برداشت کا فروغ ملکی ترقی اور امن کے لیے ناگزیرہے ‘ وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(نمائندہ جسارت)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور نفرت انگیزی کی کوئی گنجائش نہیں، برداشت کا فروغ ملکی ترقی اور امن کے لیے ناگزیر ہے۔عالمی یوم برداشت پر پیغام دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام اور ہم آہنگی برداشت سے پیدا ہوتی ہے، عدم برداشت معاشرتی بگاڑ کا سبب ہے، مثبت رویے اپنانے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عالمی یوم برداشت انسانیت کے اقدار کو اجاگر کرنے کا دن ہے، پاکستان ہر سطح پر احترام اور باہمی برداشت کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے، بہتر معاشرے کی بنیاد رواداری کو اپنانا ہم سب کی ذمے داری ہے۔دریں اثنا، صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی عالمی یوم برداشت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ہم آہنگی اور پْر امن بقائے باہمی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، برداشت کے اصول اسلام کی اعلیٰ تعلیمات سے جڑے ہوئے ہیں۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اسلام امن، ہم آہنگی اور رواداری کا علمبر دار ہے، حکومتی پالیسیوں کا محور سماجی اور مذہبی استحصال کاخاتمہ ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ تمام طبقات محبت، برداشت اور بھائی چارے کے فروغ میں کردار ادا کریں، رواداری اور سماجی ہم آہنگی ہماری قومی پہچان ہونی چاہیے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شنگھائی گلوبل ایوارڈ 2025: مدینہ منورہ کو پائیدار شہری ترقی میں نمایاں مقام
مدینہ منورہ نے عالمی سطح پر ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے شنگھائی گلوبل ایوارڈ 2025 میں پائیدار شہروں کی اعلیٰ کیٹیگری میں نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مدینہ منورہ اور ریاض یونیسکو کے تخلیقی شہروں کی فہرست میں شامل
یہ ایوارڈ اقوام متحدہ کے انسانی آبادکاری کے پروگرام UN-Habitat اور شنگھائی میونسپلٹی کے اشتراک سے دیا جاتا ہے، جو دنیا بھر میں شہری ترقی اور ماحول دوست اقدامات کے بہترین نمونوں کو سراہتا ہے۔
ایوارڈ کے فیصلے میں مدینہ منورہ کے اُس شہری ماڈل کو بنیاد بنایا گیا جس کا محور انسان اور ماحول کے درمیان ہم آہنگ توازن قائم کرنا ہے۔
اس میں جدید پبلک ٹرانسپورٹ (حافلات المدینہ)، اسمارٹ سٹی اسٹریٹجی، (مثارہ) گرین ڈیٹا پلیٹ فارم، اور وادی عقیق کی ماحولیاتی بحالی جیسے منصوبے شامل ہیں جنہوں نے شہر کی پائیدار ترقی کو عالمی معیار کے قریب تر کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مدینہ منورہ کا عالمی اعزاز، یونیسکو کے ’کریئیٹو سٹیز نیٹ ورک‘ میں شمولیت
مدینہ ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز سعودی وژن 2030 کے تحت شہری ترقی، ڈیجیٹل تبدیلی، اور ماحول کے تحفظ کے اہداف کی کامیاب پیش رفت کا ثبوت ہے۔
عالمی اداروں کی جانب سے اس اعتراف نے مدینہ منورہ کو اُن شہروں کی صف میں شامل کر دیا ہے جو مستقبل کی شہری زندگی کا ماڈل بن رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شنگھائی گلوبل ایوارڈ مدینہ مدینہ ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی