اسلام آباد: صدر آصف زرداری اور ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی، ایوانِ صدر میں انکا پُرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ صدر آصف زرداری نے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا ایوانِ صدر میں پُرتپاک خیرمقدم کیا، اس موقع پر پاکستان اور ایران نے دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں ممالک نے وسیع اور باہمی فائدے کے شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔پاکستان اور ایران کے صدور کا علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی ہوا.

دونوں رہنماؤں نے تنازعات بڑھنے سے روکنے اور امن کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، پاکستان اور ایران خطے کے پُرامن اور خوشحال مستقبل کیلئے ملکر کام جاری رکھیں گے۔آصف علی زرداری نے علاقائی معاملات پر ایران کے اصولی مؤقف کو سراہا، انھوں نے خطے میں تعاون کے لیے تہران کی مستقل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔صدر نے آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے جموں کشمیر پر بھارتی غیرقانونی قبضے کیخلاف عوام کی حمایت پر شکریہ ادا کیا، آصف زرداری نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کی۔پاکستانی صدر نے 12 روزہ جنگ کے دوران ایرانی قوم کی جرات اور اتحاد کو خراجِ تحسین پیش کیا. آصف زرداری نے مشکل وقتوں میں ایران کی یکجہتی پر شکریہ بھی ادا کیا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستان اور ایران ایران کے

پڑھیں:

نسٹ کے ریکٹر، ڈاکٹر محمد زاہد لطیف سے پاکستان ہائی کمشنر کی ملاقات

برطانیہ میں پاکستان ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے ریکٹر، ڈاکٹر محمد زاہد لطیف سے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ملاقات کی۔

ملاقات میں تحقیق، جدت اور تعاون کے فروغ کے لیے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا، خصوصاً نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اور برطانیہ کی یونیورسٹیوں کے درمیان پبلک پالیسی کے شعبے میں اشتراک پر گفتگو ہوئی۔

ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ڈاکٹر محمد زاہد لطیف کو پاکستان ہائی کمیشن لندن کی جانب سے تعلیمی روابط اور علمی و تدریسی تبادلے کے فروغ میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ مضامین

  • صیہونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے فیصلہ کن کردار اداکیا، ایرانی سفیر
  • ایران ملتِ اسلامیہ کے سر کا تاج، امریکی دھمکیاں مرعوب نہیں کر سکتیں، قاسم علی قاسمی
  • پاکستان اور ایران کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ، اب تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، عطااللہ تارڑ
  • نسٹ کے ریکٹر، ڈاکٹر محمد زاہد لطیف سے پاکستان ہائی کمشنر کی ملاقات
  • ہم ہر قسم کے جواب کے لیے تیار ہیں، ایرانی مسلح افواج کی دشمن کو وارننگ
  • ایران اپنی جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا: صدر مسعود پزشکیان
  • ایران کا دوبارہ پہلے سے زیادہ مضبوط جوہری تنصیبات کی تعمیر کا اعلان
  • جوہری تنصیبات دوبارہ پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کریں گے، ایرانی صدر کا اعلان
  • ایران نیوکلیئر مذاکرات کے لیے تیار، میزائل پروگرام پر ’کوئی بات نہیں کرے گا‘
  • وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق