سلمان اکرم راجہ نے فلک جاوید کی گرفتاری اور ڈیل کی خبروں کی تردید کر دی
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
تحریک انصاف کے رہنما اور قانون دان سلمان اکرم راجہ نے فلک جاوید کی گرفتاری کو اپنے ملکیتی فلیٹ سے جوڑنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خبر ’انتہائی بیوقوفانہ اور بے بنیاد‘ ہے، اس کی کوئی حقیقت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ وجہ سامنے آگئی
پشاور میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے اس بیان پر کہ عمران خان کو اگر واقعی ڈیل کی پیشکش کی گئی ہے تو پیشکش لانے والے کا نام بتایا جائے، سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ بے معانی بات ہے، ہم جانتے ہیں کہ کیا بات ہوئی ہے اور کیا نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جو کچھ چیئرمین عمران خان نے کہا ہے وہی مقدم ہے، اور ڈیل کی پیشکش تحریری صورت میں نہیں ہوا کرتی۔ لہٰذا اس بحث کو چھوڑ دینا چاہیے، کیونکہ خان صاحب نے جو مؤقف بیان کیا ہے وہی درست ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈیل سلمان اکرم راجہ عمران خان عمران خان پیشکش فلک جاوید.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈیل سلمان اکرم راجہ عمران خان پیشکش فلک جاوید سلمان اکرم راجہ فلک جاوید
پڑھیں:
پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید خان گرفتار، رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کئی کارکن فلک جاوید خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فلک جاوید خان کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: فواد چوہدری کی اہلیہ حبا پی ٹی آئی فلک جاوید کے پیچھے پڑگئیں
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید خان کو گرفتار کر لیا گیا، اس غیر قانونی گرفتاری کی بھرپور مزمت کرتے ہیں، فارم 47 کی عسکری حکومت کو ابھی تک سمجھ نہیں آئی کہ ڈنڈے کے زور پر سوچ نہیں بدلی جا سکتی،#PakistanUnderFascism pic.twitter.com/xtVc2dTSbD
— PTI (@PTIofficial) September 23, 2025
دوسری طرف فلک جاوید کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال وزیر اطلاعت پنجاب عظمیٰ بخاری نے نازیبا ویڈیو اپلوڈ کرنے پر فلک جاوید کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے فلک جاوید کے خلاف درخواست میں ایف آئی اے، وزرات داخلہ اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔
فلک جاوید کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع pic.twitter.com/OCppOmp4j4
— Zubair Ali Khan (@ZubairAlikhanUN) September 24, 2025
عظمیٰ بخاری نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ فلک جاوید نامی خاتون نے ان کی ٹویٹر پر نازیبا ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں، پہلے بھی فلک جاوید مختلف ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ فلک جاوید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا جائے اور عدالت ایف آئی اے کو فوری تحقیقات کا حکم دے کر رپورٹ طلب کرے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی فلک جاوید گرفتاری