عالمی ادارۂ صحت نے ٹریکوما کے خاتمے پر پاکستان کو عالمی ایوارڈ سے نواز دیا، یہ ایوارڈ وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے وصول کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کو عالمی سطح پر اعلیٰ اعزاز ملا، عالمی ادارۂ صحت نے ٹریکوما کے خاتمے پر وفاقی وزیر صحت یہ اعزاز دیا۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ورلڈ ہیلتھ اسمبلی جنیوا کے دوران پاکستان کو اعزاز سے نوازا گیا اور مصطفی کمال کو ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک اعزازی سرٹیفکیٹ پیش کیا۔

وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک عظیم سنگ میل ہے، یاد رہے ٹریکوما ایک بیکٹیریا سے پیدا ہونے والی آنکھوں کی بیماری ہے جو اگر بروقت علاج نہ ہو تو مستقل نابینائی کا سبب بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی عوامی صحت کے شعبے میں ایک بڑی کامیابی ہے۔ وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ حکومت نے پولیو کے خاتمے کے لئے بھی ایسا کرنے کا عہد کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے خاتمے

پڑھیں:

تہران: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ایران کے پہلے نائب صدر محمد رضا عارف سے مصافحہ کر رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250918-08-29

متعلقہ مضامین

  • ڈریپ کو ایک بین الاقوامی معیار کی ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کیلئے پر پرعزم ہیں،وزیر صحت مصطفی کمال
  • پاکستانی ساؤنڈ انجینئر طوریس حبیب نے گریمی ایوارڈ جیت لیا
  • پاکستان کو فنِ تعمیر کے عالمی میدان میں ایک اور اہم اعزاز حاصل
  • تہران: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ایران کے پہلے نائب صدر محمد رضا عارف سے مصافحہ کر رہے ہیں
  • حکومت صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے،سید مصطفی کمال
  • وزیرصحت مصطفی کمال کی ترکیہ سفیر ڈاکٹر مہمت پاجا جی سے ملاقات ، ڈاکٹرز اور نرسز کی باہمی تعلیمی شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • ایچ پی وی ویکسین کے خلاف پراپیگنڈا سراسر جھوٹ ہے: مصطفی کمال  
  • وزیرصحت نے سرویکل کینسرسے بچاؤ کی ویکسین کیخلاف پروپیگنڈا مہم کو مسترد کر دیا
  • اہل فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان غزہ روانہ، مریم نواز کی تقریب میں شرکت
  • نواز شریف کی بیٹی ہوں کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائوں گی، مریم نواز