بدقسمتی، خواجہ آصف کا غزہ سے متعلق مسلم دنیا کی خاموشی پر اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
سیالکوٹ(آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے غزہ کی صورتحال پر مسلم دنیا کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ان کے لیے دعائوں سے بھی گریز کیا جا رہا ہے، کم از کم ہمیں ان کے لیے اخلاص کے ساتھ دعا ضرور کرنی چاہیے۔وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے عیدالاضحی کی نماز اپنے حلقے سیالکوٹ کینٹ میں ادا کی۔ نماز عید کے بعد وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے لوگوں سے ملاقات بھی کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔بعد ازاں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ میں عیدالاضحی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سنت ابراہیمی کا دن ہے، پوری امت مسلمہ دنیا بھر میں قربانی کا دن منا رہی ہے۔انہوں نے غزہ اور فلسطین کے عوام کے جاری مصائب پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری امت مسلمہ اس وقت آزمائش کے دور سے گزر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی یاد میں قربانیاں دی جا رہی ہیں، ہمارے فلسطینی بھائی بہنوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔خواجہ محمد آصف نے غزہ کی صورتحال پر مسلم دنیا کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ان کے لیے دعاں سے بھی گریز کیا جا رہا ہے، کم از کم ہمیں ان کے لیے اخلاص کے ساتھ دعا ضرور کرنی چاہیے، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی فلسطینیوں کے دشمنوں کو تباہ کرے اور انہیں فتح عطا کرے۔انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ پوری امت کے لیے ایک سبق ہے۔ راستے میں کہیں نہ کہیں ہم بھٹک گئے ہیں۔ ہمیں اپنی کوتاہیوں پر غور کرنا چاہیے۔وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ اللہ تعالی ہمیں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے اور ہم سے اپنی ناراضگی دور فرمائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے انہوں نے
پڑھیں:
سینئر صحافی کی والدہ کے انتقال پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس
ویب ڈیسک :سینئر صحافی عمر چیمہ کی والدہ کے انتقال پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےعمر چیمہ اور اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔