جسٹس اقبال کلہوڑو کا کہنا تھا کہ یہ ایک شخص کی زندگی بھر کی کمائی کا معاملہ ہے، اس لئے عدالت کو انتہائی احتیاط سے فیصلہ کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی کے خلاف دائر درخواست پر جامعہ کراچی کا فیصلہ معطل کر دیا۔ عدالت نے جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ اور ان فیئر مینز کمیٹی کی سفارشات پر مزید کسی کارروائی سے بھی روک دیا۔ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر جامعہ کراچی کے رجسٹرار...
    بوکھلاہٹ کے شکار مودی سرکار کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کھوکھلی دھمکیاں دی ہیں۔ یہ زہرفشانی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گجرات میں فوجی اڈّے کے دورے پر اہلکاروں سے خطاب میں کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ اگر پاکستان نے سرکریک سیکٹر میں کوئی کارروائی کی تو اس کی تاریخ اور جغرافیہ دونوں بدل دیں گے۔ راج ناتھ سنگھ نے یہ جھوٹا دعویٰ بھی کیا کہ پاکستان سرکریک کے علاقے میں اپنی عسکری موجودگی اور انفرا اسٹرکچر میں اضافہ کر رہا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع نے روایتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان پر الزام عائد کیا ہے لیکن کوئی ثبوت پیش...
    اسلام آباد: سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان کے حوالے سے اہم سفارتی سرگرمیوں کا سلسلہ آئندہ ہفتے روس میں شروع ہوگا۔ چہار ملکی اجلاس 6 اکتوبر کو ماسکو میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان، ایران، روس اور چین کے نمائندے شریک ہوں گے۔ پاکستان کی نمائندگی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان کریں گے، چین کی نمائندگی خصوصی ایلچی یوی ژاو ¿ ینگ، ایران کی جانب سے حسن کاظمی قمی جبکہ روس کی نمائندگی خصوصی ایلچی ضمیر کابلوف کریں گے۔ اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور علاقائی سکیورٹی پر تفصیلی غور ہوگا جبکہ انسداد دہشت گردی اور خطے میں تعاون کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق افغانستان پر وزرائے خارجہ کا چہار ملکی اجلاس...
    کراچی: پورٹ قاسم کو عالمی ادارے کی درجہ بندی میں دنیا کی نویں سب سے زیادہ ترقی کرنے والی کنٹینر بندرگاہ قرار دیا گیا۔ بین الاقوامی ادارے کی جانب سے کنٹینر پورٹ پرفارمنس انڈیکسCPPI) 2024) میں 400 سے زائد عالمی بندرگاہوں کا تجزیہ کیا گیا، جس سے پاکستان کی عالمی اہمیت اجاگر ہوئی اور چار برسوں میں 35.2 پوائنٹس کی غیر معمولی ترقی عملی کارکردگی کا ثبوت ہے۔ وفاقی وزیر جنید انور چوہدری نے اسے "قومی فخر کا لمحہ" قرار دیا اور کہا کہ اس کامیابی کے لیے پالیسی اصلاحات اور مؤثر قوانین نے کلیدی کردارادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹلائزیشن، کارگو آٹومیشن اور ریئل ٹائم ٹریکنگ نے بندرگاہوں کی کارکردگی کو نیا معیار دیا ہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 03 اکتوبر 2025ء) عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے خبردار کیا ہے کہ ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں جرائم پیشہ مسلح جتھوں کے بڑھتے ہوئے تشدد نے انسانی امداد کی فراہمی کو محدود کر دیا ہے جس کے باعث بڑے پیمانے پر بھوک پھیل رہی ہے۔ملک مین 'ڈبلیو ایف پی' کی ڈائریکٹر وانجا کاریا نے کہا ہے کہ ہیٹی کو بدترین غذائی بحران کا سامنا ہے جو ادارے کے امدادی پروگراموں کے لیے مالی وسائل کی شدید قلت کے باعث بگڑتا جا رہا ہے۔ Tweet URL انہوں نے بین الاقوامی شراکت داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ 'ڈبلیو ایف پی' کو ضروری امدادی وسائل کی فراہمی میں مدد...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 03 اکتوبر 2025ء) ہیٹی میں مسلح گروہ مزید علاقوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور شہریوں کے لیے خوف کا ماحول برقرار ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس تشدد کو روکنے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ملک میں ایک نئی فورس تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مسلح جتھوں کی سرکوبی کرنے والی اس فورس (جی ایس ایف) کے بارے میں چند اہم حقائق درج ذیل ہیں۔یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے منظور شدہ ایک نئی کثیر الملکی فورس ہے جو مسلح گروہوں کے خلاف کام کرے گی۔یہ فورس 5,550 اہلکاروں پر مشتمل ہو گی اور ابتداً 12 ماہ تک ذمہ داریاں انجام...
    جماعت اسلامی آزاد کشمیر کا عوامی ایکشن کمیٹی کی جدوجہد سے علیحدگی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان نے عوامی ایکشن کمیٹی کی جدوجہد سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان ڈاکٹر مشتاق خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب عوامی ایکشن کمیٹی نے یہ جدوجہد شروع کی تو جماعت اسلامی کا بڑا حصہ اس کے ساتھ تھا، میں نے خود جماعت اسلامی ( آزاد و جموں کشمیر ) کے امیر کی حیثیت سے مظفر آباد میں ان کے جلسے میں خطاب بھی کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ...
    کراچی: پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے افغانستان کے خلاف سیریز کے آخری ٹی20 میچ میں گوہر آفریدی اور اسامہ طارق کی شان دار نصف سنچریوں کی بدولت با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-3 سے جیت لی۔ کراچی کے یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے، جابر صافی نے 38 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، زر عالم 23 اور رحیم اللہ 14 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد فیاض نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کیں، ایوب اور احمد یار نے ایک،ایک کھلاڑی کو...
    واشنگٹن ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر 2025ء ) ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ نہ ہوا تو ایسی قیامت برپا ہو گی جو دنیا نے کبھی نہیں دیکھی ہو گی، معصوم فلسطینی غزہ کے محفوظ حصوں کی طرف نکل جائیں، معاہدہ ہونے سے حماس کے باقی بچ جانے والے جنگجوں کی زندگی بھی بچ جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے پر دستخط کیلئے حماس کو اتوار شام چھ بجے کا الٹی میٹم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوکررہے گا چاہے جیسے بھی قائم ہو۔ میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حماس کے ساتھ امن معاہدہ اتوار کی شام 6 بجے تک طے پانا چاہیئے۔ حماس نے معاہدے پر دستخط نہ کئے...
    وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ—فائل فوٹو وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ جہاں تک مجھے یاد ہے کشمیر کے آئین میں ریفرنڈم کی کوئی شق نہیں، عجلت میں یہ چیز کی جائے تو نہیں سمجھتا کہ آئینی، قانونی، سیاسی اور سماجی طور پر درست ہو گی، عجلت میں کی گئی یہ چیزیں ہمارے کشمیر کاز کو نقصان پہنچائیں گی۔جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ جب سیاست کی بات ہوتی ہے تو قانونی، آئینی نقاط پر ٹھنڈے دل سے بات کرنی چاہیے، ہمیں آئینی اور قانونی نقاط پر سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے اور حل تلاش کرنا چاہیے۔وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آزاد کشمیر کی ان 12 نشستوں کے حلقوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> ماسکو، کیف: یوکرین کی سرکاری گیس کمپنی نافتوگاز نے کہا ہے کہ روس نے جنگ کے آغاز کے بعد سے یوکرین کے گیس ڈھانچے پر سب سے بڑا حملہ کیا ہے۔کمپنی کے مطابق شمال مشرقی خارکیف اور وسطی پولٹاوا ریجن میں 35 میزائل اور 60 ڈرونز داغے گئے، جن میں سے کچھ مار گرائے گئے لیکن تمام کو روکا نہ جا سکا۔نافتوگاز کے چیئرمین سرگی کوریتسکی نے کہا کہ “ہمارے کئی اہم تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، جن میں سے کچھ نقصان انتہائی سنگین ہے”۔ یوکرین کی توانائی وزارت کے مطابق کئی علاقوں میں بجلی بند ہوئی، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ دوسری جانب روسی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے یوکرین کے “فوجی و...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک بار پھر جارحانہ انداز اپناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ پنجاب کے حق میں آواز بلند کرنے پر کسی سے معافی نہیں مانگیں گی۔ لاہور میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ “جب آفت آئی تو پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا، تین تین پریس کانفرنسز کر کے ہمارا مذاق بنایا گیا، کہا گیا کہ مریم نواز معافی مانگے۔ میں کیوں معافی مانگوں؟ معافی تو وہ ترجمان مانگیں جنہوں نے پنجاب کے خلاف زبان استعمال کی۔” پنجاب کی ترقی: الیکٹرک بسوں کا نیٹ ورک، عوامی ریلیف کی نئی مثال   مریم نواز نے کہا کہ لاہور میں مزید 40 الیکٹرک بسیں چلائی جا رہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چین کے صوبے اینہوئی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے آئی فون خریدنے کے لیے 17 برس کی عمر میں اپنا گردہ بیچ دیا تھا، لیکن اب وہ اپنی اس ایک لمحے کی خواہش کی بھاری قیمت تاحیات معذوری کی صورت میں چکا رہا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق وانگ شینگکون نے 2011 میں آئی فون 4 خریدنے کی خواہش ظاہر کی، مگر غربت آڑے آگئی۔ اُس وقت آئی فون کو دولت اور اسٹیٹس کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ خواب پورا کرنے کے جنون میں وانگ نے آن لائن پوسٹس پڑھ کر ایک غیرقانونی سرجری کے ذریعے اپنا گردہ بیچنے کا فیصلہ کیا۔ اس ’’سودے‘‘ کے بدلے اسے 20 ہزار یوآن ملے جن سے اُس نے آئی...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جامعہ کراچی کی جانب سے ڈگری منسوخی کے فیصلے کو معطل کر دیا۔ کیس کی سماعت 2 رکنی بینچ نے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں کی، جہاں ایڈووکیٹ جنرل سندھ، جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر عمران صدیقی اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران رجسٹرار جامعہ کراچی نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں محض دو روز قبل نوٹس ملا ہے، اس لیے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے۔ اس پر جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے استفسار کیا کہ جواب کے لیے کتنا وقت درکار ہوگا۔ دوسری جانب جسٹس جہانگیری کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ فریقین کو...
    دہلی پولیس نے معروف بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور ریئلٹی شو بگ باس کے فاتح منور فاروقی کو قتل کرنے کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ پولیس نے ایک مسلح جھڑپ کے دوران گولڈی برار گینگ کے دو شوٹرز کو گرفتار کرلیا ہے جنہیں خاص طور پر منور فاروقی کو قتل کرنے کےلیے بھیجا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت راہول اور ساحل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ان دونوں کو غیر ملکی گینگسٹر روہت گودارا نے منور فاروقی کو قتل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ یہ منصوبہ گولڈی برار اور ویرندر چران کے باہمی تعاون سے تیار کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان نے...
    کراچی: ویمنز ورلڈ کپ کے دوران بھارتی میڈیا نے ایک اور تنازع کھڑا کر دیا۔ پاکستانی کمنٹیٹر اور سابق کپتان ثنا میر نے کمنٹری کے دوران صرف اتنا کہا کہ پاکستانی کرکٹر نتالیہ پرویز کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے، جس پر بھارتی میڈیا نے ان کے خلاف نفرت انگیز مہم شروع کر دی۔ Yes, Natalia Pervaiz is from Azad Kashmir in Pakistan ????????♥️♥️ Kashmir is Pakistan’s territory. Indians can keep on burning ????????‼️ pic.twitter.com/yZNax4VeJv — Farid Khan (@_FaridKhan) October 2, 2025 ثنا میر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کمنٹیٹر کے لیے کھلاڑی کا شہر سے تعلق بتانا معمول کی بات ہے، اس معاملے پر عوامی سطح پر وضاحت دینے کی ضرورت افسوس کی...
    معروف بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے اپنی کمسن بیٹی کے ساتھ پیش آئے ایک افسوسناک آن لائن واقعے کا انکشاف کیا ہے، جس میں ایک نامعلوم شخص نے ویڈیو گیم کے دوران ان کی بیٹی سے نازیبا مطالبہ کیا۔ یہ انکشاف انہوں نے ریاستی پولیس ہیڈکوارٹر، ممبئی میں منعقدہ ’سائبر آگاہی مہینے‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اکشے کمار نے بتایا کہ یہ واقعہ چند ماہ قبل پیش آیا، جب ان کی 13 سالہ بیٹی نیتارا کمار ایک آن لائن ویڈیو گیم کھیل رہی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: 57 سال کی عمر میں بھی مکمل فٹ کیسے؟ اکشے کمار نے راز بتادیا اداکار نے بتایا کہ میری بیٹی ایک ویڈیو گیم کھیل رہی تھی، جو کہ کسی...
    فائل فوٹو لندن سے چوری شدہ گاڑی کی کراچی میں موجودگی کی اطلاع پر پاکستان نے انٹرپول سے ٹریکرز ایکٹیویٹی لاگ مانگ لیا۔برطانیہ کے ہیروگیٹ سے نومبر 2022 میں چوری شدہ گاڑی کے کراچی پہنچنے کے معاملے پر اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے انٹرنیشنل پولیس (انٹرپول) کو جوابی مراسلہ بھیج دیا ہے اور گاڑی کے سیٹلائٹ ٹریکر کی فروری 2025 سے تاحال ٹریکرز ایکٹیویٹی لاگ مانگ لیا ہے۔اے وی ایل سی کے ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا کہ ٹریکر لاگ میں یہ جانچ کی جائے گی کہ گاڑی کن کن ممالک کی لوکیشنز سے گزری ہے، مہنگی یورپی گاڑیوں میں عموماً سیٹلائٹ ٹریکرز نصب ہوتے ہیں، اس لیے ٹریکر ایکٹیویٹی لاگ ہمیں گاڑی کے روٹ...
    وینٹیج گیمز کا باضابطہ آغاز ہو گیا جو پاکستان کا پہلا منظم قومی پلیٹ فارم ہے جو سکول، کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر کھیلوں کو یکجا کرتا ہے، یہ پلیٹ فارم www.vantagegames.org پر دستیاب ہے۔اس کا مقصد کھیلوں کے جمود زدہ غیر مربوط اور مالی طور پہ نظر انداز شدہ بنیادی ڈھانچے کو پیشہ ورانہ صالحیت، تخلیقی سوچ دینا ہے۔وینٹیج گیمز کے ذریعہ اس بے ترتیبی کو ایک خاص ترتیب میں لایا جائے گا جس کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے تاکہ نوجوانوں تک اس کے فوائد پہنچ سکیں۔ملک بھر میں اس کی ترسیل اور عملی طور پہ یقینی بنانے کے لیے وینٹیج گیمز نے تمام بورڈ آف انٹر میڈیٹ سے الحاق کر لیا ہے تاکہ بچوں کی...
    رواں سال مئی میں پاکستان سے عبرتناک شکست بھارت کو بھلائے نہیں بھول رہی، اور وہ پاکستان کی فتح کو مسخ کرنے کے لیے گاہے گاہے جھوٹے بیانیہ کا سہارا لینے پر مجبور ہے۔ اس سلسلے کی تازہ کڑی بھارتی فضائیہ کے سربراہ امر پریت سنگھ کا ایک نیا دعویٰ ہے۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ کے مطابق کہ مئی میں پاکستان کے ساتھ ہونے والی شدید فضائی جھڑپ کے دوران بھارت نے پاکستان کے 5 لڑاکا طیارے، جن میں امریکی ساختہ ایف-16 اور چینی ساختہ جے ایف-17 شامل ہیں، مار گرائے۔ طیاروں کی نوعیت کا پہلی بار انکشافایئر چیف امر پریت سنگھ کے مطابق اب پہلی بار عوامی سطح پر یہ بتایا گیا ہے کہ مار گرائے گئے...
    غزہ پر ٹرمپ کا 20 نکاتی فارمولا مسترد، فلسطینیوں کیخلاف ظالمانہ اقدام قابل قبول نہیں ،تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی کارروائیوں کیخلاف مظاہرے کئے جائیں علما کرام جمعے کے خطبات میں ٹرمپ کے بدنام زمانہ نکات کے خلاف قراردادیں منظور کروائیں، صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی نیوی کے حملہ اور امدادی کارکنوں کو یرغمال بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف آج ملک گیر مظاہروں کا اعلان کردیا۔صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی نیوی کے حملہ اور امدادی کارکنوں کو یرغمال بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت ۔جے یو آئی کی جانب سے...
    لندن سے چوری شدہ گاڑی کی کراچی میں موجودگی کی اطلاع دینے پر پاکستانی پولیس نے انٹرپول سے کار کی موومنٹ کا ٹریکرز لاگ مانگ لیا۔پاکستانی پولیس کو فراہم کی گئی اب تک کی تفصیل کے مطابق کراچی میں یہ بیش قیمت گاڑی کورنگی، صدر اور اعظم بستی میں ٹریس کی گئی۔تاہم کراچی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ صرف ٹریکر کی ایک لوکیشن پر گاڑی کی تلاش مشکل ہے، اس  کیلئے مکمل ٹریکنگ لاگ طلب کیا ہے۔برطانوی پولیس کے مطابق سیاہ رنگ کی رینج روور 22 نومبر 2022 کو نارتھ یارک شائر کے علاقے ہیروگیٹ سے چوری ہوئی تھی۔چند روز قبل ایس ایس پی اے وی ایل سی امجد شیخ نے بتایا تھا کہ گاڑی کی برآمدگی کیلئے  ...
    راولپنڈی شہر میں ڈینگی کے خطرناک وار کا سلسلہ جاری ہے جس کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے ڈینگی کنٹرول رپورٹ بھی جاری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سال 2025 میں راولپنڈی میں 11 ہزار 650 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ رواں سیزن میں اب تک 730 مشتبہ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی. ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور ڈینگی کے باعث اسپتالوں میں 61 مریض راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ مزید برآں راولپنڈی میں ڈینگی سے اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔ رواں سال 54 لاکھ 51 ہزار 682 گھروں کی چیکنگ کی گئی اور گھروں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی کے 1 لاکھ 47 ہزار 907 مقامات رپورٹ...
    پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) آڈٹ 2024 میں اسلام آباد اور ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹس نمایاں کارکردگی پر سرفہرست قرار پائے گئے ہیں۔ پی اے اے نے سالانہ کارکردگی آڈٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا جس کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ بڑے مراکز میں سب سے آگے رہا جبکہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو علاقائی ہوائی اڈوں میں بہترین قرار دیا گیا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے کراچی اور لاہور سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے پشاور، فیصل آباد اور کوئٹہ پر سبقت حاصل کی۔ پی اے اے آڈٹ میں مسافروں کو سہولیات، ٹرمینل کی صفائی، ایئر سائیڈ سیفٹی اسٹینڈرڈ/معیار، لائٹنگ سسٹمز، لفٹس، بیگیج ہینڈلنگ سسٹم، سیکیورٹی پروٹوکول کا نفاذ اور پیروی اور...
    لاہور: بحرین میں ہونے والی ایشین یوتھ گیمز میں پاکستان کا  ننانوے رکنی دستہ حصہ لے گا۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے سربراہ رانا مشہود احمد چیف ڈی مشن ہوں گے، مناما بحرین میں ایشین یوتھ گیمز کا میلہ بائیس اکتوبر سے شروع ہوگا۔  ایونٹ میں چودہ سے اٹھارہ سال کے  پینتالیس ممالک کےچار ہزار تین سو  کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، پاکستان اٹھارہ کھیلوں میں شریک ہوگا۔ ایک سو دو ارکان میں سے چھپن  کے اخراجات پاکستان اسپورٹس بورڈ  برداشت کرے گا، باقی ارکان خود ٹکٹ اور رہائش کا خرچہ کریں گے، قومی دستے کی مختلف گروپس میں روانگی سترہ اکتوبر سے متوقع ہے۔
    —فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی سے متعلق جامعہ کراچی کا فیصلہ معطل کردیا۔سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، اس سلسلے میں رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر عمران صدیقی عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت رجسٹرار جامعہ کراچی نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں پرسوں نوٹس ملا ہے، جواب کے لیے مہلت دی جائے، اس پر جسٹس اقبال کلہوڑو نے پوچھا کہ جواب کے لیے آپ کو کتنا وقت چاہیے؟ آپ کو مہلت دیتے ہیں لیکن اگر اس دوران درخواست گزار کے خلاف کوئی کارروائی ہوگئی تو کیا ہوگا؟اس موقع پر بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ فریقین کو جواب کے...
    وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر آزاد کشمیر میں مذاکراتی عمل تیزی سے آگے بڑھنے لگا ہے جس کے نتیجے میں خطے میں امن و سکون کی فضا قائم ہوگئی ہے۔ حکومتِ پاکستان کی اعلیٰ سطحی مذاکراتی کمیٹی اس وقت مظفرآباد میں موجود ہے اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ بات چیت کا دوسرا دور آج نماز جمعہ کے بعد ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: وفاق اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان موبائل فون سروس کی بحالی سمیت 90 فیصد معاملات طے ذرائع کے مطابق مذاکراتی اجلاس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان، سینیٹر رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، سردار یوسف، قمر زمان کائرہ، انجینئر امیر مقام اور طارق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مشرق وسطیٰ کے تنازع کو ہزاروں سال پرانا مسئلہ قرار دیا۔ امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تقریباً تین ہزار سال بعد مشرق وسطیٰ کا مسئلہ حل ہونے کے قریب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف غزہ ہی نہیں بلکہ غزہ میں امن کے ساتھ خطے میں مکمل امن حاصل کریں گے، اور یہ ایک غیر معمولی کامیابی ہوگی۔ ادھر وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ غزہ امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کے لیے واضح سرخ لکیر کھینچیں گے۔ ان کے مطابق توقع اور امید ہے کہ حماس اس امن منصوبے کو تسلیم کرلے...
    بولی وڈ اسٹار کاجول نے اپنے ٹاک شو میں بیٹے سے جڑا ایک ایسا لمحہ شیئر کیا جس نے ان کی زندگی اور سوچ پر گہرا اثر چھوڑا۔ کاجول اور ٹوئنکل کھنہ نے حال ہی میں ٹو مچ کے نئے ایپی سوڈ کی میزبانی بڑے دلچسپ انداز میں کی، جس میں مہمان کے طور پر عالیہ بھٹ اور ورون دھون موجود تھے۔ اس دوران کاجول نے والدین کے تجربات پر بات کی اور جب عالیہ نے ان سے ایک بچوں کی پرورش کی اہم ٹپ پوچھی، تو کاجول نے نہایت سادگی سے کہا، ’بس ان کی سنو… صرف سنو۔‘ کاجول نے وضاحت کی کہ اکثر والدین سمجھتے ہیں بچے زیادہ نہیں جانتے اور ان کی باتوں کو سنجیدہ...
    ترجمان آئی ایس او کے مطابق نماز جمعہ کے بعد ملک بھر کی مساجد سے احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی، جن میں طلبہ رہنما اور علمائے کرام خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو منصوبے کا دیا جانیوالی مسودہ اور اور اسرائیلی وزیراعظم کی ٹرمپ سے ملاقات کے بعد جاری ہونیوالی مسودہ اور ہے، جس میں واضح فرق صاف ظاہر کرتا ہے کہ امریکی انتظامیہ اسرائیل کی محبت میں مسلم رہنماوں کو گمراہ کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کی حمایت اور گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرئیلی جارحیت کیخلاف آئی ایس او پاکستان آج بروز جمعہ (تین اکتوبر)...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ تارین، 03 اکتوبر 2025ء)کراچی میں لندن سے چوری شدہ گاڑی کی موجودگی کی اطلاع پر پاکستانی پولیس نے انٹرپول سے گاڑی کی نقل و حرکت کا ٹریکر لاگ طلب کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی پولیس کو فراہم کی گئی اب تک کی تفصیل کے مطابق کراچی میں یہ بیش قیمت گاڑی کورنگی، صدر اور اعظم بستی میں ٹریس کی گئی۔(جاری ہے) تاہم کراچی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ صرف ٹریکر کی ایک لوکیشن پر گاڑی کی تلاش مشکل ہے، اس لیے مکمل ٹریکنگ لاگ طلب کیا ہے۔ برطانوی پولیس کے مطابق سیاہ رنگ کی رینج روور 22 نومبر 2022 کو نارتھ یارک شائر کے علاقے ہیروگیٹ سے چوری ہوئی تھی۔ اس معاملے...
    سندھ ہائیکورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی کے خلاف دائر درخواست پر جامعہ کراچی کا فیصلہ معطل کردیا۔ عدالت نے جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ اور ان فیئر مینز کمیٹی کی سفارشات پر مزید کسی کارروائی سے بھی روک دیا۔ جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر عمران صدیقی نے مؤقف اپنایا کہ انہیں ابھی حال ہی میں نوٹس ملا ہے، اس لیے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے۔ درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ فریقین کو جواب جمع کرانے کے لیے وقت دیا جاسکتا ہے لیکن تب تک...
    کراچی: شہر قائد میں کورنگی نمبر 4 کے علاقے میں ایک چار منزلہ رہائشی عمارت میں قائم نماز کی ٹوپی بنانے والے کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے تیسری، چوتھی منزل اور چھت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں، جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور کولنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا۔ فائر بریگیڈ افسر ظفر خان کے مطابق آتشزدگی کے وقت کارخانے میں 7 کاریگر موجود تھے، جنہیں ریسکیو آپریشن کے ذریعے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ واقعے میں کسی کے زخمی ہونے یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ کارخانے میں کپڑے سے...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے اعزاز میں تقریب سے خطاب میں اہم اعلانات کیے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پوزیشن ہولڈرز کے تمام تعلیمی اخراجات ادا کرنے اور لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا۔  صوبے بھر میں بچے اور بچیوں کے لئے سنٹر آف ایکسی لینس بنانے کا اعلان کیا۔  6 ہزار سائنس، ٹیکنالوجی، آرٹ، انجینئرنگ، میتھ میٹکس لیبز بنانے کا اعلان کیا۔  سکول ٹرانسپورٹ پراجیکٹ منصوبہ لانے اور تمام تعلیمی اداروں میں سپورٹس مقابلے کرانے کا اعلان کیا۔ مریم نواز نے تمام سرکاری سکولوں مفت یونیفارم دینے اور چھ ماہ میں ہر سکول میں کلاس روم، باتھ روم، پانی اور دیگر سہولتیں مہیا کرنے کا اعلان...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے شرمیلا فاروقی کے بیانات پر سخت ردعمل میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ میں 17 سالہ دور حکومت کے باوجود 17 عوامی فلاحی منصوبے بھی نہیں گنوا سکتی، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صرف ڈیڑھ سال میں 90 منصوبے شروع کیے جن میں سے 50 مکمل ہو چکے ہیں۔ مریم نواز نے عوامی خدمت کے کئی انقلابی منصوبے متعارف کرائے ہیں جن میں اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت 90 ہزار گھر، 80 ہزار سکالرشپس، کسانوں میں ساڑھے 9 ہزار ٹریکٹرز کی تقسیم، طلبہ کو 27 ہزار الیکٹرک بائیکس اور جدید ترین لیپ ٹاپس کی فراہمی شامل ہیں۔ مریم نواز کی حکومت کو ابھی دو...
    اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری  نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج  کرتے ہوئے  سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کا 25 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ 
    پشاور: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر الیکشن شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے تحت 8 اکتوبر سے کاغذات نامزدگی جمع کی جائے گی اور پولنگ 30 اکتوبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی کے بعد شیڈول جاری کردیا ہے، شیڈول کے مطابق 7 اکتوبر کو  پبلک نوٹس جاری ہوگا، 8 اور 9 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی جمع کیے جائیں گے، 10 اکتوبر کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔ سینیٹ کی خالی نشست کے لیے امیدواروں کی 13 اکتوبر تک اسکروٹنی کا عمل ہوگا، 18 اکتوبر کو حتمی فہرست جاری...
    کراچی: کراچی کے علاقے غریب آباد کے قریب ملیر سٹی پولیس اور ہاؤس رابری و کار لفٹنگ میں ملوث ڈکیت گروہ کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 ملزمان زخمی جبکہ مجموعی طور پر 7 کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق دیگر ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ گروہ شہر بھر میں ہاؤس رابری، گاڑی چوری اور اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ گشت پر موجود پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 ریپیٹر، 4 عدد 30 بور...