حسن علی کی شاندار واپسی! وائٹلٹی ٹی 20 بلاسٹ میں ہیٹرک کر ڈالی
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے وائٹلٹی ٹی 20 بلاسٹ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک سمیت 6 وکٹیں حاصل کیں۔
برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں حسن علی نے ہوم ٹیم برمنگھم بیئرز کی نمائندگی کرتے ہوئے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا اور ڈربی شائر فالکنز کے 6 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔
برمنگھم بیئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے اور حریف ٹیم کو 200 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں ڈربی شائر کی ٹیم صرف 17.
حسن علی نے 3.1 اوورز میں 23 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں، جس میں ایک شاندار ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔ انہوں نے ڈیوڈ لائیڈ، مارٹن اینڈرسن، روس وائٹلی، الیکس تھامسن، بین ایچی سن اور پیٹ براؤن کو آؤٹ کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حسن علی
پڑھیں:
ویمنز ورلڈکپ: بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ممبئی: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 338 رنز اسکور کیے۔
پوئبے لچ فیلڈ نے 17 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے شاندار 119 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ ایلیسی پیری نے 77 اور ایشلے گارڈنر نے 63 رنز جوڑے۔ بھارت کی جانب سے شری چرانی اور دپتی شرما نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نے پُراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 339 رنز کا ہدف 49ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جمائما روڈریگز نے 127 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 14 چوکے شامل تھے، جب کہ کپتان ہرمن پریت کور نے 89 رنز کی اہم اننگز سے ٹیم کو فائنل تک پہنچایا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کا فائنل اتوار کو بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔