اپنے ایک بیان میں دفتر قائد ملت جعفریہ قم کے مدیر کا کہنا تھا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ ایسی دھمکیوں سے ایرانی قوم یا امت مسلمہ کے عزم و ارادے کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ دفتر قائد ملت جعفریہ قم کے مدیر، علامہ بشارت حسین زاہدی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی کو دی جانے والی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ علامہ بشارت حسین زاہدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ "اسلامی جمہوریہ ایران کے عظیم رہبر کو اس قسم کی دھمکیاں دینا عالمی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی صرف ایران کے نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کے رہبر اور پیشوا ہیں۔ ان کی قیادت میں نہ صرف ایرانی قوم نے بلکہ پوری امت مسلمہ نے استقامت اور پائیداری کا مظاہرہ کیا ہے۔ پوری امت مسلمہ، رہبر انقلاب کے پشت پر کھڑی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ دھمکیاں نہ صرف عالمی قوانین اور سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہیں، بلکہ یہ انتہاء پسندی اور کشیدگی کو فروغ دینے کی ایک مذموم کوشش بھی ہے۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ ایسی دھمکیوں سے ایرانی قوم یا امت مسلمہ کے عزم و ارادے کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا۔" علامہ زاہدی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس قسم کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لے اور عالمی امن کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ "ہم رہبر معظم کی سلامتی اور عظمت کے لیے دعا گو ہیں اور ہر قسم کی سازشوں کے خلاف ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔"

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پوری امت مسلمہ

پڑھیں:

گورنر صرف بیانات دے سکتے ہیں، حکومت نہیں گرا سکتے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی کے) علی امین گنڈاپور کاکہنا ہےکہ گورنر کا کام صرف بیانات دینا ہے، وہ حکومت گرا نہیں سکتے،ہمیں حکومت عوام کے ووٹ سے ملی ہے، کسی سازش یا کمزور بنیاد پر نہیں اور اگر کسی کو حکومت گرانے کا شوق ہے تو آئینی اور جمہوری طریقے سے آئے، بیانات سے کچھ نہیں ہوتا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق خیبرپختونخوا کی سیاست میں جاری لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے اپوزیشن کی عددی برتری کی صورت میں تحریک عدم اعتماد لانے کے عندیے پر علی امین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گورنر کے پاس ان کی حکومت گرانے کی کوئی حیثیت نہیں، وہ تو “کونسلر کی سیٹ بھی نہیں جیت سکتے۔

وزیراعلیٰ نے فیصل کریم کنڈی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص اپنے حلقے میں کونسلر کی سیٹ بھی نہ جیت سکے، وہ خیبرپختونخوا کی عوامی مینڈیٹ پر کھڑی حکومت کو ہٹانے کے خواب دیکھ رہا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے سوات واقعے پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری جاری ہے اور جہاں کہیں بھی غفلت یا کوتاہی ثابت ہوئی، وہاں سخت کارروائی کی جائے گی،ہم قانون کی عملداری پر یقین رکھتے ہیں اور کسی کو بھی عوام کی جان یا مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

خیال رہےکہ  وزیراعلیٰ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ وفاقی حکومت اگر ہمت رکھتی ہے تو ان کی حکومت گرا کر دکھائے لیکن وہ جانتے ہیں کہ ایسا ممکن نہیں، ہماری حکومت کو صرف اور صرف سازش کے ذریعے ہی گرایا جا سکتا ہے اور وہ بھی عوام کے سامنے بے نقاب ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ اگر اپوزیشن کے پاس ایک بھی رکن کی عددی برتری ہوئی تو وہ تحریک عدم اعتماد لائیں گے، جسے انہوں نے اپنا آئینی حق قرار دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • افریقہ میں خاموش انقلاب کی بنیاد!
  • غزہ میں غذائی قلت کا بحران عالمی ضمیر کا امتحان بن چکا ہے،حمیرا طارق
  • گورنر صرف بیانات دے سکتے ہیں، حکومت نہیں گرا سکتے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • اسلامی اقدار کی روشنی میں توہین اور دھمکی کا دندان شکن جواب دینا ضروری ہے، علامہ امین شہیدی
  • آیت اللہ خامنہ ای کی شان میں گستاخی امت مسلمہ کیلئے ناقابل برداشت ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کی گونج، او آئی سی کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی، بھارتی پالیسیوں کی مذمت
  • سابق سیکرٹری فوڈ معظم اقبال سپرا کی برخاستگی کا فیصلہ کالعدم قرار
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے،جاوید قصوری
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافہ قابل مذمت ہے