— فائل فوٹو

کیمبرج کے امتحانی پرچے آؤٹ ہونے کا معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے اٹھا لیا ہے اور اس معاملے پر ایک ذیلی کمیٹی قائم کردی ہے۔ 

جمعہ کو چیئرمین قائمہ کمیٹی ڈاکٹر عظیم الدین زاہد کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصل آباد کے رکن قومی اسمبلی محمد علی سرفراز نے اجلاس کے شرکاء کو کیمبرج کے آؤٹ ہونے والے حالیہ 4 پرچوں کے ثبوت پیش کئے اور ویڈیو بھی دکھا دی۔

انہوں نے کہا کہ پرچے لیک ہونے کا فائدہ کچھ طلبہ نے اٹھایا اور اکثریت محروم رہی۔ ایسے پرچوں کی کیمبرج ایورج مارکنگ کرتا ہے یا اسکول کے نتائج کی بنیاد پر نمبر دیتا ہے۔ 

اجلاس میں تجویز دی گئی کہ لیک پرچوں کے امتحان دوبارہ جولائی میں کرائیں یا تھریش ہولڈ کو کم کردیں تاکہ سارے طلبہ کو فائدہ مل سکے۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں زیب جعفر، ڈاکٹر حلیم اور دیگر اراکین اسمبلی نے کیمبرج کی کارکردگی پر نکتہ چینی کی اور کیمبرج کی کنٹری ڈائریکٹر عظمیٰ یوسف سے کئی تنقیدی سوالات کیے گئے۔

پرچہ آؤٹ کی تحقیقات میں نظر انداز کرنے پر آئی بی سی سی کیمرج پر برہم، فوری جواب طلب

آئی بی سی سی کے ڈائریکٹر عمار حسین گیلانی نے کیمبرج انٹرنیشنل کی ملکی ڈائریکٹر عظمیٰ یوسف کو خط لکھ دیا

عظمیٰ یوسف نے کہا کہ کیمبرج کے امتحانی پرچے لیک ہونے کی محض افواہیں ہیں ہم 160 ممالک میں امتحانات لیتے ہیں تاہم ہم 16 جون تک پرچے لیک ہونے کی تحقیقات مکمل کرلیں گے۔ 

اس موقع پر وفاقی سیکریٹری وزارت تعلیم ندیم محبوب نے کہا کہ کیمبرج اور دیگر غیر ملکی بورڈ آئی بی سی سی سے ڈیل کرتا ہے اور کیمبرج ان کو جواب دہ ہے۔

آئی بی سی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح نے کہا کہ کیمبرج ہمیں بیشتر معاملات میں اعتماد میں نہیں لیتا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک برٹش کونسل امتحانی پرچے لیتا تھا تو پرچے لیک نہیں ہوتے تھے تاہم جب اسکولوں کو آزادانہ اور براہ راست امتحانات کی اجازت دی گئی تو پرچے آؤٹ ہونے کا سلسلہ شروع ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ کہ سابق سیکریٹری محی الدین وانی کے دور میں آئی بی سی سی کو نظر انداز کرتے ہوئے بیکن ہاؤس کو آزادانہ امتحانات اپنے اسکولوں میں لینے کی اجازت دی گئی جبکہ آزادانہ امتحانات کی صورت میں کیمبرج کو فیس میں کمی کرنی تھی لیکن فیس کم نہیں کی گئی۔ 

اس موقع پر اجلاس کے شرکاء نے کیمبرج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیمبرج پاکستان سے امتحانات کی مد میں اربوں روپے کماتا ہے۔ 

کیمبرج کی پاکستانی ڈائریکٹر عظمیٰ یوسف نے سرکاری تعلیمی بورڈز کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سرکاری بورڈز کی خراب کارکردگی کی وجہ سے طلبہ کیمبرج کا رخ کرتے ہیں جس پر چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کہا کہ یہ بات غلط ہے۔ وفاقی تعلیمی بورڈ اور چند دیگر بورڈز اچھے اور ان کی کارکردگی مثالی ہے۔

اس موقع پر کیمبرج کی کارکردگی اور پرچہ آؤٹ ہونے کے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے رکن اسمبلی سبین کی سربراہی میں ایک سب کمٹی قائم کی گئی جس میں زیب جعفر، محمد علی سرفراز ، ڈاکٹر علیم، ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی سی سی اور دیگر رکن ہوں گے۔ یہ کمیٹی کیمبرج کی ڈائریکٹر عظمیٰ کو بھی اجلاس میں بلائے گی جس کا اجلاس 16 جون کے بعد ہوگا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ڈائریکٹر عظمی کہا کہ کیمبرج کی کارکردگی کیمبرج کی کیمبرج کے اجلاس میں آؤٹ ہونے پرچے لیک ہونے کا

پڑھیں:

عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب نیاناظم آباد کے رہائشیوں کیلئے قائم ہونے والے گرین اسٹور کا معائنہ کررہے ہیں

عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب نیاناظم آباد کے رہائشیوں کیلئے قائم ہونے والے گرین اسٹور کا معائنہ کررہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی میں بھرتیوں کیلئے پیپرلیک ہونے کا انکشاف
  • پی اے اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کی بھرتی کا پیپر لیک ہونے کا انکشاف
  • پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی میں بھرتیوں کیلئے پیپر لیک ہونے کا انکشاف
  • سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا نیا ضابطہ جاری، اجلاس کیلئے دو ارکان کی موجودگی لازمی قرار
  • حکومت کا چینی 190 روپے کلو فروخت ہونے کا اعتراف
  • عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب نیاناظم آباد کے رہائشیوں کیلئے قائم ہونے والے گرین اسٹور کا معائنہ کررہے ہیں
  • پی سی بی اجلاس، ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں بہتری کیلئے اہم تجاویز پر تبادلہ خیال
  • ایران و عراق جانے والے زائرین کیلئے فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعلی سندھ نے لیاری میں رہائشی عمارت گرنے کا نوٹس لے لیا،خستہ حال عمارتوں کی فوری تفصیلات مانگ لیں
  • ای سی او سربراہی اجلاس،وزیراعظم کی ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات