data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر (نمائندہ جسارت) اروڑ یونیورسٹی سکھر نے یونیورسٹی کی بابت پھیلائے جانے والے منفی پروپیگنڈے کی پرزور تردید کرتے گمراہ کن قرار دیا ھے، اروڑ یونیورسٹی آف آرٹ، آرکیٹیکچر، ڈیزائن و ہیریٹیج، سکھر کے ڈپٹی رجسٹرار سید شائق علی موسوی کیجانب سے جاری کردہ ایک وضاحت نامے میں کہا گیا ھے کہ طفیل شیخ، مالک/نمائندہ ایم/ایس ظفر انٹرپرائزز (جو پہلے آرور یونیورسٹی سکھر کے ساتھ کاروباری تعلقات رکھتے تھے) کیجانب سے پھیلائے جانے والے دعوے گمراہ کن ھیں، آرور یونیورسٹی سکھر، جو کہ سکھر کی ایک معزز و ترقی یافتہ تعلیمی ادارہ ہے، کی ساکھ کو بدنام کرنے الزام تراشی کا راستہ اختیار کیا گیا ھے، ہم واضح طور پر بیان کرتے ہیں کہ آرور یونیورسٹی سکھر نے طفیل شیخ کے تمام واجب الادا اور تصدیق شدہ واجبات جو یونیورسٹی کی خریداری کی پالیسیوں، مالیاتی قواعد، اور آڈٹ کے تقاضوں کے مطابق تھے مکمل طور پر ادا کیئے جاچکے ھیں اب انکی طرف سے کسی بھی قسم کے عدم ادائیگی کے دعوے قطعی طور پر بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ طفیل شیخ نے متعدد بار جعلی اور بڑھا چڑھا کر بنائی گئی رسیدیں جمع کروائیں اور سامان و خدمات کے لیے غیرمعمولی ریٹ چارج کیے۔ جب ان کی جانچ پڑتال کی گئی تو یہ بے ضابطگیاں یونیورسٹی کی داخلی آڈٹ و خصوصی کمیٹی نے نمایاں کیں، اور ایسے زائد واجبات کو مسترد کر دیا گیا۔ صرف وہی ادائیگیاں کی گئیں جو درست اور جائز تھیں، طفیل شیخ کو ان فیصلوں سے باقاعدہ طور پر آگاہ بھی کیا گیا اس کے باوجود وہ شفاف ادارہ جاتی طریقہ کار کے نتائج کو تسلیم کرنے کے بجائے وہ الزام تراشی کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یونیورسٹی سکھر گمراہ کن طفیل شیخ

پڑھیں:

اجتماع عام جماعت اسلامی، سکھر میں  کل امرا اضلاع کااجلاس طلب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250926-08-4

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کل بروز ہفتہ سکھراوراتوار کو حیدرآباد میں امرائے اضلاع کے اجلاس طلب کرلیے، صوبائی اعلامیے کے مطابق نومبر میں مینار پاکستان میں منعقدہ سہ روزہ اجتماع عام کی تیاریوں کے لیے صوبائی امیرکاشف سعید شیخ کی زیرصدارت ہفتہ 27ستمبر کو دوپہر2بجے حرا اسکول سکھر جبکہ اتوارکوحیدرآباد میں امرا اضلاع کا اجلاس ہوگا

اسٹاف رپورٹر گوہر ایوب

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت؛ بلومبرگ کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات
  • سکھر میں تشدد سے زخمی ہونے والی اونٹنی کی کراچی میں سرجری، ٹانگ بھی کاٹ دی گئی
  • منفی پروپیگنڈے کے باوجود پاکستان میں 90 لاکھ بچیوں کو سروائیکل کینسر کی ویکسین لگا دی گئی
  • سکھر،پنوعاقل میں پولیس کارروائی
  • روہڑی کے لیے 63کروڑ روپے کے فلٹر پلانٹ کی تعمیر آخری مراحل میں
  • سلمان اکرم راجہ نے فلک جاوید کی گرفتاری اور ڈیل کی خبروں کی تردید کر دی
  • کشمیریوں کی جدوجہد کو صرف ریاستی درجے کی بحالی تک محدود رکھنا گمراہ کن ہے، محبوبہ مفتی
  • اجتماع عام جماعت اسلامی، سکھر میں  کل امرا اضلاع کااجلاس طلب
  • ایف آئی اے میں جامع اصلاحات اور تنظیمِ نو کا کام تیزی سے جاری ہے: ترجمان ایف آئی اے
  • ڈی جی ایف آئی اے کی خصوصی ہدایات پر جامع اصلاحات اور تنظیمِ نو کا عمل تیزی سے جاری