ڈی آئی جی لاڑکانہ نے محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی پلان جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قمبرعلی خان(نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی پولیس لاڑکانہ ڈویژن رینج ناصر آفتاب پٹھان نے محرم الحرام سکیورٹی پلان جاری کردیا ہے۔ جس کے تحت لاڑکانہ ڈویڑن رینج کے پانچوں اضلاع میں 15 ہزار سے زائد پولیس افسران وجوان اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس لاڑکانہ ڈویڑن رینج ناصر آفتاب پٹھان کی زیر صدارت محرم الحرام سیکیورٹی پلان کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سکیورٹی آرڈرز کے تحت لاڑکانہ ڈویڑن رینج کے پانچوں اضلاع قمبر شہدادکوٹ ، لاڑکانہ ، شکارپور ، جیکب آباد اور کشمور کندھکوٹ میں (1060) ماتمی جلوسوں اور (1854) مجالس کی سکیورٹی پر (15066) پولیس افسران و جوانان اپنے فرائض سرانجام دینگے جبکہ اس کے علاوہ پاک آرمی اور سندھ رینجرز کے افسران و جوانان بھی اپنے فرائض سر انجام دینے کے لیے موجود ہونگے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے لاڑکانہ رینج کے پانچوں اضلاع میں اینٹی رائٹ رزرو پلاٹون کو بھی اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے جبکہ پانچوں اضلاع کے اندر مرکزی ماتمی جلوسوں کے گذرگاہوں میں آنے والی اونچی عمارتوں پر ماہر اسنائیپرز جدید دوربین سمیت ڈیوٹیز پر مامور ہونگے اس حوالے سے تمام صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیے لاڑکانہ رینج کے پانچوں اضلاع کے اندر پولیس اور سول ایڈمنسٹریشن کا مشترکہ کنٹرول رومز قائم کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رینج کے پانچوں اضلاع
پڑھیں:
جلالپورپیروالا، راشن کی تقسیم پر شہریوں کا دھاوا، پولیس کی کاروائی سے شہری زخمی، روڈ بلاک کردیا
تفصیل کے مطابق پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈگری کالج جلالپورپیروالامیں شہریوں نے سامان کی تقسیم پر دھاوا بولا ہے اور زبردستی مال قبضے میں لینے کی کوشش کی ہے جس پر پولیس نے کاروائی کی ہے، پولیس کے مطابق معمول کی تلخ کلامی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا میں سیلاب متاثرین کے سرکاری کیمپ میں راشن کی تقسیم پر بھگدڑ، شہریوں نے دھاوا بول دیا، پولیس کی دھاوا ختم کرانے کے لیے کاروائی، شہری زخمی ہوگیا،متاثرین نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردیا، تفصیل کے مطابق پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈگری کالج جلالپورپیروالامیں شہریوں نے سامان کی تقسیم پر دھاوابولا ہے اور زبردستی مال قبضے میں لینے کی کوشش کی ہے جس پر پولیس نے کاروائی کی ہے، پولیس کے مطابق معمول کی تلخ کلامی ہوئی ہے جبکہ متاثرین کا کہنا ہے کہ ایک تو ہمیں امداد نہیں دے رہے دوسرا اینٹوں کے وار سے ہمارے بندوں کو زخمی کیا جارہا ہے، شہریوں نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مرکزی شاہراہ کو بند کردیا۔