بہترین حج انتظامات پر سعودی وزارت حج وعمرہ نے پاکستان کو ایکسیلنسی ایوارڈ دیا: وفاقی وزیر مذہبی امور
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
وفاقی وزیرِمذہبی امور سردار یوسف—فائل فوٹو
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ بہترین حج انتظامات پر سعودی وزارت حج وعمرہ نے پاکستان کو ایکسیلنسی ایوارڈ دیا۔ ان کے مطابق پاکستانی حج مشن ایوارڈ پانے والے سات مشنز میں پہلے نمبر پر آیا ہے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے پریس کانفرنس میں کہا رواں برس عازمین حج کو بہترین سہولیات دی گئیں، حج کامیابی سے مکمل کرنے پر سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے سعودی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت نے 1 لاکھ 15 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی میزبانی کی، بہترین انتظامات کےلیے تعاون پر خادم حرمین شریفین کا شُکریہ ادا کرتے ہیں۔
وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے کہ رواں سال نجی شعبے سے 25 ہزار 698 پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب جائیں گے۔
سردار یوسف نے بتایا کہ بہترین حج انتظامات پر سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے پاکستان کو ایکسیلنسی ایوارڈ دیا اور پاکستانی حج مشن ایوارڈ پانے والے 7 مشنز میں پہلے نمبر پر آیا ہے۔
انہوں نے حج انتظامات کے حوالے سے بتایا کہ منیٰ میں ایئرکنڈیشنڈ خیمے، صوفہ کم بیڈ اور دیگر سہولیات متعارف کروائیں اس کے علاوہ حاجیوں کو بہترین کھانا، تازہ پھل، ٹھنڈا پانی دیا گیا، رہائش زیادہ آرام دہ بناتے ہوئے صحت کے خطرات کو بھی کم کیا گیا۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے بتایا کہ پاک بھارت جنگ کی وجہ سے حج فلائٹ آپریشن متاثر ہوا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف سردار یوسف نے حج انتظامات
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسف زئی نے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق انعام یوسف زئی نے اپنا استعفیٰ وزیراعلی خیبر پی کے کو ارسال کردیا۔