کیمبرج پیپر لیک کا معاملہ ایوان میں پہنچ گیا؛ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا سخت نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
کراچی:
کیمبرج کے پرچے پاکستان میں آؤٹ ہونے کا معاملہ ملک کے ایوانوں تک جا پہنچا اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے اس معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کیمبرج پر عدم اعتماد اور معاملے پر باقاعدہ اور خود تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل ’’ایکسپریس میڈیا گروپ‘‘ نے اس معاملے پر خبر دیتے ہوئے کیمبرج کے پاکستان میں گرتی ہوئی ساکھ کو موضوع بنایا تھا۔
علاوہ ازیں، قائمہ کمیٹی کا اجلاس جمعے کی صبح چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی عظیم زاہد کی زیر صدارت ہوا، جس میں فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے رکن محمد علی سرفراز نے ’’اے اور او لیول‘‘ کے مئی سیریز کے پرچے لیک ہونے کا معاملہ اٹھایا اور اس معاملے پر اجلاس میں کیمبرج کے رویے پر شدید تنقید کی گئی۔
اجلاس میں علی سرفراز کی جانب سے کہا گیا کہ ان کے پاس ویڈیو شواہد موجود ہیں جو طلبہ نے انھیں دیے ہیں جو بتاتے ہیں کہ پرچے آؤٹ ہوئے ہیں، یہ وہ شواہد ہیں جس سے انکار ممکن نہیں تاہم اس منفی عمل سے انتہائی محدود تعداد میں طلبہ نے فائدہ اٹھایا ہے۔ اب اگر کیمبرج پرچے منسوخ کرتا ہے تو ایوریج مارکنگ کی جاتی ہے تو اس سے طلبہ کا نقصان ہوگا لہٰذا کیمبرج پرچے دوبارہ لے یا پھر تھرش ہولڈ کم کرے۔
اجلاس کے دوران اس موقع پر پوچھا گیا کہ آخر کیمبرج کو پاکستان میں مانیٹر کرنے کی کونسی اتھارٹی ہے جس پر اجلاس میں موجود وفاقی وزارت تعلیم کے افسر بولے کہ کیمبرج کو ہم نہیں دیکھتے، آئی بی سی سی موجود ہے اس سے پوچھ لیتے ہیں۔
اجلاس میں موجود آئی بی سی سی کے ایگزیکٹیو و ڈائریکٹر ڈاکٹر علی ملاح بولے کہ ہمیں تو آج معلوم ہوا ہے کہ کیمبرج کی مانیٹرنگ کے ذمے دار ہم ہیں جبکہ ماضی میں محکمہ تعلیم کے ہی ایک افسر نے ہی کیمبرج کو اس بات کی اجازت دی تھی کہ یہ امتحانات برٹش کونسل کے علاوہ دیگر نجی اسکول بھی کروا سکتے ہیں جبکہ ہم سے اس بارے میں کبھی پوچھا ہی نہیں گیا۔
ڈاکٹر غلام علی ملاح نے مزید کہا کہ جب گزشتہ برس کیمبرج کا پرچہ آؤٹ ہوا اور بعد ازاں یہ پرچہ منسوخ کیا گیا تو ہم کیمبرج سے کہتے رہے کہ تحقیقات کے نتائج سے ہمیں بھی آگاہ کریں لیکن کیمبرج نے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا اور آئی بی سی سی کو ایک کورٹ نوٹس سے اس معاملے کا علم ہوا۔
اجلاس کے آخر میں طے کیا گیا کہ پرچے لیک ہونے کی تحقیقات اب قائمہ کمیٹی خود کرے گی۔ اس ضمن میں ایک ضمنی کمیٹی بنائی گئی جس میں ڈاکٹر علیم، زیب جعفر، محمد علی سرفراز اور ڈاکٹر غلام علی ملاح کو شامل کیا گیا۔ یہ کمیٹی کیمبرج کے پرچے آؤٹ ہونے کی تحقیقات کرے گی تاہم کہا گیا کہ کیونکہ کیمبرج کے پاکستان میں موجود عظمی یوسف سمیت دیگر افسران کا مینڈیٹ محدود ہے لہٰذا اگر ضرورت پڑی تو اراکین اسمبلی پر مشتمل کمیٹی بیرون ملک کیمبرج سے بھی رابطہ کرسکتی ہے۔
یہ تحقیقات کیمبرج کی پاکستان میں نمائندہ عظمی یوسف کی استدعا پر 16 جون کے بعد شروع ہوگی۔ اجلاس میں عظمی یوسف نے پاکستانی تعلیمی بورڈ پر تنقید کی کوشش کی اور کہا کہ ان بورڈز کی کارکردگی کے باعث طلبہ ہمارے پاس آتے ہیں جس پر اراکین نے کہا کہ آپ اپنے بورڈ کی بات کریں پاکستانی بورڈ کو رہنے دیں پاکستان کے سارے بورڈ خراب نہیں ہیں کچھ کی کارکردگی بہتر بھی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان میں قائمہ کمیٹی قومی اسمبلی کیمبرج کے اس معاملے اجلاس میں گیا کہ
پڑھیں:
کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس؛سہ ملکی کرکٹ سیریز اور باباگرونانک کے جنم دن کی تقریبات کی سیکورٹی انتظامات بہتر کرنے کا حکم
سٹی 42:محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 41 واں اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے صدارت کی
سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی ،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندگان نے بریفنگ دی ۔اجلاس میں صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
کابینہ کمیٹی نے 11 نومبر سے شروع ہونیوالی پاکستان سری لنکا سیریزکیلئےانتظامات کی ہدایت کی گئی ۔کابینہ کمیٹی نے پاکستان، سری لنکا، زمبابوے سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے بہترین انتظامات کی ہدایت کی ۔
کابینہ کمیٹی نے اٹک،ڈی جی خان میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کی منظوری دی ،کابینہ کمیٹی نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ، سود مند بنانے پر زور دیا۔
صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاسہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوران سکیورٹی کے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔بابا گورونانک دیو جی کی جنم دن تقریبات کیلئے بہترین انتظامات کیے جائیں
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری محکمہ اوقاف سید طاہر رضا ،ایڈیشنل آئی جی پولیس چوہدری سلطان بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔
اجلاس میں ڈی جی پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد امجد، سپیشل برانچ ،سی ٹی ڈی سے ڈی آئی جیز، محکمہ داخلہ سے متعلقہ ایڈیشنل سیکرٹریز نے بھی شرکت کی
سی او او پاکستان کرکٹ بورڈ سمیر احمد سیدنے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی،پنجاب کے کمشنرز، آر پی اوز نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
لاہور: سیف سٹی اتھارٹی کا پولیس ڈرونز پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز