لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں نان رجسٹرڈ ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی فوری رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے صوبے بھر میں واقع چھوٹے بڑے ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے خصوصی اجلاس میں ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کے فیصلے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ نے ٹیکس بڑھانے کی تمام تجاویز مسترد کر دیں۔ مریم نواز نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ٹیکس نہیں ٹیکس نیٹ ورک بڑھائیں۔ مریم نواز نے کہا کہ ٹیکس بڑھا کر عوام پر بلاوجہ بوجھ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ رجسٹریشن کرانے والے کو سزا مل جائے اور ٹیکس چوری کرنے والے مزے کرتے رہیں، یہ نہیں ہو گا۔ عام آدمی پر مالی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔ دو لاکھ روپے تنخواہ لینے والا ٹیکس دیتا ہے اور کروڑوں آمدن والا ٹیکس نہیں دیتا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی، مائنز اینڈ منرل اور دیگر ڈیپارٹمنٹ کو ریونیو کے نئے مواقع دریافت کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔ دوسری جانب مریم نواز کا ستھرا پنجاب کا خواب حقیقت میں تبدیل ہوگیا۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر مختصر وقت میں بہترین صفائی کا ریکارڈ قائم ہو گیا، ہر چھوٹے بڑے شہر میں عوام بروقت صفائی دیکھ کر نہال ہوگئے اور وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اور ان کی ٹیم کو سراہتے رہے۔ مریم نواز نے صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعلیٰ عید، عید کے دوسرے اور تیسرے روز بھی صفائی انتظامات کی ذاتی طور پر بھرپور مانیٹرنگ میں مصروف رہیں۔ وزیراعلی نے صوبہ بھر سے صفائی ستھرائی کے انتظامات پر مثبت ردعمل ملنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو شاباش دی۔ ہر ڈویژن میں کمشنر، ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر اور ہر تحصیل میں اسسٹنٹ کمشنر صفائی انتظامات کے لئے خود فیلڈ میں نکل آئے۔ پہلی مرتبہ پنجاب کے 10ریجن،41 اضلاع اور 146 تحصیلوں میں تاریخ کا سب سے بڑا کلین اپ آپریشن کیا گیا۔ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں قائم مرکزی کنٹرول روم سے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی گئی۔ کولیکشن پوائنٹ بنا کر ہر گھر کے باہر سے ڈسپوزیبل تھیلوں میں موجود آلائشیں اٹھانے کے انتظامات کیا گئے۔ لاہور میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے تخمینے سے زائد یعنی 100فیصد سے زائد آلائشیں اکٹھی کر کے بروقت تلف کرنے کا بہترین انتظام کیا۔ سڑکیں، گلیاں اور راستے دھونے، فینائل اور عرق گلاب کا چھڑکاؤ بھی جاری رہا۔  مریم نواز نے کہاکہ عوام کی خدمت کے معیار پر پورا اترنے پر تمام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اداروں کے افسروں اور عملے کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ الحمدللہ عوام کی خدمت کی روایت کا ایک اور سنگ میل عبور ہوا۔ مریم نواز شریف نے ورلڈ برین ٹیومر ڈے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ برین ٹیومر خاموش مگر تباہ کن بیماری ہے۔ برین ٹیومر جسمانی تکلیف سے کہیں بڑھ کر مریض اور معالج کیلئے چیلنج کے مترادف ہے۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے لیہ/ فتح پور کے قریب بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے۔ مریم نواز نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ بالخصوص ستھرا پنجاب کے ورکرز نے متحرک ہوکر اپنے فرائض دیانتداری سے سر انجام دئیے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز نے

پڑھیں:

پنجاب کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا ہے ، مریم نواز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250918-08-5
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا ہے ۔ متا ثرین کے ریسکیو اور ریلیف کے لیے امدادی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں ۔ آخری متاثرہ شخص کو ریلیف دینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی ۔ وزیر آباد کے لوگوں کے لیے الیکٹرک بسوں کا تحفہ لائی ہوں ،انہوں نے مکمل گھر بہہ جانے والے سیلاب متاثرین کے لیے دس لاکھ اور جزوی گھروں کو نقصان پہنچنے والے متاثرین کے لئے پانچ پانچ لاکھ فی خاندان دینے کا بھی اعلان کیا ۔ وزیر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیر آباد میں ا ی بسیں چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیر آباد کے لوگوں کو پہلی بار پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت مل رہی ہے ۔ وزیر آباد کے تمام ر استوں پر ستھرا پنجاب ٹیم کام کر رہی ہے ۔ بتاو وزیر آباد میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کم ہوئیں یا نہیں ۔ انہوں نے کہا گوجرانوالہ میں لاہور سے بہتر میٹرو سروس بننے جا رہی ہے ۔ خواتین ، بزرگوں اور معذور افراد کے لیے اس بس میں سفر فری ہو گا ۔ بس میں فری وائی فائی اور موبائل چارجنگ کی سہو لت بھی ہو گی ۔ لوگ اب وزیر آباد سے گوجرانوالہ صرف بیس روپے میں سفر کر یں گے ۔ صوبے میں سیلابی مشکل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجاب کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے ۔ ریسکیو اور ریلیف ٹیمیں سیلاب زدگان کے لئے فیلڈ میں موجود ہیں ۔ سیلاب سے پنجاب میں ایک سو اموات ہوئی ہیں ۔ جن پر بہت دکھ ہے ۔ انہوں نے کہا جب تک ایک ایک سیلاب متاثرہ شخص کو ریلیف نہ دیدوں چین سے نہیں بیٹھوں گی ۔

متعلقہ مضامین

  • کینسر کے مریضوں کا جلد اور مفت علاج میرا عزم ہے، مریم نواز شریف
  • وزیراعلی پنجاب مریم نواز جنوبی پنجاب کے ایم پی ایز سے کیوں ناراض ہیں؟
  • پنجاب کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا ہے ، مریم نواز
  • مریم نواز شریف نے وزیر آباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
  • ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی طرف قدم، مریم نواز کا وزیرآباد میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح
  • آخری متاثرہ شخص کو ریلیف دینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی، مریم نواز
  • نبیل گبول کی سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی تعریف
  • ویٹ پالیسی پر صوبوں سے مشاورت شروع، اوزون بچانا انسانیت کا فریضہ: مریم نواز
  • زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے: مریم نواز
  •  اوزون کو بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے:مریم نواز