سکھر: پولیس نے محرم الحرام کے لیے سیکورٹی پلان جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر ((نمائندہ جسارت) سکھر رینج پولیس نے محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی پلان جاری کردیا ، ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی ہدایات پر جاری کردہ سیکیورٹی پلان کیمطابق سکھر رینج کے تینوں اضلاع سکھر ،خیرپور اور گھوٹکی میں 746 ماتمی تعزیہ جلوس اور 3211 مجالس نکالے جائیں گے، اِنکی سیکیورٹی کے لیے9416 مرد و خواتین پولیس افسران و جوانان اپنے فرا?ض سرانجام دینگے۔ 150 پولیس موبائلز اور 109 موٹر سائیکلیں بھی پٹرولنگ پر مامور ہوں گی، سیکیورٹی پلان آرڈرز کے مطابق محرم الحرام آغاز تا اختتام تک پولیس افسران و جوانان مختلف امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کے روٹس پر اپنے فرا?ض سرانجام دینگیں۔ پاک آرمی اور سندہ رینجرز کے افسران و جوانان بھی فرا?ض سرانجام دینے کے لیے ہروقت موجود ہونگے۔ تمام صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیے سکھر رینج کے تینوں ایس ایس پیز آفیسسز سمیت سکھر رینج آفس میں خصوصی محرم الحرام کنٹرول روم قا?م کیا گیا ہے.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سکھر رینج کے تینوں اضلاع کے اندر ماتمی جلوسوں محرم الحرام کے لیے
پڑھیں:
کراچی میں ڈاکٹر کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا، مقتول واک کرنے نکلا تھا
فائل فوٹو
کراچی کے علاقے لیاری میں دن دیہاڑے ڈاکٹر کی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، کلینک سے نکل کر واک پر جانے والے ڈاکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے قتل کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی۔
لیاری کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب فائرنگ کرکے ڈاکٹر شمبو لعل عرف ڈاکٹر لعل کو قتل کر دیا گیا، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔
ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا کہ مقتول ڈاکٹر کو تعاقب میں آنے والے ملزمان نے نشانہ بنایا، وہ حسب معمول لیاری ایکسپریس وے کے ٹریک پر واک کیلئے جا رہے تھے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سٹی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ مقتول ڈاکٹر لعل گارڈن کے رہائشی تھے اور عرصہ دراز سے کلا کوٹ پولیس اسٹیشن کے قریب واقع کلینک چلا رہے تھے۔
پولیس کے مطابق قتل کے مقام سے نائن ایم ایم کی گولیوں کے تین خول ملے جنہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے،ابتدائی طور پر مقتول کی کسی سے ذاتی رنجش بھی سامنے نہیں آئی، پولیس نے بھتے کی عدم ادائیگی سمیت دیگر پہلؤوں پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔