مذہبی امور کے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حج 2025 ماضی کے کسی بھی حج کے مقابلہ میں ایک تاریخی اور بہترین حج رہا ہے، جس میں پاکستانی عازمین حج کو غیر معمولی خدمات اور سہولیات فراہم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب، حجاج کرام میں قرآن پاک کے نسخوں کی تقسیم

مکہ مکرمہ میں پوسٹ حج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ بہترین حج انتظامات پر  سعودی  وزارت حج و عمرہ کا ایکسی لینسی ایوارڈ پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ حج پر پاکستانی حجاج کرام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف  کی سربراہی اور خصوصی دلچسپی  کے باعث حجاج کرام کا یہ سفر روحانی  تسکین کا باعث رہا۔

ہم انتظامات پر تعاون کے لیے خادم الحرمین الشریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، اور سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے شکر گزار ہیں۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ سعودی حکومت نے 88 ہزار 3 سو سرکاری حجاج سمیت ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد پاکستانی حجاج کی تاریخی مہمان نوازی کی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کا آغاز، پہلی پرواز کل اسلام آباد پہنچے گی

بہترین حج انتظامات پر  سعودی  وزارت حج و عمرہ نے پاکستان حج مشن کو ایکسی لینسی ایوارڈ دیا اور پاکستان حج مشن ایوارڈ پانے والے 7 مشنز میں پہلے نمبر پر آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مشاعر میں  پہلی مرتبہ حجاج کی  رہائش کے لیے غیر معمولی سہولیات فراہم کی گئیں۔ پہلی مرتبہ حاجیوں کے لیے منیٰ میں ایئرکنڈیشنڈ خیمے، جپسم بورڈ پارٹیشن، صوفہ کم بیڈز اور اوور ہیڈ شیلف متعارف کروائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ حجاج کے لیے 3 وقت کھانا، 2 اسنیکس باکس، جوس، آئس کریم، تازہ پھل اور ٹھنڈا پانی فراہم کیا گیا،

وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ عرفات کے خیموں میں اضافی ایئرکنڈیشنرز کی تنصیب، گھاس کے لان، سایہ دار راہداریوں کا بندوبست کیا گیا۔ مشاعر میں حجاج کرام کو ڈی کیٹگری فیس میں بی کیٹگری سہولیات فراہم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:حج کے کامیاب انعقاد کا اعتراف، پاکستان حج مشن کو ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا

ان کا کہنا تھا کہ56  فیصد عازمین کو پرانے منیٰ جبکہ  44 فیصد کو نئے منیٰ میں رہائش دی گئی۔

وفاقی وزیر کے مطابق جنگ کی صورتحال سے متاثرہ  فلائٹ شیڈول کے دوران عازمین کو بروقت حجاز مقدس پہنچانے کے لیے پی آئی اے کے تعاون سے ہنگامی حکمت عملی طے کی گئی۔

73فیصد حجاج کو مشاعر ٹرین کے ذریعے جبکہ 27 فیصد کو ایئرکنڈیشنڈ بسوں کے ذریعے مشاعر میں سفر کی سہولیت دی گئی۔

88 ہزار 300 عازمین حج کو  16 گھنٹے دورانیہ کے خصوصی ٹرانسپورٹ آپریشن کے ذریعہ منی پہنچایا گیا۔’منی موو‘ ٹرانسپورٹ آپریشن میں  1140 بسوں نے حصہ لیا۔

 سردار محمد یوسف نے کہا کہ سرکاری اسکیم کے تحت پاکستانی حجاج کرام کے لیے پیکج  کی قیمت خطے کے دیگر ملکوں سے  کم اور سہولیات میں زیادہ بہتر رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ مدینہ منورہ میں اس سال تمام  پاکستانی عازمین کو  مسجدِ نبویؐ سے قریب ترین  تھری اور فائیو اسٹار ہوٹلوں  میں رہائش فراہم کی گئی، مدینہ منورہ میں 100 فیصد عازمین کو ریاض الجنہ کی زیارت بھی کرائی گئی۔

سردار محمد یوسف  کے مطابق کھانے کی فراہمی کے لیے  مکہ معظمہ  میں 22 اور مدینہ منورہ میں 13 کیٹرنگ کمپنیوں  کو مسابقتی عمل کے تحت منتخب کیا گیا۔

پاکستانی عازمین کو انکی پسند کے  کھانے فراہم کرنے کے لیے پاکستانی شیف اور باورچیوں کی خدمات حاصل کی گئیں۔

انہوں نے کہا پہلی بار ’ناظم اسکیم‘ متعارف کروائی گئی، جس کے تحت ہر 188 عازمین کے گروپ پر ایک ناظم تعینات کیا گیا۔

سردار محمد یوسف کے مطابق عازمین حج کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے  ڈاکٹر وں اور پیرا میڈیکل سٹاف پر مشتمل 4 سو ماہرین   کی خدمات حاصل کی گئیں۔

سردار محمد یوسف نے مناسک حج کے دوران سعودی تعلیمات پر عمل کرنے پر پاکستانی حجاج کرام کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

حج سردار محمد یوسف عازمین حج مشاعر ٹرین وفاقی وزیر مذہبی امو.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سردار محمد یوسف وفاقی وزیر مذہبی امو سردار محمد یوسف نے کہا کہ سہولیات فراہم کی گئی پاکستانی عازمین پاکستانی حجاج کا کہنا تھا کہ عازمین حج کو وفاقی وزیر عازمین کو کیا گیا کی گئیں کے لیے

پڑھیں:

لیبیا کشتی حادثہ، مزید 2میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں

---فائل فوٹو

لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید دو افراد کی میتیں پاراچنار پہنچادی گئی ہیں۔ 

ایک جاں بحق نوجوان حسن کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا علاقے میں بدامنی سے تنگ آکر گھر سے نکلا تھا، طویل انتظار کے بعد بیٹے کی لاش ملی۔

لیبیا کشتی حادثہ: 16 میں سے 7 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی کو ہولناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 16 پاکستانیوں میں سے7 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق 5 فروری کو پیش آنے والے اس لیبیا کشتی حادثے میں کُل 18 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے، جن میں پاراچنار کے 15 افراد بھی شامل تھے۔ 

دفتر خارجہ نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والوں میں سے 6 پاکستانی اب بھی لاپتہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر پنجاب کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات‘ بری ہونے پر مبارکباد دی 
  • وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے نائب صدر عثمان ڈی اون کی ملاقات، دو طرفہ تعاون، معیشت کی بہتری، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز اور سماجی ترقی سمیت متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال
  • وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت حضرت بری امام سرکارؒ کے سالانہ عرس مبارک کے انتظامات سے متعلق ذیلی کمیٹی کا اجلاس
  • گورنر سندھ سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات،تعلیم، صحت، روزگار اور فلاحی امور پرتبادلہ خیال
  • وفاقی وزیر امیر مقام کی زیر صدارت اہم اجلاس،جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی کا بجٹ زیر غور
  • ماہ صفر المظفر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
  • وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات،دونوں اداروں کے درمیان اشتراک بارے بریفنگ دی
  • لیبیا کشتی حادثہ، مزید 2میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں
  • صدر ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کا خصوصی انٹرویو
  • وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، غیر قانونی سفر کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ