پڑوسی ملک ایران پر بلاجواز اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
باکو(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک ایران پر بلاجواز، غیرقانونی اور بلاضرورت اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے امن کو خطرے میں ڈالا،پاک فوج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 17 ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوےئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت میں ہونے والی اموات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور برادر ملک ایران سے شہادتوں پر تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،اسرائیل بلا روک ٹوک غزہ میں فلسطینیوں کو بھوکا مار رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے پہلگام میں ہونے والے افسوسناک واقعے کے بعد پاکستان پر حملہ کرکے خطے کے امن کو خطرے میں ڈالا،پاک فوج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔
فیلڈنگ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم محمد مسرورذمے داریوں سے الگ ہو گئے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کرتے ہیں
پڑھیں:
گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، غلام حسین جعفری
اپنے مذمتی بیان میں اصغریہ آرگنائزیشن کے مرکزی صدر نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ کی ناکہ بندی ختم کرائی جائے اور تمام گرفتار کارکنان کو فوراً رہا کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر غلام حسین جعفری کا کہنا ہے کہ ہم گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے اور انسانی حقوق کے کارکنان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اپنے مذمتی بیان میں غلام حسین جعفری نے کہا کہ پُرامن گلوبل صمود فلوٹیلا کیخلاف اسرائیلی کارروائی عالمی قوانین اور انسانی اقدار کی بدترین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ کی ناکہ بندی ختم کرائی جائے اور تمام گرفتار کارکنان کو فوراً رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ہر حال میں مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔