حج کے کامیاب انعقاد کا اعتراف، پاکستان حج مشن کو ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
پاکستان کے حج مشن کو 2025 کے کامیاب حج انتظامات پر سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ایکسلینس ایوارڈ سے نوازا گیا، یہ ایوارڈ ایک خصوصی تقریب میں دیا گیا جو حج کے اختتام پر مکہ مکرمہ میں منعقد ہوئی۔
ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو نے یہ ایوارڈ پاکستان حج مشن کی جانب سے وصول کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز پاکستانی عملے، معاونین اور گروپ لیڈرز کی انتھک محنت اور حکومتی تعاون کا ثمر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا حج کے بہترین انتظامات پر سعودی عرب سے اظہار تشکر
ڈائریکٹر جنرل حج کا کہنا تھا کہ ایکسی لینسی ایوارڈ بہترین حکومتی سرپرستی ، معاونین اور حج ناظمین کی بہترین کارکردگی کی بدولت ممکن ہوا، حج کے انعقاد کے فوری بعد حج 2026کی ٹائم لائن جاری کرنا قبل از وقت تیاریوں کی یقینی بنانا ہے۔
تقریب میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف، سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطاالرحمان، اور مکہ مکرمہ میں حج ڈائریکٹر عزیز اللہ خان بھی شریک تھے۔
مزید پڑھیں:
تقریب کے دوران سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبد الفتاح مشاط نے حج 2026 کے لیے نئی پالیسی اور ٹائم لائن کا اعلان بھی کیا، ان کے مطابق 1447 ہجری کے یکم محرم سے مسار پلیٹ فارم پر حج آپریٹرز کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگا، تاکہ اگلے حج کے لیے بروقت اور مؤثر منصوبہ بندی کی جا سکے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے سعودی حج پالیسی 2026 اور ٹائم لائن وصول کی، پاکستان ہر سال لاکھوں عازمین حج کی رہنمائی کرتا ہے اور سعودی حکومت کے ساتھ قریبی تعاون کے تحت اس مقدس فریضے کی ادائیگی کو آسان بناتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایکسی لینس ایوارڈ پاکستان حج حج مشن ڈائریکٹر جنرل حج سردار محمد یوسف عبدالوہاب سومرو وزیر مذہبی امور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایکسی لینس ایوارڈ پاکستان ڈائریکٹر جنرل حج سردار محمد یوسف
پڑھیں:
وزیراعظم سے سفیر یورپی یونین کی الوداعی ملاقات، ملکی سیاسی پیشرفت سمیت اہم امور پر گفتگو
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے یورپی یونین (EU) کی سفیر رینا کیونکا نے آج صبح وزیر اعظم ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی. جس میں ملکی سیاسی پیشرفت سمیت اہم امور پر گفتگو ہوئی۔یورپی یونین کی سفیر کو پاکستان میں اپنی مدت ملازمت کی کامیابی سے تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں 2022 کے سیلاب کے دوران یورپی یونین کی جانب سے مدد کو یقینی بنانے میں سفیر کی کوششوں کو سراہا۔وزیراعظم نے پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک کے طور پر یورپی یونین کی اہمیت کو اجاگر کیا اور جی ایس پی پلس اسکیم کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا جو دونوں فریقوں کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہوئی تھی۔ وزیر اعظم نے یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں ان سے ملاقات کے منتظر ہیں۔ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ملکی سیاسی پیش رفت سمیت اہم امور بھی زیر بحث آئے۔ یورپی یونین کی سفیر نے پاکستان میں قیام کے دوران ملنے والے تعاون پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یورپی یونین پاکستان کے ساتھ اپنے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیراعظم کی نیک خواہشات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ برسلز میں اپنی اگلی اسائنمنٹ میں پاکستان اور یورپی یونین کے مضبوط تعلقات کو فروغ دینا جاری رکھیں گی۔